لو جناب ایم ایم اے نےہرتال کی کال دے دی ہے،کب؟۲ اپریل کو ، وہ کیوں ؟ ایک دن بعد اپریل فول منائے گے نا۔ارے میاں بی بی تو ملک سے باہر ہیں اب وہ ہی پوزیشن والے ہیں اؤ معافی چاہتا ہوں اپوزیشن والے ہیں۔اس لئے دی ہے۔ مطالبہ؟ سادہ سا صدر صاحب وردی اتار دے۔ارے پاگل ہیں کیا صدر تو ڈرائیکلین کروانے کے لئےوردی نہیں اتار تے ان کے کہنے پر اتار دے لوٹ مچی ہے کیا، ویسے بھی جس دن صدر نے وردی اتار دی اس دن یہ آنکھیں بند کر کے استغفار پڑھتے پھرے گے صدر کا کیا ہے وہ تو ویسے بھی کافی لبرل ہیں بغیر روردی کے گزارہ کر لے گے ۔
شیخ صاحب نے بھی کافی انتظام کر لیئے ہیں بلکہ کل تو انہوں نے شکریہ بھی ادا کر دیا کہ شکر ہے تاجروں اور ٹرانسپوٹروں نےہرتال سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ، ساتھ ہی آنکھیں بھی دیکھائی کہ خبر دار جو کل ہرتال کی، ہرتال کرنے والے کی پرتال ہو گی لواور سنو۔ہرتال کا مسئلہ بھی آٹے کے چراغ سا ہو گیا گھر رکھو چوہا کھا جائے باہر رکھو تا کوا لے جائے۔ ہرتال کرو تو حکومت مارے نہ کرو تا مجلس والے۔
1 تبصرے:
شعیب صفدر صاحب، مشورہ دینے کا شکریہ اور امید کرتا ہوں کہ آگے بھی مجھے موٹو نہ کہیں گے ـ آپ کے بلاگ کا بیک گراؤنڈ رنگ بہت ہی گہرا ہے، الفاظ نظر نہیں آرہے ـ
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے
نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔