Pages

4/20/2009

نذیر نا (نہ) جی؟؟ کون سے ہیں حاجی

کر لو گل! آج پی کے پولیٹکسنے احمد نورانی جو دی نیوز سے منسلک ہے کے حوالے قریب کُل بائیس منٹ پر مشتمل تین مختلف ٹیلی فون کال اپنے بلاگ پر پوسٹ کی ہے، جس کے ساتھ احمد نورانی کی ای میل بھی ہے جس میں یہ دعوٰی ہے کہ جناب نے نذیر ناجی کو اسلام آباد میں غیرقانونی پلاٹ کی منتقلی سے متعلق پوچھنے کے لئے فون کیا! اور پہلی کال کے جو کہ جمعہ سترہ اپریل کو کی گئی تھی کے جواب میں نذیز صاحب نے دو مختلف  کال کر کے احمد نورانی صاحب کو وہ وہ سنائی ہیں جو نہ تو (یہاں) بیان کی جا سکتی ہیں نہ ہے یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ اسے سنے!! دھمکی بھی دی!
احمد نورانی کی اسلام اباد میں پلاٹ الاٹمنٹ پر ایک رپورٹ “دی نیوز“ میں اُس ہی تاریخ (یعنی سترہ اپریل ہی)  کو شائع ہوئی تھی۔
اچھا اگر آپ ٹیپ کی ریکارڈنگ سنے تو آ پ نذیر ناجی انصار عباسی کو بھی گالیاں دیتے سنائی دے گے ایسے میں انصار عباسی کے پلاٹ واپس کرنے کے معاملے اور آج کے کالم کی وجہ بھی سمجھی جا سکتی ہے!!!
نذیر ناجی کوئی حاجی نہیں! اُنہیں پہلے ہی کئی لوگ صحافت کا میر جعفر کہتے ہیں اوراس ریکارڈنگ کے اصلی ہونے کی کوئی گارنٹی بھی نہیں مگر اگر یہ اصلی ہے تو یہ ایک ثبوت ہے کہ صحافت کے مائی باپ کہلانے والے بھی دراصل زیر اثر ہیں لفافہ کلچر کے اور ہونے والی گفتگو بھی بہت سے سوالات کو جنم دیتی ہے! میں یہاں ٹیپ پوسٹ کر رہا ہوں!

پہلی کال!

دوسری کال

تیسری کال

7 تبصرے:

راشد کامران نے لکھا ہے کہ

ویسے تو کالز کے درست ہونے کی کوئی گارنٹی نہیں دی جاسکتی لیکن نذیر ناجی جو خود کو بہت بڑے صحافی سمجھتے ہیں اور اپنے کالمز میں اعدادو شمار اور تاریخی حقائق کی ہولناک دانستہ اور غیردانستہ غلطیاں کرتے ہیں اس طرح کی لفافہ سیاست میں بلا شبہ ملوث ہیں کیونکہ اگر انکے پرانے کالمز پڑھیں تو جس کو ایک سال پہلے کوسنے دیتے ہیں اسی کی شان میں ایک سال بعد قصیدے کہتے دکھائی دیتے ہیں۔۔۔ اور اگر یہ کالز اصلی ہیں تو کم از کم مجھے تو کوئی حیرانی نہیں۔۔

گمنام نے لکھا ہے کہ

ویسے تو "خنزیرناجی" کی خباثت سے سبھی واقف تھے، لیکن ان کالز نے اس کا مکروہ چہرہ ساری دنیا کے سامنے ننگا کر دیا ہے۔ حکمران تو لفافہ کلچر کے تحت اس طرح کے ننگِ صحافت لوگوں کو اپنے مذموم مقاصد کو پروان چڑھانے کے لیے نوازتے رہے ہیں اور نوازتے رہیں گے، لیکن اب یہ عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ ان سماج دشمن عناصر کا مکمل بائیکاٹ کریں اور ان کی تحریریں پڑھنے سے مکمل طور پر گریز کریں۔
نذیر ناجی صحافتی دہشت گرد ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے کہ

نمعلوم کیوں مجھے نذیر ناجی سے اول یوم سے ہی چِڑ ہے اور میں نے اس کی کہی یا لکھی بات پر کبھی یقین نہیں کیا ۔ اسی طرح کے کئی اشخاص صحافت کے میدان میں بڑا نام رکھتے ہیں ۔ اور قوم کے ذہنی انحطاط کی یہ بھی ایک بڑی وجہ ہے

ابوشامل نے لکھا ہے کہ

نذیر ناجی کے جو لوگ گن گاتے تھے، یہ آڈیو انہیں حقیقت دکھا رہی ہیں۔ اللہ اندھے پیروکاروں کو ہدایت دے۔

Musarrat Ullah Jan نے لکھا ہے کہ

ارے چھوڑئیے جی !
اس حمام میں سبھی ننگے ہیں ' کوئی سیاستدان بن کر عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے اور کوئی صحافت کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد پورے کررہا ہے ' اس عمل میں صرف نذیر ناجی شامل نہیں بلکہ بہت سار ے نامور لوگ شامل ہیں جن کے نام بڑے ہیں لیکن ان کا کردار بہت چھوٹا ہے ' منافقت کی انتہا یہ ہے کہ یہی لوگ سب سے آگے بیٹھ کر ہر چیز پر قابض ہیں ' مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ایسے ایسے لوگ صحافت کے میدان میں کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں جن کی بنیادی تعلیم بھی مکمل نہیں لیکن اپنے آپ کو عقل کل سمجھتے ہیں ' اور سب سی بڑی بے وقوف قوم تو ہماری ہے جنہیں ان سب چیزوں کا پتہ بھی ہے لیکن آنکھیں بند کرکے ان کی واہ واہ کرتے رہتے ہیں '
رہی نذیر ناجی کی بات تو پرانے اخبارات میں انکی لکھی ہوئی آرٹیکل سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ کل جو ان کے نظر میں غدار تھے آج وہ ملک کے محبت کرنے والے ہیں ' دوسروں پر الزام لگانے والے نذیر ناجی اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھ لیں ' ویسے بھی کسی کو موت کا پتہ نہیں ' زندگی تو ویسے بھی آنی جانی چیز ہے ' یہاں پر حکمرانوں کی پشت پناہی سے نذیر ناجی جیسے بہت سارے صحافی بچ جائینگے لیکن جہاں اللہ تعالی حساب کریگا وہاں ان کو سپورٹ کرنے والا کون ہوگا '
اپنے آپ کو تھنکر ' فلاسفر اور نہ جانے کیا کیا سمجھنے اور کہنے والے نذیر ناجی اپنے بنیاد کی طرف دیکھ لیں ' کہاں سے آئے ہیں اور کہاں انہیں جانا پڑے گا
والسلام
مسرت اللہ جان
musarratullah@journalist.com
پشاور

Islam Omvi نے لکھا ہے کہ

I know mr. nazir naji from the first era or mr. nawaz sharif. I wans teen ager and i noted that nazir naji gives extra ordinary favour to ruler nawaz, the i noted he turned his face with the change of govt. Even he argued in the favour of parvaiz musharraf and said that ther was no any other way exept dictatorship. Now he has turned his face to Zardari.

So i ask to all participants, why govt not allot plots to naji?
Off course, he is dirt and he has used right language according to his status. i agree

SURGEON.MUJAHID نے لکھا ہے کہ

i think he is the source of SMINE-FLU

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔