کچھ عرصہ قبل ایک لطیفہ سنا تھا! نہیں معلوم تھا کہ اس کی ایک شکل دیکھنے کو بھی ملی گی!! لطیفہ کچھ یوں تھا کہ ایک امیر خاندان کی بچی اپنے پرچے مین غربت کا مضمون کچھ یوں تحریر کر کے آئی!
“غریب بہت ہی غریب ہوتا ہے، اُس کے پاس پینے کو Nestle کا پانی بھی کم مقدار میں ہوتاہے، وہ پیسے بچانے کے لئے Nestle کی بڑی بوتل خریدتا ہے، یہاں تک کہ ذیادہ گرمی میں وہ جوس پینے کے بجائے اس پانی پر ہی گزارہ کرتا ہے، غریب کے پاس ایک ہی گاڑی ہوتی ہے، اُس کا گھر بھی چھوٹا ہوتا ہے، غریب کے گھر میں سب سے ذیادہ مظلوم اُس کی بیوی ہوتی ہے کیوں کہ وہ بیوٹی پارلر بھی کم ہی جاتی ہے، اور اُسے کئی سوٹ دس سے پندرہ بار سے ذیادہ پہننے پڑتے ہیں جس کی وجہ سے وہ آؤٹ آف فیشن ہو جاتے ہیں۔ غریب نہ صرف خود غریب ہوتا ہے بلکہ اُس کے نوکر، ڈرائیور، مالی، باورچی اور چوکیدار تک غریب ہوتے ہیں۔ اس لئے ہمیں مل کر غربت کے خاتمے کے لئے اپنی جدوجہد کرنے چاہئے"
ہم سوچتے تھے کہ غریب کے لئے جدوجہد ایسے مضامین لکھنے والے ممکنہ بچے کیسے جدوجہد کریں گے؟ تب ہم نے ایک ایسے ہی بچے کی انقلاب کی کاقش سے متعلق یہ ویڈیو دیکھی آپ سے جانے کہ انقلاب کیوں نہیں آ رہا!!
“جلسے کے لئے آپ دیکھے ہماری بہنوں، mothers کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ہم سارے اچھی فیملی کے لوگ ہیں، ہم سڑکوں پر آئے ہیں نعرہ لگانے کے لئے، عمران خان کے لئے، ہمیں اپنی پولیس مار رہی ہیں، ہمیں دھکے دے رہی ہے، ہم انقلاب کے لئے آئے ہیں، اپ کے ملک کے لئے آئے ہیں، ہر بندہ اپنے ملک کے لئے نکل کر آیا ہے، اس گرمی میں کون اتنا جلوس کرتا ہے؟ پولیس والے ہمیں دھکے دے رہے ہیں! کس کے لئے؟ ایک انگریز کے لئے! ریمنڈ ڈیوس کے لئے؟ لاہور میں وہ خون خرابے کر کے بھاگ گیا اپنے ملک! ہماری عافیہ صدیقی کے ساتھ کیا ہوا؟ اتنا انصاف تو کسی میں نہیں ہے! ہم سارے سڑکوں پر آئے ہیں، ہمارے گھروں میں بھی پردے ہوتے ہیں! ہماری عورتیں بھی پردے کرتی ہیں مگر جب انقلاب کی ضرورت ہوتی ہے گھر میں ہر بندہ نکل آتا ہے۔ کیوں؟(لوگوں سے سوال) میں جھوٹ بول رہا ہوں؟ میں صحیح بول رہا ہوں ناں؟ (آوازیں : جی جی) سارا بندہ نکل آتا ہے! سر ہمیں اپنی پولیس مار رہی ہے ہم انقلاب کیسے لائے گے؟ آپ بتائیں! آپ میڈیا والے ہیں آپ ہمارے ساتھ اگر ہوں گے تو تب انقلاب آئے گا! اگر پولیس والے ہمیں مارے گے نہیں تب انقلاب آئے گا! آپ دیکھے عمران خان اُس کا کیا ضرورت ہے؟ وہ تو بہت امیر بندہ ہے، وہ اوپر کھڑا ہوا ہے وہ بھی جلسے جلوس دے رہا ہے اُس کو بھی دھکے لگ رہے ہیں۔ ہر ببدے کو Left, Right, Central دھکے دے رہے ہیں! یہ میرے بھائے گرمی میں خراب ہو گئے ہیں! ہمیں کوئی ضرورت ہے یہاں آنے کی"
کر لو گل!!! اے کی اے؟؟؟ مجھے ذاتی طور پر اس لڑکے کے خلوص پر شبہ نہیں! یہ سچے جذبے سے ممکن ہے سرشار ہو مگر زندگی کی حقیقت نے نا واقف ہے!!
ممکن ہے ایسے ہے پولیس کی دنڈے کے ڈر سے انقلاب سے بھاگنے والے کارکنان سے مایوس ہو کر عمران خان نے لندن والی سرکار کو فون کیا ہو "پیر صاحب! ہمارے بندے تو پولیس سے جان کی امان مانگتے ہیں وہ منتر مجھے بھی دے دو جس سے آپ کے کارکنان پولیس کو جان سے آہو!!!!”
اپ ڈیٹ:- اس جذباتی جذبے والے لڑکے کا رد عمل:

6 تبصرے:
انقلاب کی کیا مودبانہ ریکویسٹ ہے۔
پلیز پلیز انقلاب لا دیں نا انکل ۔۔ پلیز۔۔
اس ناداں دل کو کون اب سمجھائے جی
بے چارہ۔ مجھے اس سے دلی ہمدردی ہے۔ اس بے چارے کو کوئی بتا ہی دیتا بیان کیسے دینا ہے۔ مجھے آپ کی اس بات سے اتفاق ہے کہ اس کو زندگی کی بنیادی اور بہت ہی تلخ حقیقتوں سے مکمل ٓگاہی حاصل نہیں ہے۔ اس نے سوچا ہوگا یہاں انقلاب مصر سٹائل آئیے گا۔
لفظ انقلاب کے ساتھ عمر کے ایک حصے میں ایک فطری سے رومانویت جڑی دکھائی دیتی ہے۔ مگر حقیقت بہت مختلف ہوتی ہے۔
I agree with you. Unless one faces the circumstances, one cannot have the real idea of it. But there is a great need for people like this boy and the Leader like Imran Khan!
بات کرنے کا اسٹائل چھوڑیں جناب۔۔۔ یہ سوچیں کہ بندہ گھر سے باہر تو نکلا۔۔۔ ایک عزم تو ہے اس کے پاس۔۔۔ چاہے برگر فیملی کا ہی ہو۔۔۔ ممی ڈیڈی بچہ ہی ہے۔۔۔ لیکن گرمی میں باہر تو نکلا ۔۔۔ کیا آپ انقلاب کے لیے باہر آئے۔۔۔؟ کیا میں گھر کا آرام چھوڑ کر کسی احتجاج میں شامل ہوا۔۔۔ نہیں۔۔۔ جناب عالی۔۔۔ یہ جذبہ ہی تو ہے جو اس بچے کو باہر لے آیا۔۔۔ ہاں وہ دنیا اور زندگی کی کئی تلخ حقائق سے نا واقف ہے لیکن وہ اس حقیقت کو اچھی طرح جانتا ہے کہ پاکستان کو اس وقت ایک انقلاب کی ضرورت ہے۔۔۔ اور یہ بچہ نکل پڑا۔۔۔ اسے نہیں پتا۔۔۔ کہ باہر میرے جیسے لوگ اس کے بیان اور بات کرنے کے اسٹائل کا مذاق اڑانے کے لیے تیار کھڑے ہیں۔۔۔ ہم ہی اس جیسے اور بھی بہت سے بچوں کو انقلاب لانے سے روک رہے ہیں، ان کا مذاق اڑا کر۔۔۔
بلاول کو ٹریننگ نہ مل رہی ہو تو پھر مزا آئے گا۔
ایسی ہی سپیچیاں کرےگا اور آپ جیالے ہوں گے۔
وہ بھی پاکستان کا ﷺزیر اعظم بنے گا۔
اوباما سے کہے گا انکل یہ دیکھیں ریمنڈ نے ہمارے بندے مارے دئے ڈرون حملے میں ہمارے بندے مارے گئے۔
اوبامہ انکل ہمیں امداد کے بجائے انقلاب دے دیں۔ ہمیں دو کلو انقلاب دے دیں۔
آخر میں آپ نے اپ ڈیٹ دے کر اچھا کام کیا
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے
نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔