لیں جی اگر پاکستان کے بلاگرز کی ایک کانفرنس ہو جائے تو کتنا اچھا ہو نا! اگر آپ کا جواب بلاگر ہونے کی بناء پر ہاں میں ہے تو سُن لیں ایسا ہونے جا رہا ہے! جی ہاں! پاکستان کی پہلی بلاگرز کانفرنس کا انعقاد ہونے جا رہا ہے! وہ بھی کراچی میں! معلوم ہے کس کے تعاون سے؟ اندازہ لگائے! ذرا سوچیں تو! کون کروا سکتا ہے؟ کوئی شخض یا ادارہ؟ ممکن ہے آپ کو یقین نہ آئے ہمیں بھی پہلے پہل نہیں آیا تھا! جی ایسا آئی ٹی ڈپاٹمنٹ آف سندھ (وزارت جس کے وزیر محمد رضا ہارون ہیں) کی جانب سے ہو رہا ہے!
کوشش ہو گی اردو بلاگنگ کے فروغ کے لئے اس ایونٹ کو بہتر طور پر استعمال کیا جائے! اس سلسلے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا تجاویز ہیں! اس سلسلے میں ایک پریزنٹیشن کی تیاری نعمان، عمار اور فہد کے ذمہ ہے جس سلسلے میں انہوں نے آپس میں ایک ربط بنا لیا ہے، ویسے نعمان نے ایک خاکہ تیار کیا ہے ابتدائی طور پر اس سلسلے میں! اگر وہ خود اُس کا لنک شیئر کرے تو اچھا ہے۔
یہ کانفرنس اب تک کی معلومات کے مطابق اٹھارہ اپریل شام چار سے سات بجے کے درمیان ریجنٹ پلازہ میں ہو گی! (پہلے پی سی بتایا گیا تھا) اس کا پوسٹر ذیل میں ہے!
اپ ڈیٹ: اب تک مجھ غریب سمیت، عمار، نعمان، فہد اور فہیم تو کنفرم ہیں! محمد علی مکی اور م م مغل صاحب سے ابھی رابطہ کرنا ہے وہ اس تحریر کو پڑھیں تو اسے دعوت ہی سمجھیں۱ اور کون سا بلاگر ہے کراچی سے جو شرکت کرنا چاہتا ہے؟ اور دیگر بلاگر جو شرکت کرنا چاہتے ہیں! ٹی اے ڈی اے اپنا ہو گا!!!
اپ ڈیٹ! اس بلاگ پر نظر رکھے نیز یہاں پر اپنی رجسٹریشن کروا لیں! اگر آپ شرکت کرنا چاہتے ہیں۔
14 تبصرے:
واہ جہ واہ
اسلام آباد میں بھی رکھ لیں ایک
حکومت کے تعاون سے بلاگرز کی کانفرنس۔۔ معجزہ ہوگیا جناب۔۔ لیکن بہت اچھی خبر ہے ۔۔ اور اردو بلاگنگ اور دوسری علاقائی زبانوں کے لیے ہوسکتا ہے کئ راہیں نکل آئیں۔۔۔ آپ حضرات کی قابلیت پر پورا بھروسہ ہے اور امید ہے آپ لوگ اردو بلاگرز کے بہترین سفیر ثابت ہوں گے۔
جو ہم سوچا کرتے تھے وہ ہونے جا رہا ہے مگر افسوس ہے کہ کوسوں دور ہونے کی وجہ سے اس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ ویسے پاکستان کے دوسرے شہروں سے بلاگرز کو ضرور شرکت کرنی چاہیے۔
لیکن یہ کانفرنس اتنے شارٹ نوٹس پر کیوں۔ اگر نیشنل لیول کی کانفرنس ہے تو پھراس کی پلاننگ تو ایک دو ماہ پہلے سے ہونی چاہیے تھی۔ ہو سکتا ہے کراچی والوں نے اس خبر کو جان بوجھ کر روکے رکھا ہو، ہا ہا ہا ہا
بس جی آپ وھاں میرا بھی ذکر کرنا
مجھے مشهوری کا بڑا شوق هے
ویسے ایجنڈاکیاهے اس کانفرنس کا؟
کبھی موقع ملا ناں جی تو هم بھی اپنے پنڈ میں ایک کانفرنس کروائیں گے اور ٹی اے ڈی اے بھی دین گے جی
کاش میں بھی خود کو کسی قابل سمجھ پاتا
اور اس کانفرنس میں شریک ہو پاتا
واہ جی واہ۔اللہ مبارک کرے۔
خوش آئند بات ہے اور امید ہے کہ اردو بلاگنگ کچھ توجہ حاصل کر سکے گی لیکن خدشہ ہے کہ جیسے کراچی بلاگرز کی میٹنگ اور اس میں اردو ٹیک کی 'مشہوری' کے بعد اردو ٹیک بیٹھ گیا تھا اس طرح کا کوئی اور واقعہ نہ ہو جائے :)۔
آپ کراچی کے صرف تین چار بلاگرز کو ہی جانتے ہیذں ؟
بہت خوب، بڑی اچھی خبر سنائی ہے، دل تو بہت چاہ رہا ہے اس میں شرکت کرنے کو مگر مصروفیت اتنی ہیں کہ جان ہی نہیں چھوڑتیں، ہاں اگر کبھی لاہور یا ادھر جنوبی پنجاب سے کوئی خوشخبری ملی تو اپنے ٹی اے ڈے پے ضرور شرکت کروں گا ۔۔۔۔ ویسے خاور بھائی کی پیشکش سب سے اچھی ہے مجھے اور مجھ جیسے دیگر غریب بلاگرز کو اس کا انتظار رہے گا ۔۔۔ قدم بڑھاؤ خاور بھائی ہم تمھارے ساتھ ہیں۔
میں اگر کراچی میں ہوتا تو ضرور شرکت کرتا۔
ڈفرآٹی ڈیپارٹمنٹ سندھ صرف سندھ میں ہی کروا سکتا ہے!
راشد کامران شکریہ! اب یہ تو دوستوں پر ہے میں تو کچھ نہیں کررہا!
افضل صاحب جس دن پوسٹ کی ہے اُس سے تین چار دن پہلے دعوت نامہ ملا جس دن دعوت نامہ ملا تھا اگلے دن ہی کراچی میں موجود اردو بلاگر ایک جگہ جمع ہو گئے تھے! کہ کرنا کیا ہے! شک تو نہ کریں ناں!۔
خاور آپ بتائیں کیا مشہوری کرنی ہے؟؟
شازل آپپ بہت قابل ہے کراچی میں ہیں تو آجائیں۔
شاکر خیر مبارک
وازث بھائی اچھا چھا سوچیں!!
جو اردو بلاگر کرچی میں ہیں انہیں سب کو ہی جانتا ہوں! چاہے ملا ہوں یا نہیں! افضل صاحب! صرف دو تین ہی ہوں گے جن سے نہیں ملا ہوں گا! انگریزی والوں سے اب تھوڑی بہت ہیلو ہائے ہوئی ہے!
منیر بھائی اور بلوچ صاحب کسی اور بلاگرز کانفرس میں شرکت کر لینا!
جی نامعلوم آپ اپنے اصل نام سے تبصرہ کریں تو میں خود پر تنقید نہیں مٹاؤ گا اور جواب بھی دوں گا! اور جو انکشافات آپ کر رہے ہیں اُن سے ذیادہ کر دوں گا!
ملتان میں ہو جاتا تو اچھا تھا۔ پاکستان کے درمیان میں ہے ، سب کو ایک جتنا کرایہ پڑتا
:P
عمار کا کوئی اتا پتہ ہے? مجھے اس سے اس کانفرنس کے بارے میں بات کرنی تھی۔ :(
اگر کراچی کے دوست اس کانفرس میں شامل ہوں تو ان کی طرف سے منظر نامہ کے لیے اس کانفرنس کا تفصیلی حال ایک پوسٹ کی صورت میں چاہیے ہو گا۔ آپ میں سے کوئی ایک منظر نامہ کے لیے اس کے بارے میں لکھنا چاہے تو اس کو منظر نامہ پر رجسٹر کر دوں گی۔اور کیمرے بھی ساتھ ضرور لے کر جائیے گا۔
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے
نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔