Pages

9/10/2005

مہنگائی کا ریلا اور اپوزیشن کا رولا

جمعہ کو ہڑتال تھی جزوی رہی۔۔ہڑتال بھی اور ہرتال کے متعلق بیان بھی۔۔۔۔صبح ساڑھے گیارہ بجے کے بعد جزوی ہوئی اور شام تک ختم ہو گئی۔یہ ہڑتال پوری اپوزیشن کی نہ تھی،اےآرڈی والے ڈرے ڈرے رہے۔۔۔خود مجلس میں مولانا صاحب کا رد عمل پرے پرے والا تھا۔۔۔۔آج کل وہ ویسے بھی قاضی صاحب سے چند قدم پیچھے ہوتے ہیں بھائی پیچھے سے“پباں پار کھلو کے“ حکومت کو ہاتھ ہلا کے بتانا آسان ہے کہ “کچھ نظر کرم ہو یہاں بھی عنایت“ ہم منتظر کھڑے ہیں،یوں یہ قاضی کا شو تھا۔۔شو ختم ہو گیا۔۔۔اپنوں نے کہا واہ واہ کیا کامیابی ہے۔۔غیروں نے سنائی خبر الگ۔۔۔آج تو ویسے بھی جمہ تھا آدھا کاروبار بند ہوتا ہے۔۔۔شیخ صاحب نے نوید سنائی اس سے ذیادہ ناکام ہڑتال میں نے آج تک نہیں دیکھی۔۔۔قاضی میاں اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔۔۔لیکن شو پھیکا بھی نہیں رہا ۔پورے ملک میں جو ہوا سو ہوا۔۔کراچی میں حالات ذرا مختلف تھے، رات کو ہونے والے دھماکے نے نازک بھی کردئیے۔۔۔۔یہاں ہڑتال کو ناکام کرنے کا ذمہ اُن کو تھا جنہوں نے اس عمل کو رواج کی حد تک فروغ دیا یعنی بلی کو دودھ کی حفاظت پر مامور کردیا گیا۔۔۔ صوبائی حکومت کی طرف سے متعلقہ ڈی ایس پی حضرات کو ان کی جانب سے متعلقہ ٹی پی او کو اس کی طرف سے ماتحت ایس ایچ او کو حکم ہوا ہڑتال ہوئی اگر کامیاب تو تمہاری خیر نہیں۔۔۔ انہوں نے اپنے علاقے کے دوکان داروں کو جا لیا کل دوکان بند نہ ہو۔۔سمجھے کہ سمجھاؤں! ، اب کون نہ سمجھے؟۔۔پھر بھی کئی ایسے نکلے جن کی سمجھ میں بات نہ آئی اور کئی ایسے جو جمعہ کو دوکان بند کرتے تھے مگر حکم کے بعد دوکان پر نظر آئے۔۔۔تنہا!۔ پہیہ جام کر کے گاڑی بھگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔لا لو حساب! کوئی بتائے کہ کیا ایسا ممکن ہے؟ہڑتال معاشی جمود کا سبب تو بن سکتی ہے مگر اسے بہتری کی راہ پر نہیں ڈال سکتی۔معیشت جمود کا شکار ہو تو مہنگائی کا ختم ہونا مشکل ہے۔ ہرتالوں کی سیاست ویسے ہی اچھی نہیں اور اگر یہ مہنگائی کے خلاف ہو تو اسے عقل مندی کا نام دینا محال ہے۔ ××××××× کراچی میں بارش ہو گئی کل جمعہ کی نماز شروع ہوئی تو کافی تیز ہوئی مگر نماز کے اختتام سے قبل چلی گئی۔۔مگر آج صبح تو کمال ہو گیا خوب بارش ہوئی۔۔اہل کراچی کو یہ نعمت ملی مگر کئی جگہوں پر ناقض انتظامات کی وجہ سے یہ نعمت باعث زحمت بن جائے گی۔۔۔۔ساون پورا اس کے انتظار میں گزرا اور یہ آئی تو بھادوں کی ٢٥ تاریخ کو کر لو حساب۔۔۔۔!؟

1 تبصرے:

گمنام نے لکھا ہے کہ

کیا بکواس ہے؟؟؟؟

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔