Pages

3/15/2009

میں باغی ہوں میں باغی ہوں

اس دور کے رسم رواجوں سے
ان تختوں سے ان تاجوں سے
جو ظلم کی کوکھ سے جنتے ہیں
انسانی خون سے پلتے ہیں
جو نفرت کی بنیادیں ہیں
اور خونی کھیت کی کھادیں ہیں
میں باغی ہوں میں باغی ہوں
جو چاہے مجھ پر ظلم کرو

وہ جن کی ہونٹ کی جنبش سے
وہ جن کی آنکھ کی لرزش سے
قانون بدلتے رہتے ہیں
اور مجرم پلتے رہتے ہیں
ان چوروں کے سرداروں سے
انصاف کے پہرے داروں سے
میں باغی ہوں میں باغی ہوں
جو چاہئے مجھ پر ظلم کرو

جو عورت کو نچواتے ہیں
بازار کی جنس بنواتے ہیں
پھر اُس کی عصمت کے غم میں
تحریکیں بھی چلواتے ہیں
ان طالم اور بدکاروں سے
باراز کے ان معماروں سے
میں باغی ہوں میں باغی ہوں
جو چاہئے مجھ پر ظلم کرو

جو قوم کے غم میں روتے ہیں
اور قوم کے دولت ڈھوتے ہیں
وہ محلوں میں جو رہتے ہیں
اور بات غریب کی کہتے ہیں
ان دھوکے بار لٹیروں سے
سرداروں اور وڈیروں سے
میں باغی ہوں میں باغی ہوں
جو چاہئے مجھ پر ظلم کرو

مذہب کے جو بیوپاری ہیں
وہ سب سے بڑی بیماری ہیں
وہ جن کے سوا سب کافر ہیں
جو دین کا حرفِ آخر ہیں
ان جھوٹوں اور مکاروں سے
مذہب کے ٹھیکے داروں سے
میں باغی ہوں میں باغی ہوں
جو چاہئے مجھ پر ظلم کرو

جہاں سانسوں پر تعزیریں ہیں
جہاں بگڑی ہوئی تقدیریں ہیں
ذاتوں کے گورکھ دھندے ہیں
جہاں نفرت کے یہ پھندے ہیں
سوچوں کی ایسی پستی سے
اس ظلم کی گندی بستی سے
میں باغی ہوں میں باغی ہوں
جو چاہئے مجھ پر ظلم کرو

میرے ہاتھ میں حق کا جھنڈا ہے
میرے سے پہ ظلم کا پھندا ہے
میں مرنے سے کب ڈرتا ہوں
میں موت کی خاطر زندہ ہوں
میرے خون کا سورج چمکے گا
تو بچہ بچہ بولے گا
میں باغی ہوں میں باغی ہوں
جو چاہئے مجھ پر ظلم کرو

شاعر؛ نامعلوم

9 تبصرے:

گمنام نے لکھا ہے کہ

Mein bhi baghi hoon! Ap ko pata he??

گمنام نے لکھا ہے کہ

حیرت ہے تھانے کے حالات کا اچھی طرح علم ہے پھر بھی باغی ہیں
:P:P

گمنام نے لکھا ہے کہ

اچھی نظم ہے اور ویسے بھی ہمارے ملک میں آج کل بغاوت کا موسم ہے

گمنام نے لکھا ہے کہ

جناب یہ ساحر لدھیانوی کی نظم ہے

Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے کہ

ناصر تم کب باغی ہوئے؟؟؟؟
اوہ! یات تھانے والوں کو بھی تو ہمارا پتہ ہے ناں!
جعفر بغاوت کا نہیں انقلاب کا موسن ہے!
انکل ہو سکتا ہے ٓآکی بات درست ہو مگر مجھے عمار علی جان کی ای میل موصول ہوئے ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نظم اُن کے والد ڈاکٹر خالد جاوید جان کی ہے! اور ساتھ میں انہوں نے ایک لنک بھی بھیجا ہے ہے جس میں اُن کے بقول 1986 میں وطن واپسی پر بی بی نے یہ نظم بڑھہ تھی جسے جیو والوں نے بھی نشر کیا بعد میں! لنک یہ رہا!
http://www.youtube.com/watch?v=WQGX8OzFS9U
جو دو بند بی بی کے مزاج کے خلاف تھے وہ بی بی نے نہیں پڑھے اس میں!!!

گمنام نے لکھا ہے کہ

بس دوسری طرف سے نعرہ بلند ہونے کی دیر ہے کہ
تو باغی ہے، میں زرداری
ہے میرے ہاتھ میں اِک آری
میں سب کو کھڈے لائن لگاتا
جاؤں گا یوں باری باری

تُو باغی ہے، میں زرداری

muzammil raza نے لکھا ہے کہ

Very heart touching and emotional poetry. You written it in very smooth way.

free Forex Signal

Unknown نے لکھا ہے کہ

عجیب بات ہے اتنی مشہور نظم کا شاعر معلوم نہیں . میں نے کسی سے سنا تھا كے یہ نظم ڈاکٹر جاوید جان کی ہے . آپ کا کیا خیال ہے شکریہ

Unknown نے لکھا ہے کہ

یہ ڈاکٹر خالد جاوید جان کی نظم ہے

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔