Pages

4/05/2006

تعلیمی کھیل

تعلیم بہت اہم ہے!!!! انکار نہ ممکن!!!! زندگی میں یہ ایک اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ یہ تو آپ کو کردار عطا کرتی ہے۔ تعلیم کا تربیت کے ساتھ موازنہ بعد کی بات ہے پہلے تعلیم تو ملے !!! کہ تربیت کیسے ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ ڈگری انسان نہیں بناتی مگر استاد انسانیت کو وجود میں لاتا ہے تب ہی روحانی باپ کہلاتا ہے!!! اور وہ کہاں ملتا ہے؟؟؟؟ جنگ اخبار کے کالم نویس “جاوید چوہدری“ نے ایک بار لکھا تھا میرے اور میرے آباؤاجداد میں ایک اہم فرق تعلیم ہے ورنہ آج میں بھی جاہل ہوتا اور اس جگہ ومقام پر نہ ہوتا جہاں آج ہوں۔ اس کے متعلق لکھنا مشکل نہیں کہ تعلیم کس قدر اہم ہے!!! مگر اس کے ساتھ جو کچھ ہم کر رہے ہیں وہ کیا ہے!!! میں اکثر بڑے بزرگوں کو اپنے بچوں کے مستقبل سے متعلق گفتگو کرتے دیکھتا ہوں!!!! خاندان میں!!! محلے میں!!! کورٹ میں اپنے سینیئرز کو!!!! سب ان (بچوں) کے مستقبل کا ذکر کرتے ہیں ساتھ ہی اسکول کے انتخاب اور پھر اس میں بچے کے داخلے کے مراحل!!!!! مگر یہ اسکول والے کیا کرتے ہیں!!!! آج معلوم ہوا کہ رائل اکیڈمی نامی اسکول (فیڈرل بی ایریا کا ہے) نے آرٹس کونسل میں تین مختلف دن تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد کی !!! اسکول کے بچوں کو کلاس کے اعتبار سے تین مختلف گروہوں میں تقسیم کیا گیا تھا! جی !!!! جی نہیں بچوں کی کلاس کے اعتبار سے نہیں بلکہ والدین کی کلاس کے اعتبار سے!!!! کلاس یعنی طبقے کا انتخاب یوں کیا گیا تھا کہ پورش علاقے والے ایک دن ان سے نیچے دوسرے دن اور پھر تیسرا طبقہ آخری دن!!!! یہ کیوں؟؟؟؟ ہم تو آج تک جماعت میں بچے کی پوزیشن ہی کو اہم سمجھتے آ رہے تھے مگر یہ تقسیم تو ۔۔۔۔۔ کمال ہے!!!!!! ایک تماشہ حکومت نے بھی لگا رکھا ہے!!!! حمیدہ صاحبہ (وزیر تعلیم) ہنوز یہ فیصلہ نہیں کر سکیں کہ سندھ میں نویں اور دسویں کے امتحان مشترکہ ہونگے کہ جدا جدا!!!! پچھلے تین ماہ میں چار پانچ بار ان امتحانات کے مشترکہ ہونے کا اعلان ہوا اور پھر تردید!!! اب نویں جماعت کے بچے، ان کے والدین، ان کے ٹیچر اس سلسلے میں الجھن کا شکار رہے ہیں کہ کیا کیا جائے؟ کیا ہو گا؟ آیا امتحان اس سال ہو گا کہ اگلے سال نویں اور دسویں کا ایک ساتھ ہوگا کہ نہیں نیز اگر ایک ساتھ ہو گا تو کیسے؟ کیا کھیل کھیلا جا رہا ہے تعلیم کے اور اس کے طالب کے ساتھ!!!!! کیسی تعلیم مل رہی ہے اسے!!!! یہ کھیل کیا صرف تعلیم کے ساتھ ہے یا مستقبل کے ساتھ اور وہ بھی اپنا!!!

5 تبصرے:

گمنام نے لکھا ہے کہ

اتنے سارے !!!! اور ۔۔۔۔ خواہ مخواہ شامل کرے ہیں اگر تحریر میں وزن پیدا کرنا ہو تو اشاریوں کے بجائے الفاظ کا سہارا لیں۔ !!! کا بے تکا استعمال (بے طقا نہیں) انتہائی بوجھل معلوم ہوتا ہے۔ اس مضمون میں املا اور قواعد کی اتنی غلطیاں ہیں کہ اگر لکھی جائیں تو اس مضمون سے بھی زیادہ طویل ایک مضمون تیار ہوجائے۔ جو شخص صحیح اردو نہیں لکھ سکتا خصوصا ایسے وقت جب وہ تعلیم جیسے اہم موضوع پر ایک چھوٹا سا مضمون لکھ رہا ہو، ایسے شخص کے لکھے الفاظ چاہے کتنے ہی اچھے ہوں، پراثر نہیں ہوپاتے۔ بات کرنا تو ہر کوئی جانتا ہے، مگر تعلیم انسان کو بات ڈھنگ سے کرنا سکھاتی ہے۔ یا نہیں؟ کیا خیال ہے آپکا؟

گمنام نے لکھا ہے کہ

If you are interested in getting block on Blogspot
removed, go to the following website and left-click on Feedback. A form will open. Record you complaint in that form. Tell them that by blocking twelve domains in stead of twelve concerned websites PTA has blocked thousands of websites. Do not write Blog because they do not understand what is a Blog.
http://www.pta.gov.pk/index.php?cur_t=vtext

Also write the same to your Internet Service Provider (ISP) or at least discuss with some responsible person of your ISP and press him for unblocking your own Blog

گمنام نے لکھا ہے کہ

ہمارے ملک میں غلام محمد سے لے کر آج تک جتنی حکومتیں آئی ہیں اُنہوں نے تعلیم کے جسم پر کم از کم ایک کُلہاڑا ضرور مارا ۔ موجودہ حکومت نے تعلیم کے سر پر کُلہاڑا دے مارا اور لاش برسرِ عام پھینک دی ہے ۔

گمنام نے لکھا ہے کہ

بلکل ٹھیک فرمایا ہے آپ نے ، اصل میں ہمارے ملک میں پالیسی سازوں کی کمی ہے ہمیں کچھ ایسے پالیسی ساز چاہیں جو مستقل بنیادوں پر پالیسی مرتب کر سکیں ورنہ تو یہاں ہر تیسرے دن ایک نئی پالیسی کا اعلان ہو جاتا ہے۔
کچھ اسی قسم کا رونا اپنا ڈیرہ اردو بلاگ میں بھی رویا گیا۔
http://www.pkblogs.com/apnadera/2006/03/blog-post_114379167608843033.html
ویسے بھی ہم اور آپ رونے کے اور کر بھی کیا سکتے ہیں۔

گمنام نے لکھا ہے کہ

مياں محمد بخش صاحب كے ايكـ شعر كا ايكـ مصرح
لسے دا كى زور محمد نس جانا يا رونا
كمزور كى طاقت كى انتەا يه هے كه بهاگ جائے گا يا رونے لگے گا ـ
هم پرديسى بهاگ چكے كمزور هيں اور مقيم لوگ رونے والے كمزور ـ
نامعلوم صاحب نے لكها هے كه بے تكا كو بے طقا نەيں بے تكا لكهيں ـ
'،، بے تكے كو بے تكا نه لكهيں تو پهر يه بے تكا تو نه ەوا ناں ؟؟ ،،

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔