چلو چلو کالج چلو! امتحانی فارم جو آگئے ہیں۔ابھی امتحانی فارم آئے ہیں پھر امتحان بھی آجائے کے۔اب کیا ہو گا:۔
۔"پڑھا نہیں میں نے پورا سال اب کیا ہو گا میرا حال
ڈی آئے گا ای آئے گا بچ نہ پاؤ گا میں اس بار"۔
یونیورسٹی ہمارا امتحان لے گی اور ہم امتحان دے گے ، دیکھیں اس امتحان میں ہم پورے اترتے ہیں یا نہیں، امتحان کی تیاری؟ آدھی ہے اور آدھی کرنی ہے،اس بات کا فیصلہ تو کر لیا ہے کہ کون سے کپڑے کس پرچے میں زیب تن کرنے ہیں مگر ابھی تیار نہیں کروائے۔کیا کہا ااپ نے پرچوں کی تیاری کا پوچھ رہے ہیں آپ۔ پرچے پیں نے تو تیار نہیں کرنے یہ تو متعلقہ پرفیسروں کا کام ہے وہ پرچے تیار کرے گے، بقول شخصے ہم یونیورسٹی پرچے دینے نہیں لینے جاتے ہیں۔ یونیورسٹی والے ہمیں پرچہ اور کاپی دیتے ہیں اور ہم کاپی پر پرچہ کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کر کے نیز انہیں اپنے آٹوگراف سے نواز کر کاپی واپس کر دیتے ہیں اور پرچہ خود رکھ لیتے ہیں ،آخر اس کا ہوائی جہاز اچھا بنتا ہے نا۔
کالج میں اب تھوڑے دن ہی رہ گئے ہیں ، عیاشی ختم؟ خیراگر معجزۃً ہم پاس ہو گئے تو "وکیل صاحب " تو کہلائے گے نا