Pages

3/15/2005

نظریہ اور تعلیم

کوئی کام اچھا ہے ؟ پہچان کیا ہے؟ آپ اچھا کہتے ہیں یا میں؟کوئی چیز میری نظر میں اچھی ہے اور آپ کی نظر میں بری۔حق پر کون؟ اچھائی و برائی کا معیار کیا ہے؟اور کیوں؟ ہر کوئی ہر بات کو اپنے ترازو میں تولتا ہے۔اس کی سوچ کے ترازو کا معیار کیا ہے؟اس کی سوچ کا ترازو اس کا نقطہ نظر ہے،جس کی بنیاداس کا مذہب،اس کی ثقافت،وہ ماحول جس میں وہ پروان چڑھا،وہ سبق جو اس نے شروع سے پڑھا اور یوں وہ کسی بات کے متعلق اپنا نظریہ قائم کر سکا۔ اب ہر کسی کا اپنا نظریہ ہےکوئی بے حیائی کو بولڈنیس کہتا ہے،کوئی بدتمیزی کو اسٹیٹ فاروڈ کا نام دیتا ہے،کوئی چار سو بیسی(ٹانگ کھنچنے)کرنے کو انٹیلیجنٹ سمجھتا ہے،کسی کو نزدیک فحاشی دراصل گلیمر ہے، مجاہد یا حریت پسند ٹیررسٹ ہے۔ہمیں بھی ایسا ہی شخص چاہئے۔مسئلہ تب کھڑا ہوتا ہے جب مدمقابل دلیری،صاف گوئی،ذہانت،دلفریبی اور دہشت گرد جیسی اصلاحات سے آگاہ ہو اور ان کا مطلب جانتا ہو۔ کیا کیا جائے؟ فنائٹک(جنونی) مولوی اور اس کی نئی نسل کے جنونی پن کو کیسے ختم کیا جائے؟نئی پود سے قدامت پسندی،انتہا پسندی،بنیاد پرستی اور تنگ نظری کے مادے کو کیسے خارج کیا جائے؟ انہیں روشن خیالی کا ٹیکا کیسے لگایا جائے؟لبرل ازم کی خوراک کیسے کھلائی جائے؟ بہترین دماغ چھوڑے گئے اور حل تلاش کیا گیا۔فیصلہ ہو گیا! پرانے سانچے ہٹا دیئے جائے نیا سانچہ بنایا جائے جیسا سانچہ ویسا مال۔پرانے شکاری نیا جال،نظریہ تبدیل کیا جائے۔۔۔ نظریہ کی تبدیلی کے لئے لازم ہےنظام تعلیم میں تبدیلی،تالی بجائی گئی حکم صادر ہوا"نصاب بدلہ جائے"سینے پر ہاتھ رکھ کر کہا گیا جو حکم میرے آقا،حکم کی تعمیل ہو گی کیا کیا جائے؟ ایسا کرو نصاب میں سے جہاد سے متعلق باتیں نکالو،اقبال کی شاعری کو مت شامل کرو وہ فاشسٹ ہے،نا پختہ ذہنوں کو سورۃ سوسف پڑھائی جائے تاکہ سوچ منتشر ہو،(نعوذ باللہ)حضرت محمد ﷺ اور حضرت عائشہ کی گھریلوں زندگی کو بچوں میں لواسٹوری کی شکل میں پیش کیا جائے۔ دشواری کا سامنا؟ہم ہیں نا۔ نیا تعلیمی بورڈ قائم ہو۔جسے تمام اختیارات حاصل ہواس کے ہر کام کو "نیک نیتی سے کیا گیا کام باور کیا جائے"نیز اس پر کسی قسم کا کوئی قانونی مقدمہ یا عدالتی دعوینہ کیا جائے گا،سمجھے کچھ پلے پڑا۔ ***************************
آغا خان بورڈجو مستقبل میں پورے پاکستان پر نافذعمل ہونے والا تعلیمی بورڈ جو ابھی صرف کراچی میں نافذہوا ہے۔ آخر میں مسٹر فاشسٹ کی شاؑعری
خوش تو ہیں ہم بھی جوانوں کی ترقی سے مگر لب خنداں سے نکل جاتی ہے فریاد بھی ساتھ ہم سمجھتے تھے لائے گی فراغت تعلیم کیا خبر تھی کی چلا آئے گا الحاد بھی ساتھ

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔