اردو بلاگر نہایت معذرت کے ساتھ اپنی الگ دنیا بسا کے بیٹھے ہوئے ہیں ! جی ہاں الگ دنیا ! کم ہی دیکھنے میں آیا کہ انگریزی بلاگ (خاص کر پاکستانی) کی کسی تحریر کا حوالہ دیا گیا ہویا اس طرز کا کوئی اور کام! چند ایک ہی اردو بلاگر میرا خیال ہے انگریزی بلاگ دیکھتے یا پڑھتے ہیں! تبصرہ وہ بھی نہیں کرتے! انکل اجمل و نعمان کے علاوہ کون کون ہے جو انگریزی بلاگ اور اُس کیمونٹی پر نظر رکھتا ہے؟ ممکن کے عنیقہ ناز ہوں!!! اور کون ہے؟
اس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ دونوں طرف کے لوگ الگ الگ اپنی اپنی مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں ہم اُن کو اور وہ ہمیں منہ نہیں لگاتے، یوں لگتا ہے دونوں ایک دوسرے کے وجود سے بے خبر بنے بیٹھے ہیں! یہ حقیقت ہے کہ ملک میں اردو ذیادہ بولی جاتی ہے مگر نیٹ پر پاکستانی بلاگر کمیونٹی میں انگریزی بلاگر کی تعداد بہت ذیادہ ہے۔ یوں نظر انداز کرنے کا میں ذاتی طور پر یہ سمجھتا ہو کہ اردو بلاگرز کو ذیادہ نقصان ہوتا ہے جیسے اگر میں غلط نہیں تو پہلا بلاگ سیارہ جو کسی پاکستانی نے بنایا وہ اردو سیارہ تھا؟؟ اگر ہاں تو یہ کیا وجہ ہے کہ بلاگرز پی کے پہلا کہلاتا ہے؟ یوں اور بھی کچھ باتیں!!! ممکن ہے میں غلط ہوں۔
ہمیں ایک اجتماعی کوشش کرنی چاہئے کہ وہ ہمیں نظر انداز نہ کر سکیں! دلچسپ بات یہ کہ کراچی میں انگریزی و اردو بلاگر الگ الگ بہت ایکٹو ہیں! مگر کوئی مشترکہ پروگرام دونوں جانب سے نہیں کیا گیا! بلاگر کانفرنس میں بھی ہم (اردو) بلاگر نے بمشکل ایک میز پر قبصہ کیا تھا! بعد میں جن انگریزی بلاگر زنے اُس کانفرنس پر اپنے بلاگ پر اظہار رائے کیا تھا تو اکثر اردو بلاگنگ کی پریزنٹیشن کو بھول گئے تھے تبصرہ کر کے انہیں یاد کروانا پڑا تھا تو معذرت کے ساتھ انہوں نے بہر حال جگہ دی! یو ہی میں اپنی ذاتی دفتری مصروفیات کی وجہ آخری بلاگرز کانفرنس کے لئے رابطے نہ کر سکا البتی اپنے بلاگ پر آگاہ کر دیا تھا مگر کسی اور اردو بلاگرز میں سے اللہ کے بندے نے بھی شرکت نہ کی!
منظر نامہ نے یوں تو اپنا ایک سلسلہ شروع کیا ہے انعامات دینے کا اردو بلاگرز کو! مگر اگر آپ متوجہ ہوں تو ایک پاکستانی بلاگرز کا ایوارڈ یہاں بھی ہو رہا ہے شرکت کر لیں! وضاحت کر دوں کہ ابتدا میں وہاں بھی اردو بلاگرز کو نطر انداز کر دیا گیا تھا! پھر ایک جذباتی قسم کی میل ماری تو اب انہوں نے Topic Area Categories میںbest urdu blogger شامل کر لیا ہے! وہاں توجہ دیں تاکہ اگلی مرتبہ اردو بلاگر کو نظر انداز کیا جانا ممکن نہ رہے!
باقی آپ حضرات کی مرضی!!

9 تبصرے:
وہی تو
بے طقی باتیں بے طقے کام
آپ نے بالکل صحیح کہا شعیب صاحب، کوئی رابطہ نہیں ان دونوں زبانوں کے بلاگرز کے درمیان۔
ایک بات یہ کہ اردو بلاگر انہوں نے کیٹیگریز میں تو ڈال دیا ہے لیکن سبمیشن کے صفحے پر ابھی یہ شامل نہیں ہے سو میں ابھی اپنا بلاگ 'جمع' نہیں کرواسکا، ویسے میں نے انہیں لکھ دیا ہے۔
:)
آپ سبمیشن کر دیں وہ آپ کو جوابی میل کریں گے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اپ کا بلاگ اس کیٹیگری میں آتا ہے تو اپ انہیں بتا دینا!! کہ اردو کی کیٹیگری میں ڈال دیں!!!!
ویسے میل کر کے آپ نے اچھا کیا1
یہ اداصرف اردو بلاگرز کے ساتھ ہی مخصوص نہیں۔۔ بلکہ یہ فرق آپکو اردو اور انگریزی جرنلزم میں بھی نظر آئےگا۔
اردو پاکستان کی سب سے زیادہ بولی جانیوالی زبان ہے لیکن اگر پختگی، علم اور وسعت کی بات کریں تو یہ چیز انگریزی استعمال کرنے والوں میں زیادہ نظر آتی ہے۔ بعض جگہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ جان بوجھ کر دو علیحدہ سیٹ لوگوں کے بنانے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن د... See Moreوسری بات یہ ہے کہ اردو استعمال کرنے والوں کی اکثریت کمیونیکیشن سے گھبراتی ہے۔۔
ایک اور وجہ شوقیہ بلاگرز کی بھی ہے جیسے میں، بلکہ یہ کہنا زایدہ صحیح ہوگا کہ اردو بلاگرز کی اکثریت شوقیہ بلاگرز کی ہے۔ اور وہ بلاگنگ کو بہت سنجیدگی سے نہیں لیتے۔ اس لئیے وہ باقی امور میں بھی اتنی دلچسپی نہیں لیتی۔
اس سے پہلے میں نے اکتوبر میں ہونے والی ایک بلاگر کانفرنس میں شرکت کے لئیے اپنی درخواست پندرہ دن پہلے بھیجی۔ لیکن اسکی بذریعہ ء ای میل دعوت مجھے کانفرنس سے ایکدن پہلے ملی جبکہ میں اس دن کے لئیے اپنی فلائٹ بک کروا چکی تھی۔
آپکا شکریہ،میں تو اس تجربے کو کرنے میں خاصی دلچسپی رکھتی ہوں۔ یعنی مزید بللاگرز سے بہ نفس نفیس گفتگو۔
ہا ہا فیس بک والا تبصرہ کاپی پیسٹ کرنے پر see more بھی آ گیا!
اردو بلاگرز کو اکٹھا کرنے کیلئے کچھ بلاگرز نے کوشش کی تھی ۔ پھر کچھ بلاگرز جذباتی ہو گئے اور کچھ کی رکنیت ختم کر دی گئی ۔
جہاں تک دوسرے اوارڈ والوں کا تعلق ہے مجھے بھی ان کا علم نہیں تھا حالاکہ میں بہت سے انگریزی بلاگ دیکھتا رہتا ہوں اور میرا اپنا بھی ایک انگریزی کا بلاگ ہے
بالکل متفق ہوں آپ سے۔ میں نے ابھی ابھی بلاگ شامل کروانے کی درخواست کر دی ہے۔
شعیب بھائی آپ نے شاید ہمیں اردو بلاگر تسلیم نہیں کیا ہے یا پھر ہمارا انگریزی بلاگ وِزٹ نہیں کیا ہے۔ میں گزشتہ چار سال سے انگریزی بلاگستان میں گھوم رہا ہوں۔
اردو بلاگرز کی دنیا اگرچہ الگ ہے لیکن ذاتی طور پر مجھے اردو بلاگز زیادہ پسند ہے۔ یہاں پختگی بھی ہے اور موضوعات بھی اچھے ہوتے ہیں۔ لہٰذا یہ احساس کمتری نہیں بلکہ خوشی کی بات ہے کہ چند (انگریزی بلاگرز کی تعداد کو یکھتے ہوئے) لوگ اپنی قومی زبان میں بلاگ لکھتے ہیں جبکہ اکثریت نے بہ وجوہ اس کو نظر انداز کردیا ہے۔
یہاں ایک دو نہیں بلکہ کئی ساتھی ایسے ہیں جو اردو بلاگز کو وزٹ کرتے ہیں اور تبصرے کی صورت میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ ایک مشترکہ مجلس کا اہتمام کیا جاسکتا ہے‘ اگر ساتھی راضی ہوں تو
ارے تلخانہ ! ہم نے اپ کو اردو بلاگر تسلیم کیا ہے بس تحریر کت وقت آپ کا نام ذہن میں نہیں ایا۔
آپ کی ہر تحریر پر ای میل کرنے کی عادت ہمیں بہت پسند ہے۔
اردو بلاگر سے متعلق میں آپ کے خیالات سے مکمل متعفق ہوں!
پچھلی مجلس میں آپ کو بلانے کا پورا ارادہ تھا مگر ہماری سستی آڑے آ گئی اگلی نشست انشاءاللہ جلد کریں گے اور آپ کو خاص طور پر دعوت دی جائے گی!
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے
نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔