Pages

6/29/2009

قائد کی تصویر اور جمہوریت کے خلاف سازش

اگر آپ کراچی کے رہائشی ہیں تو گزشتہ ماہ کے آغاز میں یقین آپ نے شہر کی گلیوں و سڑکوں پر ایسے بینر دیکھے ہوں گے جن پر درج تھا "خود بھی جیو اور جینے دو، خدارا ملک میں بی بی کی قربانی کی بناء پر آنے والی جمہوریت کے خلاف سازشیں بند کر دو" منجانب پیپلز پارٹی فلاں فلاں۔ آپ سمجھ سکتے ہیں اس کا مطلب کیا تھا؟ اگر نہیں تو آپ بھی میرے بھائی /بہن ہیں۔ اس بینر کو دیکھ کر یہ مھسوس ہوتا تھا جیسے منت سماجت ہو رہی ہو، ویسے تو ترلوں میں بڑی جان ہوتی ہے، سنا ہے دو طرح کے لوگ کرتے ہیں اول جو کمزور ہو دوئم جو جھوٹے ہوں، حکومت وقت کمزور ہو تی ہے کیا؟

یار لوگوں کا دعوی ہے کہ پاکستان اب قائد کا پاکستان نہیں رہا، البتہ وہ خود کنفیوز ہیں کہ آیا اب یہ پیپلزستان ہے یا جیالستان؟ یہ الجھن بھی ہے کہ یہ بھٹوستان ہے یا درحقیقت زردارستان؟ چند ایک احباب اپنے کافی وزنی دلائل سے یہ ثابت کرنے میں کامیاب نظر آتے ہیں کہ یہ اب امریکستان بن چکا ہے، کم از کم حکمرانوں کے لئے۔

موجودہ حکومت ایک جمہوری حکومت ہے، جس نے ایک "آمر" کی چھٹی کر وائی، کہ "آ" "مر"۔

اس جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں جاری ہیں۔ اب یار لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ ایوان صدر سے محمد علی جناح جنہیں ایک قوم ہوا کرتی تحی پاکستانی وہ قائد اعظم بھی مانتی تھی کی تصویر ہٹا دی گئی ہے۔ سازشیوں نے ثبوت کے طور پر چند ایک مثالیں بھی دی خاص کر کے ذیل کو تصویر کو پیش کرتے ہیں

June 25 – A group photograph of President Asif Ali Zardari with T-20 World Cup winning Pakistani Cricket Team at Aiwan-e-Sadr.

اب کوئی ثبوت دے کہ یہ اصلی ہے، خواں یہ سچ ہی کیوں نہ ہو کہ 26 جون کو سرکاری طور پر جاری کی گئی تھی، یہ اس کے اصلی ہونے کی کوئی وجہ تو نہیں ناں؟ اس سازش میں دراصل انگریزی اخبار "دی نیوز" کا ہاتھ ہے وہاں سے جیو و جنگ نے اسے اُٹھایا۔ بقول جیو کے

قانون کیا ہے بس روایت ہے، بقول فرخ نسیم کے

ممکن ہے کہ آپ کو ایسی پریس ریلیز ملتی" یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہے، اس میں "_____" کا ہاتھ ہے، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم کسی کو ایسی سازش کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گے، اب ایسے سازشی عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گے۔ان عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا، قوم جانتی ہے کہ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں عالمی جیمپین بننا بھی دراصل بی بی کی سالگرہ کے دن کے مرہون منت ہے، قوم ان سازشوں کا شکار نہیں ہو گی"۔ مگر سادہ سی تردید ہوئی ہے وہ بھی صرف وزیراعظم ہاوس کی، ایوان صدر کی نہیں۔

ایوان صدر کی کیا بات ہے۔ ویسے بھی قائد کا پاکستان نہیں رہا تو قائد کی تصویر کیوں؟ بھٹو نے اپنی ایک ساتھی سے کہا تھا دیکھ پورے کراچی کی جو زمین اچھی لگے بے شک اُس کا سودا کر لینا مگر یہ جو "بابے" کو زمین کا ٹکڑا دیا ہے اس پر اپنی نظر بند نہیں ڈلنا ورنہ قوم تجھے نہیں چھوڑے گی اور بھٹو کا داماد جانتا ہے اب قوم کچھ نہیں کہتی لہذا قائد کی تصویر کو "ٹاٹا"۔

9 تبصرے:

REHAN نے لکھا ہے کہ

قائیداظم محد علی جناح کی تصویر کو ٹا ٹا کرنے والے ۔۔ بہت جلد اس جگاہ سے ٹا ٹا ہو جانے والے ہیں ۔

پاکستان کی آزادی سے لے کر اب تک اعوان صدر میں لوگ آتے رہے ہیں اور جاتے رہے ہیں ۔۔زرداری کی یہ حرکت اس کا مقدر تہ کرے گی کہ یہ اب جائیگا اور کوئی یاد بھی نہیں کرے گا اسے ۔

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے کہ

پہلی بات تو یہ کہ ریحان صاحب کی تحریر کی تصحیح کیجئے ۔ میں اپنے قاعد کے حضور میں نادانستہ گستاخی بھی برداشت نہیں کر سکتا

اصل جو لکھنا تھا یہ ہے کہ آپ شاباش کے مستحق ہیں کہ صاف دکھائی دینے والی تصویر لگائی ہے

میں زندگی میں کبھی مایوس نہیں ہوا تھا لیکن پچلے سوا دو سال کے پۓ در پۓ واقعات نے مایوس کرنا شروع کر دیا ہے

laalay ki jaan نے لکھا ہے کہ

kab tak karen gay???

ابوشامل نے لکھا ہے کہ

ہم نے قائد کی کون سی بات کو اپنے سینے سے لگا کر رکھا۔ ان کے افکار پر کہاں تک چلے اور ان کی ہدایات پر کتنا عمل کیا؟ جب یہ سب نہیں رہا تو میرے خیال میں ان کی تصویر کی بھی کوئی اہمیت نہیں۔ جن کے افکار پر عمل کیا جا رہا ہے ان ہی کی تصویریں سجا کر رکھی جائیں گی نا؟

REHAN نے لکھا ہے کہ

قائد اعظم محمد علی جناح


غلطی کے لیے معزرت ۔۔ شعیب بھائی تصحیح کردیں ۔۔

انکل اجمل ۔۔ مایوسی تو گناہ ہے میں دعا گو ہو ہم سب دعا کریں کہ اللہ ہمیں سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے

DuFFeR - ڈفر نے لکھا ہے کہ

پہلے بھی دیکھی تھی یہ تصویر اور سمجھا تھا کہ یہ تو نا ممکن ہے ایسی غلطی حکومت نہیں کر سکتی، یقینا فوٹو شاپ کا کمال ہے
لیکن اشکے ہے حکومت کے غرور پہ
جتنے جوتے مارو ان حرامیوں کو اتنے کم

عنیقہ ناز نے لکھا ہے کہ

بات یہ ہے کہ جیسے عوام ہوتے ہیں ان پہ ویسے ہی حکمران نافذ کردئے جاتے ہیں۔ وہ عوام کی اکثریت کی حمایت سے آئے ہیں۔ اکثریت یہی چاہتی ہوگی۔ آپ کی ان باتوں سے تو انکا دل دکھتا ہوگا۔ کیا آپ کے کسی کارڈیالوجسٹ سے مراسم ہیں؟

Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے کہ

بلاگر پر تبصرے ایڈیٹ نہیں ہوسکتے، بس ذیادہ سے ذیادہ مٹائیں جا سکتے ہیں لہذا تصیح ممکن نہیں۔ میری رائے میں معذرت قبول کر لی جائے انکل اجمل؟ ریحان نے اس سلسلے میں باقاعدہ ای میل بھی کی ہے اور غلطی بھی دانستہ نہیں۔

گمنام نے لکھا ہے کہ

arsh baig

Qaid-e-Azam ki pic awan-e-Sadar yani president house se es leye hatali gayi hai kyun k aksr log ye samajhte hain k awan-e-sadar mai sirf sadar or un ki family pics he lagni chah heye .. Qaid-e-azam wese bhi first Governer General of Pakistan they saddar thori they wo

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔