Pages

2/19/2010

پورے پانچ سال

میرے علم میں تو تھا مگر ذہن میں نہیں تھا مگر تین مبارک باد کے ایس ایم ایس آئے تو خوشی بھی ہوئی اور اچھا بھی لگا۔ مبارک باد کسے اچھی نہیں لگتی۔ آغاز میں یہ احساس ہی نہیں تھا کہ ایک نشے کی ماند میں اس کا شکار ہو جاؤں گا یہاں تک ہوا کہ اب اس سے جان چُھڑاناممکن نظر نہیں آتا، اور پانچ مستقل سال،جیسے کل کی بات ہوں۔اُ س وقت جب ہم نے شروعات کی تو ہم طالب علم تھے ویلے مصروف کوئی کام نہیں تھاسوائے کالج جانے و آنے ۔ اور اب تو وکیل ہیں مصروف ویلا۔
بہر حال آج پانچ سال کا ہو گیا ہے ہمارا بلاگ، ہمیں یاد ہے کہ پہلا تبصرہ ہمارے بلاگ پر دانیال کا تھا وہ بندہ اب نیٹ کی دنیا سے غائب میرا کہنا ہے بندہ غائب نہیں ہوا یہ نام غائب ہوا ہے، خود مجھے آصف نامی بلاگر کا بلاگ اولین پسند آیا تھا، خود اپنی یہ اولین پوسٹ لکھی تھی (یجس میں سےاب تصویر غائب ہو گئی ہے)اور پہلی پوسٹ یہ تھی (ایک نظم)۔

20 تبصرے:

خاور کھوکھر نے لکھا ہے کہ

بس جی ایسے هی وقت گزرتا چلا جاتا ہے
مجھے بھی دانیال نام کا بندھ یاد ہے
سیماب صفت گائے لکھتا تھا جی

راشد کامران نے لکھا ہے کہ

بہت ب ہت مبارک ہو جناب۔ کیا بات ہے۔ پانچ سال ہوگئے انشاء اللہ ایک دن پہلی دہاءی بھی منائیں گے۔ اللہ تعالی آپ کی تمنائیں اور بلاگ سے وابستہ توقعات پوری کرے۔۔ آمین۔

عمر احمد بنگش نے لکھا ہے کہ

بہت بہت مبارک ہو جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پانچ سالہ پوسٹ اتنی ہی سی، پچھلے سال بھی چھوٹی سی ہی تھی۔۔۔۔۔
:)

گمنام نے لکھا ہے کہ

بہت بہت مبارک باد جناب پانچ سال کا عرصہ بہت ہوتا ہے بلاگ کو اتنا ٹاءیم دینا واقعی بڑی بات ہے ۔ کامران اصغر کامی

خرم ابنِ شبیر نے لکھا ہے کہ

پانچ سال پورے ہونے پر میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو جناب

شاہ معین الدین نے لکھا ہے کہ

بہت بہت مبارک ہو بھائی جان!
میں اردو بلاگنگ کی دنیا میں نیا آیا ہوں۔براہ میربانی میرا بلاگ چیک کریں اور اپنے قیمتی تبصروں سے نوازیں۔

گمنام نے لکھا ہے کہ

پانچ سال مکمل ہونے پر مبارک ہو،

اسلم شیخ

عنیقہ ناز نے لکھا ہے کہ

مبارک ہو۔ اب بہت دنوں تک یہ مت سوچتے رہئیے گا کہ اوہ، میں نے پانچ سال مکمل کر لئیے۔ لکھتے رہئیے۔ اس میں برکت ہو۔

میرا پاکستان نے لکھا ہے کہ

بلاگ کی پانچویں سالگرہ مبارک۔ اللہ کرے آپ اسی طرح صحت یاب رہیں تا کہ ایک دن ہم آپ کو بلاگ کی سلور جوبلی کی بھی مبارکباد دے سکیں۔

محمد ریاض شاہد نے لکھا ہے کہ

شعیب صاحب
مبارک ہو ۔ اب اگلی پوسٹ میں سب کسریں نکال ہی دیں

ابوشامل نے لکھا ہے کہ

پانچ سال ہو گئے۔۔۔ اتنے عرصے تک مستقل طور پر ایک کام کرتے رہنا کم از کم میرے لیے تو بہت مشکل ہے :( اللہ آپ کی محنت میں برکت دے۔ آمین۔ چلیں اس پر مسرت موقع پر لسی کا ایک گلاس ہو جائے؟ :) ۔

مکی نے لکھا ہے کہ

مبارکاں.. پنج سالہ جشنِ ولادت مبارک ہو.. اسی طرح موجیں کرتے رہیں..

Unknown نے لکھا ہے کہ

السلام علیکم مکرمی شیعب صفدر صاحب
سب سے پہلے تو پانچ سال مسلسل بلاگنگ پر مبارکباد قبول ہو۔ ابو شامل بھائی کی طرح میں بھی یہی کہوں گا کہ کم از کم میں تو اتنا تسلسل سے کوئی کام نہیں کر سکتا۔۔ اس لئے اس طرح کا کوئی کام کرتا نہیں ۔۔
آج جی میل بز میں یہ پیغام دیکھا تو چلا آیا۔۔۔ اللہ آپ کی صلاحیتوں میں برکت عطا فرمائے ۔۔ آمین

محمداسد نے لکھا ہے کہ

پانچویں سالگرہ مبارک ہو۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ

گمنام نے لکھا ہے کہ

mubarak janab.
kia baat the agar acha bhi likhtay tu?

ajnabi reader

Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے کہ

آپ تمام احباب کا شکریہ

گمنام نے لکھا ہے کہ

پانچ سال پورے ہونے پر میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو

خرم نے لکھا ہے کہ

اگر آپ جاٹ نہ ہوتے تو پھر پانچ سال مکمل کرنا کوئی کارنامہ بھی ہوتا :)۔ گجرات کے تارڑ تو پورا دن اس جھاڑی کے بولنے کے انتظار میں گزار دیتے ہیں جس پر ہوا کسی کا آنچل پھیلا دے۔ آپ کے یہاں تو بھانت بھانت کی بولیوں کی کثرت ہے۔ خیر اب جب رسم دنیا بھی ہے، موقع بھی ہے، دستور بھی ہے تو ہماری طرف سے بھی دلی مبارک قبول فرمائیے۔ :)

Abdullah نے لکھا ہے کہ

دیر سے ہی سہی مگر دلی مبارک باد!
اجنبی صاحب، لکھ رہے ہیں تو ایک دن ویسا اچھا بھی لکھنے لگیں گے جیسا آپ چاہتے ہیں :)

ڈفر نے لکھا ہے کہ

میں نے مبارک نی دی
:O
بڑا کمینہ ہوں جی میں
معافی چاہتا ہوں دیر کرنے کی
میری طرف سے بحی بہت بہت مبارکیں قبولیں جی
اللہ لمبی عمر کرے اس بلاگ کی
روز روز پوسٹیں ہوں اس پہ
اور ان پہ تبصروں کی بھرمار ہو
تھقیقی مقالے لکھے جائیں جی اس بلاگ پر

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔