Pages

4/19/2009

کیا یہ قومی بلاگرز کانفرنس تھی؟؟؟

جناب کل کراچی میں  بلاگرز کانفرنس ہوئی تھی! جو کے صوبائی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت منعقد ہوئی! فاروق ستار اور کاؤس جی اُُُس کے مہمان خصوصی تھی۔ اسے قومی بلاگرز کانفرنس بتایا جا رہا ہے۔

اس میں کوئی شک شبہ نہیں یہ ایک بہترین کانفرنس تھی جس میں سب سے آخری پریزنٹیشن اردو بلاگنگ کے حوالے سے دی گئی (نامکمل) اس سلسلے میں سب سے پہلےمیں ذاتی طور پر علی چشتی کا مشکور ہوں جنہوں نے اردو بلاگنگ پر پریزنٹیشن  کے لئے وقت رکھنے کی میری درخواست قبول۔ پھر نعمان یعقوب  کا کہ انہوں نے بنیادی خاکے سے لے کر  آخری شکل دینے تک  بہت محنت سے تمام مواد لکھا یا بنایا اس سلسلے میں فہد (ابو شامل) نے بھی اُن کا ساتھ دیا!  اس پریزنٹیشن کے لئے پاور پوانٹ پر سلاٗئیڈ فہد نے تیار کیں تھیں۔ اور  جمعہ (یعنی ایک دن پہلے) ان دونوں نے نعمان کے فلیٹ پر عمار کی تیاری کروائی۔ کیونکہ دونوں میں سے کوئی بھی خود تیار ناں تھا مگر انہوں نے اپنا اپنا کام بہتر طریقے سےکیا تھا! نعمان اپنے بلاگ پر اَسے شیئر کریں گے۔

اس کانفرنس میں  کراچی میں  موجود اردو بلاگرز کی اکثیریت نے شرکت کی! میرا خیال ہے صرف مکی اور علمدار شریک نہیں ہوئے۔ شکاری (عدنان زاہد) بھی کراچی کے ہیں مجھے وہاں جا کر معلوم ہوا۔  کل 350-400 میں سے صرف 7 اردو بلاگرز تھے! تصاویر اپ لوڈ کر دیں ہیں! عمار کی پریزنٹیشن کی ویڈیو م م مغل کے پاس ہے۔ اس کے علاوہ  اُن کے پاس تصاویر اور ابو شامل کے صحافی دوست کے کیمرے میں بھی چند تصاویر ہیں۔

جنوبی ایشیا کی تاریخ میں یہ پہلی بلاگرز کانفرنس ہے جو سرکاری جھنڈے کے نیچے منعقل ہوئی۔  جس میں Professional Research and Advisory Council of MQM نے انہیں مدد فراہم کی یا یہ کہ لیں انہیں نے اس سلسلے میں حکومت سندھ سے مدد لی اور یہ اُن کی کاوش تھی تو درست ہو گا!

بہر حال یہ حقیقت ہے کہ اس بلاگرز کانفرنس میں کراچی سے باہر کا کوئی بلاگر میرے علم کے مطابق شریک نہیں ہوا! تو ایسے میںا کیا یہ قومی بلاگرز کانفرنس ہو گی؟ یا بوجہ خاص کراچی والوں کو ہی قوم سمجھا جاتا ہے؟(یہ جملہ تعصب میں نہیں کہا گیا)

11 تبصرے:

Fahim نے لکھا ہے کہ

زبردست عنوان دیا ہے

میرا پاکستان نے لکھا ہے کہ

کانفرنس چاہے کراچی والوں کی ہی ہوئی مگر اچھی بات یہ ہے کہ ایسے کام کی ابتدا تو ہوئی۔ امید ہے اگلی دفعہ اس کا دائرہ کار مزید پھیلے گا۔ اردو کی نمائندگی بھی خوشی کی بات ہے اس طرح کم از کم کراچی میں اردو بلاگنگ کی ترقی میں تو ضرور مدد ملے گی۔
آپ کی پوسٹ کا عنوان پڑھ کر ہمارا دھیان امریکہ کے باسکٹ بال، بیس بال اور آئس ہاکی کے مقابلوں کی طرف چلا گیا۔ چاہے یہ مقابلے امریکی ٹیموں اور ایک آدھ کینیڈین ٹیوں میں ہوتے ہیں مگر انہیں بھی ورلڈ سیریز کا نام دیا جاتا ہے۔
اچھا ہوتا اگر اردو کی نمائندگی کیلیے کسی فورم پر اسے پہلے موضوع بحث بنایا جاتا اور سب سے اس بارے میں رائے لی جاتی یعنی اسے کس طرح پیش کیا جائے۔
تصاویر دیکھ کر سب کی تشبیہ ذہن میں اتارنے میں آسانی رہی۔

Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے کہ

افضل صاحب اسلسلے میں آج سے دس دن پہلے ایک پوسٹ اس غریب نے کی تھی! مگر شاید کسینے اُسے قابل غور نہیں سمجھا! سوائے اس مشورہ کے کہ کیمرہ ساتھ لے جایا جائے۔ کسی نے کوئی رائے یا تجویر نہیں دی!!!۔
اس میں ہمارا قصور؟؟؟

REHAN نے لکھا ہے کہ

Kanfarns honi chahie .. bloggers ko khudh orginize karni chahie some how govt kia karti hey apna hi koi faida dekhti hey ..

محمد وارث نے لکھا ہے کہ

اس چیز کی ابتدا ہی اس کی کامیابی سمجھی جا سکتی ہے اور یہ بھی کہ کم از کم وہاں موجود افراد کو یہ علم ہوا ہوگا کہ اردو میں بلاگز موجود ہیں۔ باقی میں نے منظر نامہ بھی پڑھا ہے اور اردو محفل پر بھی، اردو کے ساتھ سلوک واقعی یتیموں سا ہے، نہ جانے کیوں؟۔

ابوشامل نے لکھا ہے کہ

گو کہ یہ قومی کانفرنس نہیں تھی لیکن اسے آپ پہلا مثبت قدم ضرور کہہ سکتے ہیں۔ میرا نہیں خیال کہ پاکستان جیسے بڑے جغرافیے کے حامل ملک میں کوئی ایک قومی کانفرنس منعقد کی جا سکتی ہے۔
بہرحال مجموعی طور پر کانفرنس ایک اچھی پیشرفت تھی۔ جتنا وقت ملا جیسا ملا ہمیں اس پر شکر گزار ہونا چاہیے۔ علاوہ ازیں انگریزی بلاگرز نے جس طرح پیشہ ورانہ انداز میں کانفرنس کو "کور" کیا ہمیں اس سے کچھ سیکھنا چاہیے۔

بدتمیز نے لکھا ہے کہ

کیمرہ لے جا کر بھی سب کی پیچھے سے تصاویر لی گئی ہیں۔ :d
:P:P

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے کہ

ہمارے ملک میں اگر کوئی حکمران ایک نالی بھی بنائے تو اسے دنیا نہیں تو ایشیا کی سب سے بڑی یا پہلی نالی قرار دیتا ہے ۔ کراچی میں پورے پاکستان سے آئے ہوئے لوگ رہتے ہیں اس لئے قومی کانفرنس تو ہو ہی گئی ۔ شکر کریں کہ اسے بین الاقوامی کا نام نہیں دیا گیا

محمد محمود مغل نے لکھا ہے کہ

صاحب ہم نے اپنا بلاگ اپ ڈیٹ کردیا ہے تشریف لائیں، آ پ روداد اور سوال پر مبارکباد۔
والسلام
م۔م۔مغل
ناطقہ
اظہاریہ نویسوں کا قومی اجتماع ۲۰۰۹
http://naatiqa.blogspot.com/2009/04/blog-post_20.html

دوست نے لکھا ہے کہ

چلیں اچھی شروعات ہے.

حکیم خالد نے لکھا ہے کہ

بلاگرزکانفرنس کاانعقادایک جانبدارانہ پلیٹ فارم اور ماحول میں ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو قابل مذمت اقدام ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس سے ایسے شکوک شبہات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پیدا ہوتے ہیں کہ کہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلاگنگ اور بلاگرز۔۔۔۔۔۔۔۔۔سیاسی طور پر استعمال تو نہیں ہونے جارہے؟؟؟؟؟؟؟
بلاگرز ایسوسی ایشن بنائیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور مقامی،صوبائی، قومی و بین الاقوامی کانفرنسز کا خود انعقاد کیجئیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔