Pages

2/26/2010

اہم یا احمق؟

عام طور پر یہ کہا اور بتایا جاتا ہے کہ جو ووٹ لے کر (یا ڈالوا کر) سربراہ بنتے ہیں وہ خادم ہیں حاکم نہیں؟ مگر یہ باتیں زبانی زبانی سچی ہوں تو ہوں ورنہ میں VIP یا VVIP Movement کے نام پر عوام کے ساتھ جو سلوک ہوتا ہے وہ سب کے سامنے ہے اس VIP میں I کا مطلب کیا ہے شایدایک کے لئے important اور دوسرے کے لئے idiotاب اہم کون اور احمق کون آج کے اخبار کی ان خبروں کے تراشے کی روشنی میں بتائیں۔





شاید جب حکمران اہم ہو جائیں تو عوام احمق ہی ہوتے ہیں تب ان کا سڑکوں پر مرنا اور پیدا ہونا ہی مقدر ہے۔

6 تبصرے:

asma paris نے لکھا ہے کہ

آپ عوام کو ايڈيٹ کہہ رہے ہيں شکر کريں بلاگ عوام نہيں پڑھتے خواص پڑھتے ہيں

Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے کہ

میں تو پوچھ رہا ہوں

راشد کامران نے لکھا ہے کہ

سراسر عوام کی غلطی ہے جو اہم ہوتے ہوئے احمق بنی رہتی ہے۔۔ اول تو ایسے لوگوں کو ووٹ دینا پھر گھنٹوں یہ ذلت اٹھانا۔۔ یہ بات بھی ہے کہ اس کو کیسے حل کیا جائے اور کون یہ خطرہ مول لے لیکن ایک ایک کرکے سڑک پر مرنے سے بہتر ہوگا کہ ایک دن ہلہ بول کر یہ رکاوٹیں توڑ دی جائیں تو اگلے دن سے روٹ لگنے ختم ہوجائیں گے۔۔

دنیا میں ہر ملک میں وی آءی پی موومنٹ ہوتی ہے لیکن اس کے نام پر عوام کو سارا دن ذلیل نہیں کیا جاتا۔ بلکہ ایک طے شدہ پلان کے مطابق ایسا نہیں کہ مشرقی اور مغربی شہر کا راستہ ہی بند کردیا جائے۔۔

فارغ نے لکھا ہے کہ

صدر زرداری نے معزرت کی ہے جو شاءد پہلی مرتبہ کسی عہدیدار کی طرف سے ہوا ہے کم از کم اس بات پر تعریف کے مستحق ہیں

منیر عباسی نے لکھا ہے کہ

فارغ صاحب کے لئے::

شاعر نے کیا خوب کہا تھا
کی میرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ
ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں پونا۔

غالبا کچھ اس طرح کا ہی شعر تھا۔

محمد طارق راحیل نے لکھا ہے کہ

Akhir ye Helicopter ka istemaal q nai krty?

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔