ہر گز نہیں! میں عوام کو کسی نئے سانچے میں جکڑنے کی بات نہیں کر رہا! میں ملک کو طالبان کے سانچے میں آنے کی بات کرنے لگا ہوں! میں تو آپ لوگوں سے اپنے بلاگ کے اس نئے سانچے سے متعلق رائے جاننا چارہا تھا! مزید بہتری کے لئے کیا کیا جائے؟؟ جن دوستوں نے پہلے ہی پسندیدگی کا اظہار کر دیا اُن کا شکریہ، ویسے یہ ایسا سانچہ کسی اور اردو بلاگر نے ہم سے پہلے بھی اپنے بلاگ پر لگا رکھا ہے ذرا بتائیں کون؟؟
20 تبصرے:
Bohat Pyara hey .. but u would often miss your old theme see .. This is you who was stick to that theme for a very long time .. but this is one beautiful
بہت اچھا ہے بھائی جی
پہلے والے سے تو بہت ہی اچھا
یہ چیز۔ سر جی کیوں دل جلا رہے ہیں ہمارا اب ایسی باتیں کر کے۔ ہم تو پہلے دیوانے ہو گئے ہیں اس تھیم کے، تبھی تو کبھی آپکے بلاگ پر، کبھی فیس بک پر مارے مارے پھر رہے ہیں۔ اب بھی آپ نے مطلع فرما کر ثواب دارین حاصل نہ کیا تو جناب تیار ہو جائیں، گوگل ٹاک پر میں آپکا مغز کھپانے پہنچ رہا ہوں۔
تھیم بہت ہی ٹیٹ ہے سر جی، اور اس قماش کا تھیم، کہاں دیکھا ہے، کہاں کہاں؟ اگر تو بلاگ سپاٹ کی بات کر رہے ہیں تو شاکر جی نے دو سائیڈ باروں والا تھیم لگایا ہوا ہے۔ بالکل اس جیسا تھیم، امممم پتہ نہیں!۔
صاف ستھرا اور بہت عمدہ ہے۔
اچھی بات ہے بھائی جی ۔
لیکن اس میں اردو ویب پیڈ بھی تو شامل کیجئے۔
اچھا سانچہ ہے شعیب صاحب، اور پہلے سے تو کافی بہتر ہے۔
this is very organized and easy to read. I like new layout
راشدساحب کے تھیم کے بعد آپ نے بھی تین کالم والا تھیم لگا کر اس کی افادیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ہم بھی سوچ رہے کچھ اسی طرح کا تھیم اور ہو سکتا ہے مستقبل میں مل بھی جائے۔ اس تین کالمی تھیم میں سائڈ بار پر گنجائش زیادہ نکل آتی ہے۔
بہت اعلٰی ہے بلاگ اسپاٹ پر اردو بلاگز کے اتنے عمدہ تھیمز مشکل ہی نظر آتے ہیں اور سوشل نیٹ ورکنگ پلنگز کا استعمال بھی کافی اچھا معلوم ہورہا ہے۔ گریٹ جاب۔
شکل بہت اچھی ہے لیکن ۔ ۔ ۔ ڈریں نہیں میں کہنے لگا تھا
سیرت کے ہم غلام ہیں صورت ہوئی تو کیا
سُرخ و سفید مٹی کی مُورت ہوئی تو کیا
ہان جی ۔ اب کرتے ہیں تعریف اُس اصول کے تحت جو پہلے لکھ دیا ہے ۔ جناب آپ کے بلاگ پر تو تبصرہ لکھ کر شائع کرنا آسان ہے جس کیلئے آپ تعریف کے مستحق ٹھہرے ۔ باقی بلاگ سپاٹ والوں کو بھی قائل کر کے مبصرین کو گمن گھیریوں سے بچائے ۔ ممنون ہوں گا
تو وکیل صاحب بالآخر آپ نے ہماری دلی تمنائیں پوری کر ہی دیں۔
بہت خوبصورت تھیم ہے۔ لگتا ہے اب ہمیں بھی دھماکے دار خبر دینا ہی پڑے گی۔ چلیں کچھ انتظار کر لیں تو ہمارے بلاگ سے بھی آپ کو ایک خوشخبری ملنے والی ہے۔
سر جی تھیم تو اچھی ہے لیکن تبصرہ کرنے کے لیے کسی اردو بلاگ پر اردو پیڈ ڈھونڈنا پڑھتا ہے۔ باقی سب اچھا ہے۔
واہ صاحب واہ
بہت خوب ، اردو کلیدی تختہ بھی تو شامل کیجے ،
والسلام
اچھا سانچہ ہے جی.. کوئی گڑبڑ نظر نہیں آرہی
acha hay coz iss meyn aap ki tasveer nahi lagi hoi :P
جناب آپ سب احباب کا پسند کرنے کا شکریہ!
اردو پیڈ کے بارے میں سوچتے ہیں!
بہت اچھا لگ رہا ہے جناب، تحریر میں اور جان پڑ گئی ہے
مجھے لگتا ہے کہ یہ سانچہ میرے بلاگ پر لگا ہے شائد
شکریہ شارق!!
جہانزیب آپ کو ٹھیک لگتا ہے!!
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے
نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔