Pages

3/24/2005

ادھار قطعی بند ہے

دوکان بڑے شہر کی ہو یا چھوٹے قصبے کی،قریب ہر دوکاندار نے اپنی دوکان کی نمایاں جگہ پرادھار سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہوتا ہے۔اس مقصد کے واسطے یا تو اس نے کوئی رنگین اسٹیکر چپساں کیا ہوتا ہے یا خود اپنے ہاتھ سے کسی کاغذ پرخوشخطی سے کوئی فقرہ تحریر کیا ہوتا ہے اور کسی کے ادھارپر کوئی شے طلب کرنے پر گاہک کی توجہ اس جملے کی طرف مبذول کروا دیتا ہے۔ایسے ہی چند فقرے ذیل میں درج ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۱۔ ادھار قطعی بند ہے۔ ۲۔ نقد بڑے شوق سے ادھار اگلے چوک سے۔ ۳۔ ادھار محبت کی قینچی ہے۔ ۴۔ آپ اچھے ہے ادھار اچھا نہیں۔ ۵۔ ادھار آپ کی عزت اور ہمارے اخلاق کا دشمن ہے۔ ۶۔ ادھار مانگ کر شرمندہ نہ ہو۔ ۷۔ ادھار مانگ کر شرمندہ نہ کرے۔ ۸۔کشمیر کی آزادی تک بھارت کی بربادی تک ادھاربند ہے۔
آپ کو کوئی فقرہ معلوم ہے؟

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔