کاغذ پر نقطہ کیا اہمیت رکھتا ہے؟تنہا۔۔۔۔۔۔شاید کچھ نہیں یا شاید مہت کچھ ۔۔۔بہت کچھ۔۔۔۔نقطہ نشانی آغاز۔۔۔۔آغاز کچھ بھی ہو کیسا ہی ہوکہی سے بھی ہو۔۔۔۔جیومیٹری کے ماہر کہتے ہیں ایک نقطہ پر تین سو اسی(۳۶۰)زاویے ہوتے ہیں۔وہ تین سو اسی راستوں کے سنگم پر واقعہ ہوتا ہے۔ہر راہ اسے تک رہی ہوتی ہے کہ شاید وہ اس راہ پر چلے۔۔۔۔اب اس کی مرضی وہ کس راستے کا انتخاب کرے۔۔۔۔نقطہ اپنے جیسے چند نقاط سے مل کر حرف بناتا ہے حروف لفظ کے وجود کا سبب بنتے ہیں اور الفاظ ایک جملہ کی تخلیق کرتے ہیں اور جملہ خیال کے اظہار کا ذریعہ۔۔۔۔۔خیال کی وجہ سے نقطہ کی پیدائش ہوئی اور اس نے اس کو دوسروں تک پہنچا کر اپنے ہونے کا جہاں احساس دلاتا ہے وہاں خیال کا مقصد بھی پورا کردیتا ہے۔۔۔۔ ایک نقطہ جو بظاہر بہت حقیر نظر آتا ہے لیکن ہے نہیں۔۔۔
ایک نقطہ نے مجھے محرم سے مجرم بنا دیا
وہ دغا دیتے رہے ہم دعا سمجھتے رہے
اس ایک نقطہ کی اونچ نیچ خدا سے جدا کردیتی ہے۔ خرم کو جرم بنا دیتی ہے۔ یہ ایک نقطہ دلیل کو ذلیل اور رحمت کو زحمت بنا دیتا ہے۔ مختصر یہ نقطہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔۔۔
5 تبصرے:
ten so ase(380) nai janab 360 hai
Good post about dot (nuqta) but why not you wrot نقطہ for نقتہ lol becouse of بے طقی ;)
Well good post :)
But in the verses u've wrongly written the verse ... it's
Woh Dua Detay rahay Hum Dagaa samjhtay rahay :)
wassalam
Good research on this nuqta :)
شعیب کے لئے:
نقطہ ڈاٹ نہیں پوائنٹ ہوتا ہے۔
شعیب صفدر کے لئے:
آپ نے نقطہ کی اہمیّت صحیح طرح اجاگر نہیں کی۔ نقطہ یہاں لیٹتا ہے
(Point lies here)
وکیل ایک نقطے کی بنیاد پر مقدمہ جیت لیتا ہے۔ ایک نقطہ سمجھ نہ آئے تو امتحان میں فیل ہو جاتے ہیں۔ اور سب سے بڑی بات۔ نقطہ نہ ہوتا تو کچھ بھی نہ ہوتا۔ بہت سے نقطے مل کر ایک لکیر بنتی ہے چنانچہ اگر نقطہ نہ ہوتا تو کوئی لکھتا کیسے ؟
thax for correction & comments
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے
نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔