کامیابی میں بڑے اندیشے ہوتے ہیں ۔ کامیاب مسکراہٹ میں بڑے آنسو پنہاں ہوتےہیں۔ کامیاب فاتح آخر ایک قاتل ہی ہوتا ہے۔ ہلاکو ہویا سکندر اعظم ، کام ایک ہی ہےاور غالبا انجام بھی ایک ہی ہے۔دنیا کو فتح کرنا اور خالی ہاتھ گھر سے باہر پردیس میں مرنا کامیابی کا المیہ ہے۔ایک کامیاب ڈاکٹر کو لیں۔ڈاکٹر کا مدعا اور اصل مدعا خدمت انسانیت ہے۔مریضوں کی خدمت ،دنیا سے بیماری کو کم کرنا اور اس طرح نیکی اور عبادت کو اپنی کامیابی کے طور پر پیش کرنا ، لیکن ایک کامیاب ڈاکٹر آہستہ آہستہ اپنی کامیابی کے تقاضوں سے مجبور ہو کر اتنا بے بس ہو جاتا ہے کہ بے حس ہو جاتا ہے۔ وہ مریضوں سے فیس وصول کرتا ہے۔نیکی کے بجائے مال کا معاوضہ اور یہ عمل اس حد تک بڑھتا ہے کہ عذاب کی صورت اختیار کرلیتا ہے۔میڈیکل سینٹروں کی تعداد میں اضافہ خدمت خلق کے بجائے طب کو انڈسٹری میں تبدیل کرچکا ہے۔ کامیابی کے دامن میں مسرتیں نہیں حسرتیں ہیں۔
۔(واصف علی واصف کی کتاب "دل دریا سمندر" سے اقتباس)۔
میرے دوست ماجد کے بقول ڈاکٹر دراصل تیس روپے کی خاطر دوسرے کی زندگی سے کھیلتا ہے۔
3 تبصرے:
ميرے خيال ميں يہ انسان پر انحصار کرتا ہے اور ہمارا معاشرہ بے حس ہو چکا ہے مجموعی طور پر صرف ڈاکٹر ہی نہيں ہر کوئی اور ڈاکٹر بھی اسی معاشرے سے ہيں ميں ذاتی طور پر دو واقعات بتاتا ہوں ہمارے شہر ميں ايک کامياب ڈاکٹر ہيں تو ہر ہفتے وہ فری کيمپ لگاتے ہيں اور دعائيں سميٹتے ہيں
اور دوسری طرف ايک دفعہ ايک آدمی ہمارے گاوں کا ايکسڈنٹ ميں مرنے والا ہو رہا تھا اسے ايک پرائيويٹ ہسپتال ميں جو قريب پڑتا تھا لے گئے مگر اسے اس وقت تک علاج فراہم نہيں کيا گيا جب تک اسکے گھر والے پيسے لے کر نہيں پہنچ گئے مطلب بے حسی کی حد ہوتی ہے ہم وہ بھی پار کر چکے ہيں
اور رہ گئی بات خدمت خلق کرنے کے ليے ڈاکٹر بن رہے ہيں تو يہ صرف ميڈيکل ميں داخلے سے پہلے انٹرويو تک ہوتا ہے کتنے ہی ہسپتال ہيں ليکن وہاں کوئی ڈاکٹر نہيں ہے کيونکہ وہ مضافات ميں ہيں کسی شہر ميں نہيں اس ليے کوئی وہاں نہيں جاتا جس کو وہاں نامزد کيا جائے سفارش کروا کے تبادلہ کروا ليتا ہے اور يہ کام کسی کو خدمت خلق کے ليے نہيں کرنا ہوتا اسکی تنخواہ ملنا ہوتی ہے۔
اللہ رحم کرے ہم پر
Assalamoalaykum w..w!
Well, as far as i know Be tuki is written with kaway wali kaaf :)hope so i'm right :)
wassalam
اڑے یہ کیا لکھا ہے؟ کامیابی کے باری میں معلوم ہوتا ہے آپ ناکامیوں کو پسند کرتے ہیں
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے
نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔