لو جی ہمیں آج تک اہلیان کراچی و کراچی کے شہریوں کی سمجھ نہیں آئی! بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ یہ سمجھ نہیں آئی کہ یہ دراصل اہلیان کراچی و کراچی کے شہری ہیں کون؟؟
کیا آپ کو سمجھ ہے؟ یا آپ بھی میری طرح ہی ہیں! نا سمجھ؟ اب دیکھے ناں ایک دن آپ صبح صبح دفتر کے لئے یا کام سے نکلتے ہیں تو شہر میں بینر لگے ہوتے ہیں،
شہر میں طالبانائزیشن نا منظور منجانب اہلیان کراچی!
کبھی
لینڈ مافیا اور ڈرگ مافیا نامنظور اہلیان کراچی!
کہیں!
کراچی کے شہری بھتہ مافیاں اور دہشت گردوں کی بدمعاشی برداشت نہیں کرے گے!
یہ بینر کالے یا سفید رنگ کے کپڑے پر ہوتے ہیں! حیران کن بات یہ کہ یہ "نامعلوم" اہلیان کراچی چار سے آٹھ گھنٹے میں تمام کراچی میں بینر نصب کر دیتے ہیں اور ان کا پتہ بھی نہیں چلتا! اور کہیں کراچی بچاؤ تحریک کے پوسٹر لگے ہوتے ہیں!! جس میں کراچی کے شہریوں کو مخاطب کیا ہوتا ہے۔
جیسے ہی کراچی کے حالات کسی بھی ABC وجہ سے خراب ہوں! نام نہاد لیڈر، رہنما، سیاستدان اور بھائی کراچی کے شہریوں کو پُرامن رہنے کی تلقین کر رہے ہوتے ہیں جبکہ کہ حقیقت میں کراچی کے شہری خود امن کی دعا مانگ رہے ہوتے ہیں! جان بچا کر بھاگ رہے ہوتے ہیں! اپنی گاڑیوں کو جلنے سے بچانے کی جدوجہد میں مصروف ہوتے ہیں!نہ کہ امن کو تباہ کرنے میں اپنی توانائیاں خرچ کر رہے ہوتے ہیں!
خدا کرے کل کو واقعی اصلی والے اہلیان کراچی پورے کراچی میں بینرز بنا کر لگا دیں! جس پر درج ہوں

تمام سیاسی ، مذہبی و لسانی جماعتوں و گروہوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اپنی ذاتی سوچ و خیال اور ایک دوسرے پر لگائے جانے والے الزامات براہ راست ایک دوسرے تک پہنچاؤ ہمارا نام استعمال نہ کیا جائے منجانب اہلیان کراچی!
تبصرے ()

:)
اور عبداللہ کا کوئی تبصرہ کبھی بھی ہو گا خواہ کچھ بھی ہو میں نے مٹا دینے ہیں!آپ کا کب مٹایا!! اور کبھی مٹاؤ گا تو وجہ بھی بتا دوں گا!!۔
اوپر ہارون تو کراچی کے ہیں اور سعد کو آپ ایسے ہی لیں جیسے کراچی کے واقعات پر سرحد کے وزیر اطلاعات افتخار صاحب پریس کانفرنس کرتے ہیں! :)
بہت اچھا۔ میں نے آپ کی یہ پوسٹ پہلے نہیں پڑھی وہ تو آج ہارون بھائی نے شئیر کی تو نظر سے گزری۔
اہلیان کراچی کے ساتھ ساتھ اہلیان محلہ کے بینر بھی اظہار تشکر کے موقعوں پر باندھے جاتے ہیں
مجھے امید نہیں تھی کہ آپ ایسا کریں گے۔
جماعت کے ہمدردوں سے سوال ہے کہ، جماعت بھتہ نہیں لیتی، لیکن انکی طرف سے بھی یہ بینر میں نے لگے دیکھے ہیں۔ ابھی نعمت اللہ خان صاحب کے دور میں یہی ہو رہا تھا۔ انہیں فنڈ کون دیتا ہے۔ مذہبی تعصب بھی تعصب ہی ہوتا ہے۔ بس یہ کہ یہ داڑھی والے دہشت گرد کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا ہوتا ہے۔
کراچی والے وہ ہيں جو پچھلی چار پانچ دہائيوں ميں کراچی ميں پيدا ہوئے يا باہر سے آئے مگر وہ الطاف حسين کے مريد ہيں ۔
اہاليانِ کراچی ميں کراچی منتقل ہون والے پاکستانی بھی ہيں اور پاکستان بننے سے پہلے اور پاکستان بننے کے بعد ہجرت کر کے کراچی ميں سکونت اختيار کرن والے بھی ۔
اگر ميں ان کی آواز آپ تک پہنچاؤں تو اعتراض ہو گا کہ ميں کراچی سے باہر والا ہوں ۔
کمال تو يہ ہے کہ ميرے جيسوں کو کراچی سے باہر والا کہہ کر تبصرہ کا حق نہ دينے والۓ خود کراچی سے باہر ہر جگہ اور ہر شخص پر نہ صرف تبصرہ کرتے ہيں بلکہ رقيق حملے بھی کرتے ہيں
نعمان جی کی بلاگ پر پڑگئے۔
نہیں تو سعد کے بلاگ پر۔
ہم تو مہاجر ہیں اور اہلیان جاپان و ٹوکیو ہیں۔
بڑے سکون کی گذر رہی ھے۔
نہ عذاب نہ عتاب
دھواں ہی پہونچتا ھے۔
ان بلاگ کے تبصروں سے۔
آپ کو اختیار ہے آپ اپنے بلاگ پت تعصبی "نامعلوم" تبصرہ نگاروں کے تبصرے رہنے دیں تو مجھے بھی اختیار ہونا چاہئے کہ میں اپنے بلاگ پر بےہودگی پر مبنی تبصرہ مٹادوں کہ بات بڑھ نہ جائے۔
تعصب نفرت کے بیج بوتی ہے! اور اُن صاحب میں سر سے پیر تک تعصب ہے۔ انہیں یہ اختیار تو حاصل ہے کہ وہ آپ کے بلاگ پر اس ستم ظریفی کی شکایت بصورت تبصرہ کر دے اور آپ کو یہ کہ اُن کے تبصرہ پر مرہم رکھتے ہوئے تحریر لا لنک بھی مانگ لیں! بات ختم۔
سو فیصد اہلیان کراچی۔
نوٹ: شہادت کا ڈر نہ ہوتا تو بندہ ثبوت میں تعلیمی اسناد و شاختی کارڈ وغیرہ پیش کر دیتا۔
http://www.youtube.com/watch?v=xmSJFyNID_U&feature=player_embedded
اپنا تبصرہ دیں