Pages

2/23/2012

مداخلت کیسی؟

میاں کیا منہ بنا کر پھر رہے ہوں کیا ہوا؟
“ابے ان امریکیوں کی تو ایسی کی تیسی!”
ابے اب کے کیا ہوا؟ جو ایسی تیسی کرنے کا خیال آیا؟
“دیکھو ذرا تو قرارداد پیش کرتے پھرتے ہیں پاکستان کو توڑنے کی”
اجی کون سے قرارداد پیش کر دی؟
“ابے وہ ہی پاکستان، ایران اور افغانستان میں سے ایک نئی ریاست بنانے کی تاکہ بقول خالق قرارداد کے وہ ریاست یہاں انتہا پسند کے خلاف اُن کی معاون ہو”
تو پھر؟
“تو پھر یہ کہ ہم ایسی کوئی امریکیوں کی حرکت برداشت نہیں کریں گے ہماری حکومت نے بھی ہر سطح پر امریکیوں کو یہ بتا دیا ہے”
(جواب میں زور دار قہقہہ)
“تم یوں کیوں ہنس رہے ہو اس بات پر؟”
بھو لے بادشاہ کس حکومت نے؟ وہ جو ڈراؤن حملے نہیں روک سکی؟ وہ اپنی فوج کے خلاف خود امریکیوں کو خط لکھتی ہے؟ اور وہ جو ہر وقت ہر شعبہ میں امریکی کی امداد وصول کر رہی ہے؟ جو مانگ کر کھاتے ہیں وہ بتاتے ہیں بلکہ بتائی بات پر عمل کرتے ہیں”

4 تبصرے:

ali نے لکھا ہے کہ

سچ لکھا وکیل صاحب

Abdul Qadoos نے لکھا ہے کہ

امریکی امداد کو یہ حکومت اپنا حق سمجھتی ہے

ali نے لکھا ہے کہ

اور عوام کی مت مارنا اپنا فرض

ذوالفقار علی نے لکھا ہے کہ

بلوچستان میں گمشدہ افراد کی لاشیں اور ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں جن میں بیشتر اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ اور سیاسی کارکن اور رہنماء ہیں۔‘اس کے پیچھے پاکستان کی فوج اور اس کے خفیہ اداروں ۔آئ آیس آئ ۔ ملوث ھے..

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔