Pages

7/25/2010

جعلی ڈگریوں والے



جی جناب یہاں جعلی ڈکریوں والے اب تک کے سیاستدانوں کی مکمل لسٹ ہے دیکھیں اور کتنے سیاستدان اس لسٹ میں شامل ہوتے ہیں!!!۔
ویسے اُن لوگوں کو کیسے پکڑا جائے جنہوں نے پرچے آوٹ کروا کر اور اپنی جگہ کسی اور کو بیٹھا کر ڈگری حاصل کی ہے؟

6 تبصرے:

عثمان نے لکھا ہے کہ

عامر لیاقت فراڈیے نے اپنی اسلامیات کی ڈگری شائد سپین سے حاصل کی تھی۔۔اور سنیں۔

محمداسد نے لکھا ہے کہ

جعلی ڈگری رکھنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی گئی سائٹ واقعی دیکھنے کے قابل ہے :lol: .

منیر عباسی نے لکھا ہے کہ

عثمان :: مسئلہ صرف یہ نہیں بلکہ عامر لیاقت کے پاس دنیا میں سب سے کم وقت میں پی ایچ ڈی کی ڈگری لینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
یعنی ماسٹرز کے بعد صرف ۲۱ دن میں مو صوف نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ کہاں سے حاصل کی یہ سب جانتے ہیں

Noumaan نے لکھا ہے کہ

سب سے زیادہ جعلی ڈگری یافتہ پاکستان مسلم لیگ ن میں ہیں۔ اس کے بعد دوسرا نمبر پاکستان مسلم لیگ ق کا ہے۔ سب سے زیادہ جعلی ڈگری یافتہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی سے برآمد ہوئے ہیں۔ جن کی کل تعداد اکتیس بنتی ہے۔ اگر بائی الیکشنز ہوئے تو کم از کم پنجاب اسمبلی کے وزیراعلی کو تو دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینا ہی چاہئے۔


موجودہ اسمبلیوں سے ایم کیو ایم کا ایک بھی رکن ابھی تک جعلی ڈگری کی وجہ سے ڈس کوالیفائی نہیں ہوا۔ حتی کہ ایم کیو ایم کا مشہور زمانہ مبینہ جعلی ڈگری یافتہ عامر لیاقت حسین بھی ڈس کوالیفائی نہیں ہوا تھا۔ غالبا ان کے پاس سے سندھ میڈیکل کالج کی بھی ڈگری نکل آئی تھی۔
""
ویسے اُن لوگوں کو کیسے پکڑا جائے جنہوں نے پرچے آوٹ کروا کر اور اپنی جگہ کسی اور کو بیٹھا کر ڈگری حاصل کی ہے؟
""

میرے خیال میں یہ سب سلسلہ فضول ہے، واپسی یہ ہی لوگ یا ان کے بھانجے بیٹے بھتیجے پہنچ جائیں گے۔ میں وزیر اعلی بلوچستان سے متفق ہوں کہ ڈگری ڈگری ہوتی ہے اصلی ہو یا جعلی پاکستان میں تعلیم کا معیار اتنا خراب ہے کہ ڈگری یافتہ اور بغیر ڈگری یافتہ میں کوئی خاص فرق نہیں ہوتا۔

گمنام نے لکھا ہے کہ

:),

buchee

محمد طارق راحیل نے لکھا ہے کہ

ایک عام پاکستانی شہری کی گر ڈگری جعلی ثابت ہو یا صرف شک ہو تو
جس جگہ وہ ملازم ہو وہاں سے اس کو نکال باہر کیا جاتا ہے پھر اس کو جیل ہوتی ہے پھر مقدمہ قائم ہوتا ہے پھر عدالت کے پھیرے لگتے ہیں اور پھر سزا کے طور پر جیل یا جرمانہ لگایا جاتا ہے

مگر ان ارکان اسمبلی پر نہ ہی جرمانہ ہوا نہ جیل نہ ہی پولیس نہ عدالت
ان پر مقدمہ کیوں نہ چلا؟

بھلا کیوں؟


کیا یہ پاکستانی شہری نہیں
جو ایک عام پاکستانی کے ساتھ ہوتا ہے وہ ان کے ساتھ کیوں نہ ہوا

کے آئندہ کسی کی ایسی مجال نہ ہو کہ وہ جعلی ڈگری لینے کی سوچے

ایسے تو سب ہی جعلی ڈگری لیتے رہیں گے نوکری ہی تو جائے گی سوچ کر
عزت تو ہوتی نہیں سیاست میں
سب دولت کے کھیل ہیں

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔