8/15/2005
انتخابات غیر جماعتی؟؟؟
آوےگابھائی آوے گا کوئی نا کوئی تو آوے گا۔کا دور شروع،اب ملک میں جگہ جگہ نعرہ لگ رہے چاکنگ ہو رہی ہے،پوسٹر لگ رہے ہیں۔ سب سے ذیادہ حمایتی جے جے او این کے ہیں یعنی جیڑا جتے اودے نال(جو جیتے گا ہم اس کے ساتھ ہیں)۔
بتایا گیا تھا اب کے بلدیاتی الیکشن غیر جماعتی ہو گے اور ایسا ہی ہو تا نظر آرہا ہے۔کیا آپ کو اختلاف ہے؟؟ اچھا پچھلے چند دنوں کے اخبارات دیکھ لیں،کیسے بیانات ہیں۔یہ ہی نا کہ مولوی کو ووٹ نہ ڈالو! حکمرانوں کی طرف سے۔۔۔۔ الطاف بھائی نے تو صاف الفاظ میں مشورہ دیا کہ سرکار! یہ جماعت اسلامی پر پابندی تو لگاؤ یہ لوگ بہت تنگ کررہے ہیں۔۔۔ جب جماعت باہر ہوگئی تو الیکشن غیر جماعتی ہو گئے ناں۔
غیر سیاسی تو نہیں ہیں۔۔۔ بڑی سیاست ہو رہی ہے،ہر صوبے کا وزیراعلی وگورنر اور وفاقی وزیر اپنے اپنے علاقے میں اپنے اپنے پینل کی تشہیر کر رہا ہے،فلاں پینل کو ووٹ ڈالو میرا حمایت یافتہ ہے باقی سب حماقت یافتہ،میری بات پر آنکھ بندکر کے یقین کرو ورنہ۔۔۔آنکھ میں دھول جھونک سکتے ہیں کہ جیتے گے تو ہمارےہی بندے ایسے نہیں تو ویسے ہی کیا سمجھے؟؟؟ مخالفین انتخاب کے بعد آوٹ ہو جائے گےاگر ایسا نہیں ہوا تو پولینگ اسٹیشن کا عملہ اپنی سرکاری نوکریوں سے۔۔
اپوزیشن ؟ ان کی بھی کہانی خوب ہے۔سمجھ نہیں آتی مخالفین ہیں یا حمایتین۔میاں ، بی بی ملک سے باہر ہیں جب دولہا ہی نہیں تو بارات کیسی؟؟ باقی بچے مجلس والے تو جو باجماعت اکھٹی نماز نہیں پڑھ سکتے اُن کی جماعت کیسی؟ لہذا بلدیاتی انتخابات میں بھی ان کی آپس میں لڑائی چل رہی ہے مشترکہ امیدوار کھڑے نہیں کر سکے اور اب کھڑے ہوئے امیدواروں کو مشترک کرنے پر لڑ رہے ہیں
کراچی! بڑا شہر بڑی باتیں سلیکشن متحدہ اور مجلس میں سے کسی کی ہونا ہے۔ ذیادہ امکان متحدہ کے ہیں گورنر بھی تو اپنا ہے ان کا۔۔ اصل صورت حال الیکشن کے بعد معلوم ہو گی تب پتہ چلے گا جیت الیکشن کی بناء پر ہوئی یا سلیکشن کی بناء پر۔۔بہر حال جو ہو اچھا ہو۔۔
3 تبصرے:
ان الیکشنز کی بھی خوب ہے۔ میرے گھر کے پاس ایک پیر صاحب رہتے ہیں۔ ان کے دو مرید ایک دوسرے کے خلاف الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور دونوں کا اصرار ہے کہ پیر صاحب مدد فرمائیں۔ اور پیر صاحب بیچارے بوکھلائے پھر رہے ہیں!
الطاف بھائی؟ لگتا ہے کہ آپ کا چھکاؤ ان صاحب کی طرف ہے ۔ ویسے آپ کا مضمون تو وکالت ہے نا ، آپ کیوں نہیں ناظم کی سیٹ پر کھڑے ہوتے؟
جناب آپ کا اندازہ غلط ہے۔میں اس لسانی تنظیم کا ہر گز حمایتی نہیں ہو۔ الطاف میاں کو میں نے الطاف بھائی طنز میں کہا ہے۔ یہ شخص جن کے حقوق کے لئے لڑنے کا دعوی دار ہے ان سے ہی مخلص نہیں ہیں۔۔پاکستان میں پیدا ہونے والا پاکستانی ہے۔مہاجر نہیں۔۔۔
دوسرا ناظم کے لئے شرط ہے کہ آپ کی عمر پچیس (٢٥) سال ہو اور ابھی ہماری عمر اتنی نہیں ہوئی ۔۔
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے
نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔