کراچی میں کل ہرتال تھی تاجروں کی! کامیاب ہو گئی! ہرتال کامیاب ہوئی بقول اخبارات کے مگر مقصد میں کامیابی ابھی باقی ہے! مگر اس سے قبل یہ جاننا ضروری کہ مقصد کیا ہے اور کس کا؟ ابتدا میں خبر آئی یہ تاجروں کی ہرتال بھتہ مافیا کے خلاف تھی! بعد میں انکشاف ہوا یہ ایک بھتہ مافیا کی دوسری بھتہ مافیا سے لڑائی تھی جس کا آغاز بھتہ خوروں کے صوبائی و وفاقی اتحاد کے ساتھ ہی ہو گیا تھا دراصل یہ مفاد کا اتحاد تھا جو بھتہ کی لڑائی کے باوجود رحمان بابا کی کرامت سے اب تک جاری ہے جس میں شدت گزشتہ سال کے آخری ماہ کی اس تقریر سے ہوئی!
ایک وڈے وزیر داخلہ ہیں اور ایک نکے یا صوبائی! نکے لڑائی کرتے ہیں وڈے صلح کے لئے پہنچ جاتے ہیں! نکے کی لڑائی اب اتحادیوں کے حکم پر تاجروں کی ہڑتالوں تک جا پہنچی ہے تو وڈے ابھی بھی سیاسی بیان سے فضاء خوشگوار کرنے کی کاوش میں مصروف ہیں مگر اتحادی راضی نہیں کہتے ہیں اپنوں کو قابو کرو! دونوں میں سے کوئی اپنے منہ سے نہیں کہتا کہ روزی روٹی لڑائی ہیں!بھتہ مانگ کر روزی ہی تو کماتے ہیں! ہڑتال کرنے والے آپس میں لڑ پڑے! لگتا ہے اپنی اپنی پارٹی کو بھتہ دینے کے حامی ہیں مگر ۔۔۔۔۔۔۔
کراچی شہر بہت عجیب و غریب صورت حال کا شکار ہے! یہ ایک صنعتی شہر ہے! لگتا ہے کہ مستقبل میں یار دوست بتایا کریں گے کہ کراچی ایک صنعتی شہر ہوا کرتا تھا اور پھر ایک نئی معیشت نے اس شہر کی صنعتوں کو کھا لیا! اور وہ ہے بھتہ!!
ایک دور تھا کہ شہر کا تاجر اپنے علاقے کے تھانے کو تو monthly دیتا تھا ہی مگر ایک آدھ مثال میں علاقائی بدمعاش کو اس لئے بھی چندہ کے نام پر کچھ نہ کچھ تھما دیتا تھا کہ وہ دیگر بدمعاشوں سے اُسے تحفظ دے گا! تاجر یہ بدمعاشی بھی اپنے کاروبار کی بقاء کے لئے خوف کے زیر اثر دیتا تھا! اور یہ بھتہ اُسے یوں ایک چوکیدار مہیا کر دیتا!
مگر جب سے معاش بد کی پیداواروں نے سیاست کے محلے میں قدم رکھا اور اُسے لسانی تفریق کی قینچی کی کاٹ سے پروان دیا تب سے بھتہ نے چندہ کا نام اپنا لیا! اہلیان کراچی میں موجود تاجروں، صنعت کاروں اور دیگر کاروباری حلقے نے اولین اس عذاب کو کڑوی گولی سمجھ کر زبان کے نیچے رکھ لیا! مگر گزشتہ دو سے تین سال میں جب سے شہر کی دیگر مذہبی، لسانی اور سیاسی جماعتوں نے جہاں ممکنہ انکم کے دیگر راستوں میں سفر کیا وہاں ہی شہر کی بھتہ معیشت میں بھی اپنے شیئر کی بنیاد رکھ دی ہے!
اب درحقیقت بھتہ مافیا و چندہ معافیا ایک دوسرے میں نہ صرف ایک دوسرے کا بہروپ معلوم ہوتے ہیں بلکہ معاون معلوم ہوتے ہیں! کھالوں پر جھگڑے سے بات اب آگے نکلی معلوم ہوتی ہے!
آج شہر کا ایک تاجر و صنعت کار ایک ماہ میں ایک نہیں تین تین سیاسی جماعتوں( دو لسانی اور ایک سیاسی جماعت کے لسانی ونگ) کے کارکنان کی طرف سے پرچی وصول کرتا ہے بلکہ ایک آدھ مذہبی گروہ کی طرف سےہونے والے ممکنہ پروگرام کے اخراجات میں اپنے حصے کے تعاون کی فرمائش کو پورا کرنے کا بوجہ خوف برائے امان جانی و مالی نہ کہ بوجہ ایمان پابند جانتا ہے!
اور بھتہ مافیا کے اس جھگرے میں شہر کی معیشت جو پہلے ہی زوال کا شکار ہے کہاں ہو گی اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں جب صوبائی و وفاقی حکومت میں شامل تینوں جماعتیں بھتہ خوری کی لعنت میں مبتلا ہیں!

2 تبصرے:
بات کچھ ايسی ہی لگتی ہے ۔ ميں نے سنا تھا "چور مچائے شور ۔ چور چور چور"۔
آپ نے اب تک کن بنیادوں پہ پیپلز پارٹی کو لسانی جماعت میںنہیں رکھا۔ جبکہ ذوالفقار مرزا یہ نعرہ لگا چکے کہ لیاری والوں اسلحہ لے کر سڑکوں پہ آجاءو۔ در حقیقت، چونکہ کراچی ایک کثیرا لسانی شہر ہے اس لئے یہاں پہ مفاد حاصل کرنے کے لئے لسان کا مسئلہ اٹھا نا ہی پڑتا ہے۔
یہ مجھے معلوم نہیں کہ کراچی میں مقیم اہل پنجاب اور کراچی سے باہر اہل پنجاب تمام لسانی جماعتوں اور انکے نعروں کو اور انکے رویوں کو برداشت کرتے ہیں لیکن بالخصوص ایک خاص جماعت کے ساتھ انکا رویہ اس قدر شدید کیوں ہوتا ہے۔
خیر، پچھلے کچھ عرصے میں آپکے نظریات یہاں تک تو تبدیل ہوئے کہ آپ نے تینوں جماعتوں کو بھتہ خوری میں شامل سمجھا۔ امید ہے اس شہر سے آپکی واقفیت آہستہ آہستہ اور بڑھے گی۔
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے
نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔