Pages

12/05/2009

انجمن حقوق کرپشن

این آر او ایسی ہدی بنا کہ نہ کھانے کا نہ اُگلنے کا، اس کے سب سے بڑے مخالف وہ بنے جنہوں نے سب سے ذیادہ فائدہ اُٹھایا۔ اب این آر او اُس مریض کا سا ہے جس کے نماز جنازہ کی تیاری بھی اُس ہی مولوی کے ذمہ ہے جس نے مریض کے بچ جانے پر شکرانے کے نفل پڑھنے کی خدمت انجام دینی ہے۔
مریض بچ پاتا ہے یا نہیں! مگر ایک بات ہے کرپشن نہیں مرتی! قانونی تحفظ ممکن ہے نہ ملےمگر قانون کی گرفت کا امکان بھی روشن نہیں ہے! !! کم از کم اس حکومت میں تو نہیں!
“کیا کرپشن پر ہمارا حق نہیں ہے؟ اوروں کا ہے!جب ایک کلچر بن چکا ہو! بلکل ہے! دیکھے جنہوں نے کیا، اب یہ کلچر بن گیا ہے، جونہیں کرتا وہ نقصان کر رہا ہے اپنا! ہزار میں سے ایک آدمی نہیں کرتا تو وہ نقصان کر رہا ہے اپنا" یہ الفاظ غصے یا مذاق میں کہے جائے تو بات سمجھ میں آتی ہے مگر یہ الفاظ اس مملکت خداداد کے وفاقی وزیر کے ہیں! جناب سردار عبدالقیوم خان جتوئی کے! یقین نہ آئے تو ذیل میں ویڈیو دیکھ لیں! جناب کی ذاتی ویب سائیٹ کا لنک یہ ہے! کر لو رابطہ!


کر لو گل!! ویسے انہوں نے اپنی ویسے انہوں نے اپنی ویب سائیٹ کے پہلے پیچ پر لکھا ہے
As your MNA and Federal Minister for Defence Production I am dedicated to work hard for you, and for people of Pakistan .

اس کا مطلب کیا ہے؟؟



5 تبصرے:

DuFFeR - ڈفر نے لکھا ہے کہ

واہ جی واہ
واہ واہ واہ
کیا بات ہے
lolz :D

Abdullah نے لکھا ہے کہ

پورا پروگرام دیکھنے کے بعد مجھے تو عبدالقیوم جتوئی صاحب بہت سیدھے سادھے اور صاف گو سے آدمی لگے!یوں بھی جب آپ کوئی چیز سیاق و سباق کے بغیر پیش کرتے ہیں تو اس کا مطلب کچھ اور بن جاتا ہے اس پروگرام کا صحیح لطف اٹھانا ہے تو اسے پورا دیکھا جائے!

Abdullah نے لکھا ہے کہ

http://www.bbc.co.uk/urdu/columns/2009/09/090927_baat_say_nj.shtml

Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے کہ

اس لنک کا تحریر سے کیا تعلق ہے؟ بتائے ورنہ اسے متا دیا جائے۔

Abdullah نے لکھا ہے کہ

ارے آپ کو اتنی سی بات سمجھ میں نہیں آئی !بھئی کرپشن کی بات ہورہی ہے تو یہ بھی تو کرپشن کا ایک روپ ہے اور بہت عام ہے!تو وہ جو کہتے ہیں نا کہ جیسی روح ویسے فرشتے وہ صحیح ہی کہتے ہیں!

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔