Pages

3/31/2011

تم نے بُرا کھیلا! مگر تم اچھے ہو!

پاکستان انڈیا سے ہار گیا! ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، مگر اپنی قوم کا کیا کریں جنہیں پڑوسی سے ہار قبول نہیں؟ اس بار ردعمل ویسا نہیں رہا کہ لوگ ٹیم پر ہار کی بناء پر ڈنڈے لے کر پڑ جائے اس بار ردعمل کافی مثبت رہا! اُمید و خواہش کے باوجود پیشن گوئی پر مشتمل ردوعمل نہیں ملے!
پاکستان کی عوام کو یار لوگ کہتے ہیں میڈیا نے شعور دیا! میڈیا میں اتنا شعور تھا کہ اچھے اچھوں کو مرحوم طوطے کی پیشن گوئی پر جیت کے خواب دیکھا دیئے اور طوطے کے حمایتی نجومیوں کو بھی میدان میں لے آئے! اب آپ بتاؤ کہ ہم میں اور پڑوسیوں کے میڈیا کی حرکتوں میں کتنا فرق ہے؟
سنجیدگی سے دیکھا جائے تو ٹیم کے اس ٹورنامنٹ میں ویسے کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا جیسا کہ اُس سے توقع تھی! یہ عوام کی امیدوں پر پورا نہ اُترنے کا کام پاکستانی کرکٹ ٹیم گزشتہ تین ورلڈکپ سے کر رہی ہے! اول دونوں میں امید تھی کہ اچھا کھیلے گے سیمی فائنل نہیں تو ناک آؤٹ مرحلے تک تو ضرور جائے گے اور ایسا نہ ہوا ٹیم وقت سے پہلے واپس لوٹ آئی!! اب کے عوام کی رائے تھی کہ جلد واپس آ جائے گی مگر سیمی فائنل کھیل گئی! کر لو گل؟ خود کپتان نے سیمی فائنل سے آگے کا وعدہ نہیں کیا تھا!
میں بھی عوام میں سے ہوں! اس لئے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتا ہوں! سات نوجوان کھلاڑی! جن کا یہ پہلا بڑا ٹورنامنٹ! اور اُس میں سیمی فائنل کھیلنا! ایک نہایت عمدہ کارگردگی ہے! مایوسی ہوئی سیمی فائنل میں یونس خان و مصباح کی بیٹنگ سے! یوں لگا وہ ٹیم کے لئے نہیں اپنے لئے کھیل رہے ہیں! واقعی لگتا ہے مصباح نے اس میچ میں آفریدی سے ہاتھ کر لیا ہے! عمر گل بھی پریشر میں اپنے کھیل کو خراب کر بیٹھے! عبدلزاق اور کامران کے بارے میں بھی سوچنے کی ضرورت ہے! سوچنا کیا ہے یہ تو اپ جانتے ہی ہوں گے؟
ان تمام باتوں کے باوجود "پاکستانی ٹیم! تم بُرا کھیلے مگر تم پھر بھی اچھے ہو" بھارت سے یہ میچ کھیلنا بھی تمہاری جیت ہے کیونکہ جو ملک جنوری 2009 سے تم سے نہ کھیلنے کے بہانے بنا رہا تھا تم نے اُسے وہاں پھنسایا کہ نہ اُگلے بنے نہ نگلے۔
ویسے ہم ہارکر بھی باوقار رہے ہیں! کہ اُن کی عزت تو جیت کر بھی برہنہ ہوئی جا رہی ہے!!

6 تبصرے:

ڈفر نے لکھا ہے کہ

ویسے ہم ہارکر بھی باوقار رہے ہیں! کہ اُن کی عزت تو جیت کر بھی برہنہ ہوئی جا رہی ہے!!

یہ لنک کام نی کر را

Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے کہ

یار کام کر رہا ہے!! میرے پاس تو!!!۔

maleeha khan نے لکھا ہے کہ

Ahh... we all are sad on the deafeat but..... still we love our team... :) specially Afridi we are proud of u ,u are the hero of our nation DNt say sorry u have taken our team to its peak , u have gave us a hope by reaching to semi'z and bringing that beauty back to cricket..!! u made the team united,u are the best the whole nation is with yew...... geo PAKISTAN .......
"TUM JEETO YA HAROO SUNOOOO,,, HUME TUM SE PAYAR HAI"
..........PAKISTAN XINDA bad........

media has created so much hype... people were like that " they have already won"...... this attitude was totally wrong i condem... but what can b done now .. now its media's responsibility to support our team...and encourage them because they deserve it...!!

Rai Azlan نے لکھا ہے کہ

Love the last lines :)

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے کہ

اصل قصور اربابِ اختيار کا ہے ۔ يہی ٹيم اس سے اچھا کھيل سکتی اگر اربابِ اختيار اپنی من مانياں نہ کرتے

عنیقہ ناز نے لکھا ہے کہ

ملا نصیر الدین نے اپنی بیٹی کو ایکدن کنوئیں سے پانی لینے بھیجا اور جانے سے پہلے اسے بلا کر ایک تھپڑ اس کے منہ پہ دیا۔ پاس بیٹھے ایک شخص نے پوچھا آپ نے ایسا کیوں کیا۔ جواب ملا ابھی یہ کنوئیں میں ڈول گرا کر روتی ہوئ آتی تو اس کا کوئ فائدہ نہ ہوتا۔
ان پیشن گوئیوں کا مقصد بھی بعد میں ہونے والے بے سرو پا بیانات پہ بند باندھنا تھا۔ میں خوش فہم ہوتے ہوئے یہ کیوں نہ سمجھوں کہ ان پیشن گوئیوں کی وجہ سے لوگوں نے اپنے رد عمل کو کنٹرول کیا۔
لیکن خیر، فیس بک پہ آپ نے کچھ ن کچھ مس ضرور کیا ہے۔
پروسیوں کے میڈیا سے آپ کا کیا مقابلہ، آپ نے انکے اسٹار پلس کے اسبقا کو صحیح سے یاد نہیں کیا ۔ نالائق شاگرد، اپنے استاد سے مقابلہ کرتا ہے۔
شیو سینا، کو اپنی فلمیں اور ڈرامے کیوں نظر نہیں آتے۔

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔