تم “جیو“ ٹی وی دیکھتے ہو؟
ہاں! کیوں؟
دیکھو! وہ اپنی ہر نیوز سیگمنٹ کو مختلف حصوں میں تقسیم کر کے ان کے نام یوں رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔ “جیو نیوز“، “جیو دنیا“، “جیو ٹریول“، “جیو انٹرٹینمنٹ“، “جیو کھیل“، “جیو کرکٹ“، “جیو ہاکی“ وغیرہ
تو!
ذرا سوچو! اگر وہ جرائم سے متعلق خبروں کے لئے ایک سیگمنٹ بنائے تو اس کا کیا نام رکھے گے؟
بھلا !کیا؟
“جیو جرائم“
××××××××××××
تم نے وہ اپنے صدر کا بیان سنا!
ارے کس بیان کی بات کر رہے ہو! وہ تو ہر وقت ہی بیان دیتے رہتے ہیں؟
یار! وہ ویزہ اور دولت سے متعلق مظلوم خواتین پر جوالزام دھرا ہے
ہاں یار نہایت بچگانہ بیان ہے شرم نہ آئی اسے۔۔۔۔۔
ہاں!ہاں!مگر کچھ معلوم ہے کیوں دیا ہے؟
کیوں دیا ہے؟
بھائی “پروفیشنل جیلسی“ہے
کیا بکواس ہے یہ بیان اور پروفیشنل جیلسی؟ دماغ تو ٹھیک ہے تمھارا!
بھائی! یہ ان جی اوز اور صدر دونوں مغرب کے کہنے پر ملک میں “روشن خیالی“ عام کر رہے ہیں نا!
ہاں تو پھر!
اب! سمجھ جاؤ ایک فریق دوسرے کی کامیابی پر جیلس نہیں ہو گا تو اور کیا ہو گا!
اس چینل کا نام ہونا چاہیے بکواس ٹی وی ، ساری نورا کشتی دکھاتے ہیں یہ جیو والے
جواب دیںحذف کریںواہ واہ کیا تقابل کیا ہے روشن خیالی کا پڑھ کر مزا دوبالا ہو گیا۔۔
جواب دیںحذف کریںShaib bhai! .... its so nice post... and proffessional jealesy wali baat i m still laughing
جواب دیںحذف کریںزبردست مجھے ہمارے صدر محترم کے بیان کو پڑھ کر جتنا غصہ آیا تھا سب یہ مزےدار وجہ پڑھ کر دور ہو گیا۔
جواب دیںحذف کریںشکریہ آپ احباب کا! بہت بہت
جواب دیںحذف کریںمزا آ گیا
جواب دیںحذف کریںشکریہ! درستگی کا
جواب دیںحذف کریںبہت خوب ! عمدہ تحریر ہے ویسے میں ایک اور وجہ سے بھی آپ کا شکر گزار ہوں جب کبھی اردو لائف کا اردو پیڈ صحیح کام نہیں کرتا تو میں آپ کے پیڈ پر لکھ کر کاپی کر لیتا ہوں۔
جواب دیںحذف کریں