Pages

4/23/2006

پاکستاني طالب علم کا رياضي کا فارمولا ايجاد کرنا

یوں تو ایسی خبریں پاک پوزیٹو پر آتی ہیں مگر یہ خبر اب تک نہیں آئی خبر یوں ہے کہ “چیچہ وطنی (آن لائن) ایجوکیٹر کالج چیچہ وطنی میں زیر تعلیم فرسٹ ایئر کے طالبعلم ذیشان اشتیاق نے میتھیمیٹکس (ریاضی) کا ایک ایسا نیا فارمولا ایجاد کیا ہے جس کے ذریعے اگر چار نمبريا (رقوم) ارتھمیٹک پروگریشن میں ہوں تو انکا مقطح
<
کے برابر وہو گا جبکہ d، ان رقوم کا باہمی فرق ہے، میٹرک سے لیکر ایم اے تک تمام کلاسز کے طلباء اس فارمولے سے مستعفید ہوسکتے ہیں، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ میتیھمیٹکس نے بھی نئے ایجاد کردہ فارمولے کو درست قرار دیتے ہوئے اسے استعمال میں لانے کو مفید قرار دیا ہے اس حوالے سے کالج میں ہفتہ کی دوپہر پریس کانفرنس منعقد ہوئی اس موقع پر پرنسپل محمود احمد محمود کے علاوہ ماہرین تعلیم رانا طارق جاوید، حاجی محمد ظہور، شیخ عبدالغنی بھی موجود تھے، مقررین نے طالب علم مذکور کی تخلیقی صلاحیت کو خراج تحسین کرتے ہوئے اسے چیچہ وطنی کا اثاثہ قرار دیا، طالب علم کے معلم محمد رمضان نے شاگرد کے ایجاد کردہ فارمولے کے حوالے سے شرکا کو بریفنگ دی“

3 تبصرے:

گمنام نے لکھا ہے کہ

اس گودڑی ميں بہت لال ہيں اُنہيں دريافت کرنے والا تو کوئی ہو ۔ اور ہاں يہ مقطع کس بلا کا نام ہے ؟

گمنام نے لکھا ہے کہ

اچھي خبر شيئر کرنے کا شکريہ

گمنام نے لکھا ہے کہ

جناب، خبر بہت اچھی ھے۔ صحیح راہ نظر آجانے پر طالبعلم ایسے ھی جوہر دکھاتے ھیں۔
صرف یہ اچھا نہیں لگا کہ؛
پہلے آپ نے اردو کے الفاظ یا اصطلاحات قوسین میں ڈالے اور انگریزی الفاظ اصل متن کا حصہ نبایا، آگے چل کر اردو اصطلاحات غائب ۔
عقل حیران ھے کہ آخر اردو سے کیا گناہ سرزد ھوگیا!!!

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔