مکالمے

تم “جیو“ ٹی وی دیکھتے ہو؟ ہاں! کیوں؟ دیکھو! وہ اپنی ہر نیوز سیگمنٹ کو مختلف حصوں میں تقسیم کر کے ان کے نام یوں رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔ “جیو نیوز“، “جیو دنیا“، “جیو ٹریول“، “جیو انٹرٹینمنٹ“، “جیو کھیل“، “جیو کرکٹ“، “جیو ہاکی“ وغیرہ تو! ذرا سوچو! اگر وہ جرائم سے متعلق خبروں کے لئے ایک سیگمنٹ بنائے تو اس کا کیا نام رکھے گے؟ بھلا !کیا؟ “جیو جرائم“
××××××××××××
تم نے وہ اپنے صدر کا بیان سنا! ارے کس بیان کی بات کر رہے ہو! وہ تو ہر وقت ہی بیان دیتے رہتے ہیں؟ یار! وہ ویزہ اور دولت سے متعلق مظلوم خواتین پر جوالزام دھرا ہے ہاں یار نہایت بچگانہ بیان ہے شرم نہ آئی اسے۔۔۔۔۔ ہاں!ہاں!مگر کچھ معلوم ہے کیوں دیا ہے؟ کیوں دیا ہے؟ بھائی “پروفیشنل جیلسی“ہے کیا بکواس ہے یہ بیان اور پروفیشنل جیلسی؟ دماغ تو ٹھیک ہے تمھارا! بھائی! یہ ان جی اوز اور صدر دونوں مغرب کے کہنے پر ملک میں “روشن خیالی“ عام کر رہے ہیں نا! ہاں تو پھر! اب! سمجھ جاؤ ایک فریق دوسرے کی کامیابی پر جیلس نہیں ہو گا تو اور کیا ہو گا!

تبصرے ()

گمنام
گمنام 9/18/2005 10:35:00 PM
اس چینل کا نام ہونا چاہیے بکواس ٹی وی ، ساری نورا کشتی دکھاتے ہیں یہ جیو والے
گمنام
گمنام 9/19/2005 12:43:00 AM
واہ واہ کیا تقابل کیا ہے روشن خیالی کا پڑھ کر مزا دوبالا ہو گیا۔۔
گمنام
گمنام 9/19/2005 01:27:00 AM
Shaib bhai! .... its so nice post... and proffessional jealesy wali baat i m still laughing
گمنام
گمنام 9/19/2005 02:15:00 AM
زبردست مجھے ہمارے صدر محترم کے بیان کو پڑھ کر جتنا غصہ آیا تھا سب یہ مزےدار وجہ پڑھ کر دور ہو گیا۔
گمنام
گمنام 9/19/2005 03:24:00 PM
شکریہ آپ احباب کا! بہت بہت
گمنام
گمنام 9/20/2005 02:26:00 AM
مزا آ گیا
گمنام
گمنام 9/20/2005 01:31:00 PM
شکریہ! درستگی کا
گمنام
گمنام 9/21/2005 09:15:00 PM
بہت خوب ! عمدہ تحریر ہے ویسے میں ایک اور وجہ سے بھی آپ کا شکر گزار ہوں جب کبھی اردو لائف کا اردو پیڈ صحیح کام نہیں کرتا تو میں آپ کے پیڈ پر لکھ کر کاپی کر لیتا ہوں۔

اپنا تبصرہ دیں