Pages

3/23/2006

کیسا عہد کیسی تجدید

آج ٢٣ مارچ ہے!!! آج چھٹی ہے!!! سب گھر میں بیٹھے ہیں!! چند ایک نے اس مناسبت سے کوئی نا کوئی پروگرام بنا رکھا ہے کہ چھٹی ہے!! احباب کو یہ دن اس لئے اہم نظر اتا ہے کہ اس دن چھٹی ہو گی اس بناء پر نہیں کہ اس کا پس منظر کیا ہے!!! ابھی ایف ایم سن رہا تھا اس میں ڈی (ڈی سے ڈنگر مراد نہیں) جے صاحب فرما رہے تھے کہ کیسا لگتا ہے آپ کو holiday سے پہلے holiday کا آنا کیسا لگتا ہے؟؟؟ اگر یہ holiday کے بجائے holyday ہوتا تو شائد مجھے اعتراض نہ ہوتا!!!! مذہبی اعتبار سے تو نہیں مگر قومی اعتبار سے ہمارے لئے تو یہ دن مقدس ہے کہ !!!!نہیں؟؟؟؟؟ آج مسلم لیگ (ق) والے مسلم لیگ کی صد سالہ تقریب منا رہے ہیں!!! سو سالہ مکمل ہوئے ہیں تو مسلم لیگ کا یہ حال ہے کہ وہ ایک فوجی کی دُم چھلا بنی ہوئی ہے!!! آج کی مسلم لیگ میں اور اس دور کی مسلم لیگ میں کیا فرق ہے اس سے ہی معلوم ہو جاتا ہے!!! پہلے مسلم کا مفاد عزیز تھا!! اب لیگ (جسے اکثر کالم نگار اصحاب “ق“ کہتے ہیں) کا!!!!! ان حالات کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ اب ایسے دن ہمارے لئے تجدید عہد کے ہو!!!! عہد یاد ہی نہیں تو تجدید کیسی!!!!!

1 تبصرے:

گمنام نے لکھا ہے کہ

مُسلم لیگ تو اُس دن ہی یتیم ہو گئی تھی جس دن برٹش انڈیا کی سِوِل سروس کے تربیت یافتہ پاکستانی کم اور انگریز کے غلاموں نے خواجہ ناظم الدین کو ہٹا کر انڈین سِوِل سروس کے ریٹائرڈ سیکرٹری خزانہ بدتمیز ۔ شرابی اور زانی لاہوری مرزائی غلام محمد کو گورنر جنرل بنایا گیا تھا ۔

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔