Pages

11/17/2006

کیا ایسا ہے؟؟؟؟

آج جاوید چوہدری کا کالم پڑھا یہ کل کے ایکسپرس میں میں آیا تھا مگر مجھے آج پڑھنے کا وقت ملا (نیٹ سے) دو باتیں بہت عجیب معلوم ہوئیں !!! جاننا یہ ہے کہ کیا یہ درست ہیں؟؟؟؟ ایک یہ کہ پیجابی میں شکریہ اور معافی کے لئے یا ہم معنی الفاظ نہیں ہیں!!! دوسرا انگریزی میں بھی غیرت کے لئے کوئی لفظ نہیں کیا یہ درست ہے؟؟؟؟ ویسے انگریزی میں میرے علم کے مطابق غیرت کے لئے “honour“ ہے باقی آپ کا کیا کہنا ہے؟؟؟
,,,,,,,,,

5 تبصرے:

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے کہ

جناب ۔ يہ لنک نہيں کھلتا ۔
جہاں تک پنجابی کا تعلق ہے آج کی پنجابی ميں اُردو سرائيت کر چکا ہے اسلئے اردو کو اس سے الگ کہنا ميری سمجھ سے باہر ہے ۔ آج اگر ميں خالص پنجابی کا ايک فقرہ کبھی بولتا ہوں ميرے اردگرد سارے پنجابی سمجھنے سے قاصر ہوتے ہيں ۔ ميں نے کسی زمانہ ميں پنجابی ادب اپنے طور پڑھا تھا ليکن وقت کے ساتھ بہت کچھ بھول چکا ہوں ۔ کسی زمانہ ميں پنجابی اُردو سے زيادہ وسيع زبان تھی اور پنجابی جنوبی پنجاب اور سندھ ميں بھی سمجھی جاتی تھی ۔

البتہ انگريزی ايک نامکمل زبان ہے ۔ اس ميں بہت سے الفاظ کا ترجمہ موجود نہيں اور کچھ کا ترجمہ عقل سے بعيد ہے ۔ مثال کے طور پر بيگن کو ساری دنيا ميں برِنجال يا برِنگال کہا جاتا ہے اور انگريزی ميں ايگ پلانٹ ۔ کيا بيگن انڈے کی طرح ہوتا ہے يا انڈے اُگتے ہيں ؟ اسی طرح ايک پھل جو ساری ديا ميں اناناس کہلاتا ہے وہ انگريزی ميں پائين ايپل ہے ۔ کيا يہ سيب سے کسی قسم کی مشابہت رکھتا ہے ۔ انگريزی ميں فعل ميں کوئی تذکير و تانيث نہيں ہے جبکہ باقی سب زبانوں ميں ہے ۔ غيرت نام کی کوئی چيز جب مغرب والوں ميں ہے ہی نہيں تو پھر اس لفظ کی ضرورت ہی کيا ؟

گمنام نے لکھا ہے کہ

جی انکل لنک درست کر دیا ہے دراصل۔۔۔ لنک کے آغاز میں http:// ایک سے ذیادہ مرتبہ آ گیا تھا!!!!
پنجابی سے کم واقفیت تو مجھے بھی ہے!!! ساری عمر کراچی میں ہ کر اس زبان سے دور ہوگیا ہو!!! پنجابی کام (ہیر رانجہ، کلام باہو، اور دیگر) بھی والد صاحب کی رہنمائی میں سمجھتا ہو!!!

گمنام نے لکھا ہے کہ

جاوید چودھری صاحب ہمارے پسندیدہ کالم نگاروں میں سے ایک ہیں جب وہ جنگ کے لیئے لکھا کرتے تھے تو ہم سب سے پہلے انکا کالم پڑھتے تھے،ان کا یہ کالم بھی ہمیشہ کی طرح بہترین ہے،
ہمارے خیال میں تو یہ پنجابی کے انحطاط کا ہیں ہمارے اخلاقی انحطاط کا مرثیہ ہے،کس قدر دردناک ہے یہ احساس کے ہم کیا تھے ہر کیا ہو گئے ہین اور کیا ہوتے جا رہے ہیں،

گمنام نے لکھا ہے کہ

جناب سب سے پہلی بات جزیره کی پنجابی هے ٹاپُو ـ
اور شکریے کے لئے لفظ مہر بانی بولا جاتا هے معافی کے لئے معافی هی بولا جاتا هے ـ معافی کا لینا اور دینا هوتا هے پنجابی میں ناں که اردو کی طرح معاف کرنا اور کروانا ـ

مہمان کے لئے پنجابی میں پروهنا بولا جاتا هے کیا آپ جانتے هیں که میزبان کے لئے کیا بولا جاتا هے ؟

گمنام نے لکھا ہے کہ

جناب آپ ہی بتا دیں؟؟؟؟؟

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔