Pages

6/27/2011

چل چھٹی پر نکل!


گزشتہ دنوں اردو بلاگنگ کی دنیا میں ہی ویڈیو مین نظر آنے والے قصے سے متعلق پڑھ کر ہی خود پر ترس آیا تھا! کیونکہ کہ ہم ایسے واقعات کی خبریں پڑھتے رہتے ہیں کہ بچہ یا تو سڑک پر پیدا ہو جاتا ہے یا ہسپتال میں سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے موت کی آغوش مین چلا جاتا ہے! ایسے میں برطانوی ڈاکٹر کا اپنے ملک کے وزیراعظم سے یہ سلوک دیکھ کر اندازہ ہوا کہ وہاں اخلاقیات زندہ ہیں مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہاں اس میدان میں کچھ کچھ خرابی کی ابتداء ہو ہی گئی ہے لگتا ہے کیونکہ سنا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کو جبری چھٹیوں پر روانہ کر دیا گیا ہے!!!خبر کا آغاز نہایت دلچسپ ہے "احساس کمتری کے مارے ہوئے معاشرے ہمیشہ سے برطانوی جمہوریت کے راگ الاپتے رہے ہیں لیکن حقائق اس کے بر عکس ہیں۔ " ہون فیر!!!!

4 تبصرے:

گمنام نے لکھا ہے کہ

جبری چھٹی پر ہی بھیجا گیا ہے نا ہمیشہ کیلیے لاپتہ تو نہیں کر دیا گیا؟

منیر عباسی نے لکھا ہے کہ

سعد :: اس حساب سے برطانوی معاشرہ ہمارے معاشرے سے بہت پیچھے ہے۔ اس نے ہم سے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔ اس لئے جبری چھٹیوں پہ بھیجنے کو ہی کافی سمجھیں۔

بچے ہیں، نا تجربہ کار ہیں۔ درگزر کر دیجئے۔

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے کہ

ہمارے ہاں تو بدمعاشی اور غنڈہ گردی کا راج ہے نا ۔ دوسرے ممالک ميں بھی زور دار ہی کی چلتی ہے ۔ کيا آپ جانتے ہيں کہ امريکی عوام کی اکثريت عراق اور افغانستان ميں مداخلت کے خلاف تھی اور امريکی عوام کی بھاری اکثريت ليبيا پر حملے کے خلاف ہے ؟

bilal ahmed نے لکھا ہے کہ

Aoa chalo acha hai bhai hmare Kuch jaraseem un tk b puhanch Hi gaye

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔