Pages

5/03/2005

بے تکی کو بے طقی

پچھلے دنوں بہت سے دوست احباب و اردو بلاگرز نے اِملا کی غلطی کی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی اور کہا ہے کہ میں نے بے تکی کو بے طقی غلط لکھا ہے ۔ تمام احباب درست ہیں۔ ایسا لکھنے کی ایک وجہ اپنے بے تکے پن کو ظاہر کرناہے۔

ایسا بے تکہ پن آپ کو انگریزی میں بھی نظر آئے گا تاکہ پڑھنے والا متوجہ ہو جیسے

school = skool , photo = Foto , college = kallege ,computer = kamputer

بعض اوقات کسی لفظ کو پڑھنے کا انداز [طریقہ] اِس کے معنوں کو تبدیل کر دیتا ھے اِس سلسلے میں ایک نہایت دلچسپ واقعہ جو ہمارے ماموں کا ہے ملاحظہ ہو،یہ اُس وقت کی بات ہے جب وہ میٹرک کے طالب علم تھے،وہ انگریزی کا پرچہ دے کر آئے توبڑے ماموں نے اُن سے پرچہ لے سُننا شروع کیا کہ وہ کیا کر کے آئے ہیں [اُن کی انگلش بھی میری طرح بس ایوے ہی تھی شاید] ایک مضمون "میرے دوست"کا ایک فقرے کو ماموں نے یوں سُنایا۔ We both go school to get her بڑے ماموں نے جملہ سنا اور چونکے پرچے کی پشت پر جملہ تحریر کرنے کو کہا تو وہ کچھ اِس انداز میں لکھا گیا۔ We both go school together یوں لفظ کا مطلب ہی تبدیل ہو گیا۔

ایسا ہی حال آپ اِس لفظ کے ساتھ بھی کرسکتے ہیں۔ Assume = Ass+u+me اکٹھا پڑھنے پر "فرض کریں" اور توڑنے پر "آپ،میں کند ذہن" انگریزی زبان کے علاوہ لفظوں کا یہ کھیل اردو زبان میں بھی کھیلا جاتا ہے۔ ڈاکٹر یونس بٹ[مشہور مزاح نگار] اپنے ٹی وی ڈراموں میں کافی استعمال کرتے ہیں۔مثلاً مذاکرات ہوئے[بات چیت ہوئی]۔ مذاق رات ہوئے[رات میں کافی مذاق ہوئے] ۔

اِس طرح آپ کو تلاش پر بہت سے الفاظ مل جائے گے جن کو بولنے،پڑھنے یا لکھنے سے اِن کا مفہوم تبدیل ہو جاتا ہے۔ یوں بات میں ایک مزاح کا پہلو آ جاتا ہے۔تحریر میں ہم قافیہ الفاظ کے بعد ایسے الفاظ کا استعمال ایک خاص قسم کی مزاح نگاری کا سبب بنتا ہے۔ اِس طرح بعض الفاظ ایسے ہوتے ہیں جو ایک شخص کی اپنی ذہنی پیداوار ہوتے ہیں، جیسے پاکستانی صحافت نے لفظ "لوٹا" بے ضمیر سیاست دانوں کے لئے بھی مخصوص کر رکھا ہے۔ایک ہی زبان کے یا مختلف زبانوں کے ہم آواز مگر مختلف معنوں والے الفاظ کا نہایت اعلٰی استعمال کیا جا سکتا ہے مثلاً

١۔ تمہارا کرکٹ کا شوق [اردو] اہل محلہ کے لئے باعثِ شوق[انگریزی] ہے۔

٢۔ جو سوتا ہے وہ کھوتا ہے[پنجابی میں کھوتا گدھے کو کہتے ھیں]۔

یوں لفظوں کا ہیرپھیر ذومعنی جملوں کا سبب بنتا ہے۔جو پڑھنے یا سننے والے کے لئے وقتی طور پر جہاں مسکراہٹ کا وسیلہ بنتا ہے وہاں ہی کہنے والے کے لئے بات کو گول مول کر کے بیان کرنے کا ذریعہ ہوتا ہے۔ اب آپ کی مرضی ہے آپ بے طقی کو بے تکی پڑھے یا بے طوق کی [مطلب بغیر طوق والی یعنی جو ہر قید سے آزاد ہو]۔ کیا کہا؟آپ نے کیسی بے تکی بات ہے ۔

11 تبصرے:

Shaper نے لکھا ہے کہ

its a nice post... and a funny too ..

Jahanzaib نے لکھا ہے کہ

Good post
especially the incident with your Uncle :D made me laugh

Asma نے لکھا ہے کہ

good reasoning!

:)

گمنام نے لکھا ہے کہ

My Brother you write very very well

گمنام نے لکھا ہے کہ

You have made the word "Bey Tuka" more "Bey Tuka" :)

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے کہ

اردو کا ایک نیا بلاگ شروع کیا ہے۔ امید ہے آپ اسے دلچسپ پائیں گے بلکہ یوں کہنا چاہیئے کہ آپ کے تعاون سے یہ بہت دلچسپ بن سکتا ہے۔ یہ اردو کا کھاتہ ہے مگر انگریزی بھی لکھی جا سکتی ہے۔ اس میں نام تعلیم پیشہ اور تجربہ کے علاوہ فرائض اور ذمہ داریاں بھی لکھی جائیں گی صرف میری نہیں آپ کی بھی۔

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے کہ

پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ یہ بتائیں لفظ "بے تکی" بیا کیسے ؟ اور ہاں انگریزی کو بیچ میں نہ لائیں۔ انگریزی نہائت بے تکی زبان ہے۔ آپ ہی بتائیں اگر بی یو ٹی بٹ ہے تو پی یو ٹی کیا ہوا ؟ اسی طرح سچول کیوں نلہیں کہتے سکول کیوں کہتے ہیں ؟

Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے کہ

انگریزی ہی نہیں انگریز بھی بے تکہ،مگر اردو میں بہی اعراب لگا کر الفاظ کی آواز تبدیل کی جاسکتی ہے،لفظ

گمنام نے لکھا ہے کہ

بہت اچھے، آپ کی تحریر خاصی مزے کی ہے۔

ایک جملہ ہے:
صفر ]عربی مہینہ] میں سفر [اردو[ کرنا سفر [انگریزی] کا باعث ہوتا ہے۔

Unknown نے لکھا ہے کہ

Nice Post . Being Covers share latest Urdu Covers for your Facebook Timeline Urdu Facebook Covers

MAHNAZ WAHEED نے لکھا ہے کہ

جناب! میں پی۔ایچ۔ڈی اُردو کی سکالر ہوں اوراُردو بلاگز لکھنا چاہتی ہوں ۔کیا آپ اِس سلسلے میں میری مدد کرسکتے ہیں؟

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔