Pages

2/19/2012

بے تکی باتوں کو چھ سال ہوئے!

19 فروری 2005 کو جب ہم نے “بے طقی باتیں، بے طقے کام” کے نام سے یہ بلاگ بنایا تھا تو ہم نہیں جانتے تھی کہ دراصل یہ بلاگ شے کیا ہے؟ سچی بات ہے یہ ناسمجھی اب بھی قائم ہے۔ ہمارے بلاگ پر پہلا تبصرہ دانیال نے کیا تھا۔

تب سے اب تک چھ سال ہو گئے بلاگنگ کے۔ اب چھ سالوں میں پانچ سو سے اوپر تحریریں لکھی جن پر قریب دو ہزار تبصرے ہوئے جن میں سے ساٹھ کے قریب تبصرے ہم نے سنسر کئے ۔

اکثر دوست اب بھی پوچھتے ہیں کہ بلاگ کا نام بے طقی کیوں ہے وجہ ہم پہلے بھی بیان کر چکے ہیں آپ دوبارہ پڑھ لیں اور جس قدر تھوڑی بہت ہمیں انگریزی آتی ہے ہم نے یہ ہی جان پائے ہیں کہ Pensive کا مطلب سنجیدہ و گہری و اُداس سوچ و خیال ہوتا ہے اس مناسبت سے Pensive Man سے مراد ایک فکر میں ڈوبا ہوا فرد ہونا چاہئے۔

اس عرصہ میں ایک بار ہم بلاگ اسپاٹ سے ورڈ پریس کی طرف گئے اور اپنا کافی سارا ڈیٹا ضائع کر کے پھر بلاگ اسپاٹ کی طرف لوٹ آئے اور اب اس ہی کے ہو کر رہ گئے ہیں۔

اس عرصہ میں کئی ساتھی بلاگر نہایت عمدہ انداز تحریر و خیالات کے ہمراہ اردو بلاگنگ کا حصہ بنے اور غائب ہوئے۔ اس ہی سفر کی یادوں پر مشتمل “اردو بلاگرز” سے متعلق سوال جواب کا سلسلہ فیس بک کے اردو بلاگرز گروپ میں شروع کیا گیا ہے کیا بھی اس کھیل میں شریک ہو سکتے ہیں۔

11 تبصرے:

عمار ابنِ ضیا نے لکھا ہے کہ

مستقل مزاجی سے بلاگنگ کے چھ سال مبارک ہوں۔

Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے کہ

محترم عمار ابنِ ضیا شکریہ

محمد بلال خان نے لکھا ہے کہ

بلاگنگ کے چھ سال مکمل ہونے پر مبارک ہو۔امید ہے کہ آپ آئندہ بھی اسی طرح تحاریر لکھتے رہیں گے۔

Abdul Qadoos نے لکھا ہے کہ

پانچویں سالگرہ مبارک

Abdul Qadoos نے لکھا ہے کہ

وکیل صاحب یہ کیا چکر ہے؟ چھ لکھو تو پانچ کیسے کردیتا ہے؟ :O

Unknown نے لکھا ہے کہ

بلاگنگ کے چھ سال مکمل ہونے پر مبارک ہو

م بلال م نے لکھا ہے کہ

سب سے پہلے تو بہت بہت مبارک ہو۔
ویسے یہ چھے نہیں بلکہ سات سال بنتے ہیں۔ اب پتہ نہیں میرا حساب کمزور ہے یا آپ غلطی کر گئے۔

Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے کہ

تمام دوستوں کا شکریہ

م بلال م آپ کا حساب ٹھیک ہے۔

ali نے لکھا ہے کہ

سالگرہ مبارک ہو وکیل صاحب
ہمیں بے تکی باتوں سے خاصی دلچسپی ہے لہذا اس سلسلے کو کم از کم دو تین اور چھ سات سال والی سالگرہ منانی چاہیں
اللہ آپکو خؤش رکھے

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے کہ

سات سالہ مستقل مزاجی مبارک ہو جناب
ایسی بھی کیا کسرِ نفسی کہ ایک سال ہی کم کر دیا

ارتقاء حیات نے لکھا ہے کہ

2005،فروری19
اور آج
2012،فروری19
7سال ہو گئے بھائی صفدر
ہم نے توشوہر کی دیکھا دیکھی بلاگ شروع کیا ان کی مستقل مزاجی ہم ہی جانتے ہیں سوائے کام کے کسی چیز سے دلچسپی نہیں
پر ہم نے جب سے اس بلاگنگ کی دنیا میں قدم رکھا ہے 1سال ہو گیا ہے پر نجانے کیا کیا موضوعات دماغ میں آتے جاتے رہتے ہین اور لکھنے کے لئے وقت بھی نہیں
اللہ سے دعا ہے بھائی آپ کی سی مستقل مزاجی ہمیں بھی عطا ہو


بہت بہت مبارک ہو
7سالہ سفر بلاگنگ کا اور دعا ہے کہ مزید کئی سال اس سفر کو آگے بڑھائیں اور مزید ترقی فرمائیں

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔