Pages

4/24/2005

امتحانی فارم

چلو چلو کالج چلو! امتحانی فارم جو آگئے ہیں۔ابھی امتحانی فارم آئے ہیں پھر امتحان بھی آجائے کے۔اب کیا ہو گا:۔
۔"پڑھا نہیں میں نے پورا سال اب کیا ہو گا میرا حال ڈی آئے گا ای آئے گا بچ نہ پاؤ گا میں اس بار"۔
یونیورسٹی ہمارا امتحان لے گی اور ہم امتحان دے گے ، دیکھیں اس امتحان میں ہم پورے اترتے ہیں یا نہیں، امتحان کی تیاری؟ آدھی ہے اور آدھی کرنی ہے،اس بات کا فیصلہ تو کر لیا ہے کہ کون سے کپڑے کس پرچے میں زیب تن کرنے ہیں مگر ابھی تیار نہیں کروائے۔کیا کہا ااپ نے پرچوں کی تیاری کا پوچھ رہے ہیں آپ۔ پرچے پیں نے تو تیار نہیں کرنے یہ تو متعلقہ پرفیسروں کا کام ہے وہ پرچے تیار کرے گے، بقول شخصے ہم یونیورسٹی پرچے دینے نہیں لینے جاتے ہیں۔ یونیورسٹی والے ہمیں پرچہ اور کاپی دیتے ہیں اور ہم کاپی پر پرچہ کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کر کے نیز انہیں اپنے آٹوگراف سے نواز کر کاپی واپس کر دیتے ہیں اور پرچہ خود رکھ لیتے ہیں ،آخر اس کا ہوائی جہاز اچھا بنتا ہے نا۔ کالج میں اب تھوڑے دن ہی رہ گئے ہیں ، عیاشی ختم؟ خیراگر معجزۃً ہم پاس ہو گئے تو "وکیل صاحب " تو کہلائے گے نا

6 تبصرے:

گمنام نے لکھا ہے کہ

wouldn't it be TAY in Tukki rather than Toyen?

گمنام نے لکھا ہے کہ

good batuka
work

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے کہ

لغت کے لحاز سے بے تکی لیکن سب کچھ بے تکا ہو تو ط ہی ٹھیک ہے۔ عجب بات ہے کہ اعتراض اعجاز نے کیا جس نے اپنا نام انگریزی میں غلط لکھا ہے مزید معلوم نہیں آسی ہے یا عاصی۔ دونوں انگریزی میں ایسے ہوں گے
Eijaz Asi or Eijaz Aasi
اب بات امتحان ک۔ یہ دراصل ہوتا ہے والدین کا جو امید لگاۓ ہوتے ہیں کہ ان کا بیٹا یا بیٹی کامیاب ہو کر تعلیم یافتہ کہلاۓ گا / گی

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے کہ

اوہ۔ معافی چاہتا ہوں "لحاظ" لکھنے کی لحاز لکھا گیا۔ ایک تو آپ کے تبصرہ والے خانہ میں ڈبے ڈبے بن جاتے ہیں جو عقل خراب کر دیتے ہیں۔

Unknown نے لکھا ہے کہ

اسلام علیکم !
میری تحریر "شاید کہ ترے دل میں اتر جائے مری بات" کے جواب میں آپ نے اپنے تبصرے میں لکھا تھا کہ "اب آج کا نوجوان اتنا بھی برا نہیں ہے جناب" مگر اب آپ کی یہ تحریر آپ کے تبصرے کو جھٹلا رہی ہے۔ آپ ایک بار پھر یہ تحریر "شاید کہ ترے دل میں اتر جائے مری بات" پڑھیں اور پھر کیلے بیٹھ کر اپنے اوپر غور کریں ۔۔۔۔ اب میں اور کیا کہوں جناب آپ ماشاءاللہ خود سمجھ دار ہیں۔

Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے کہ

you both are right,I did not right "bay tuky" wrong by mistake i wright it consciously to show my "BATTUKAPAN". & tahir bhi "MERE IMTAHAN KI TAYAREE ACHEE HAI"

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔