Pages

3/07/2006

بش دي آنياں تے جانياں

چاچا جی دے لارے تے رنڈے رین کنوارے، مگر اپنے چچا جی (انکل سام) نے تو لارا بھی نہیں لگایا، ہم تو سمجھ رہے تھے شائد لارا ہی لگا دیں، وہ آئے اور چلے گئے، بش اور مش آپس میں ملے، کہتے ہیں دونوں کے درمیان کئی اہم امور پر بات چیت ہوئی۔۔۔۔ اہم امور وہ جو بش کے نزدیک اہم تھے۔۔۔۔ اور جو مش کے تھے؟؟ وہ امور ہی کہاں تھے، لہذا ان پر کوئی خاص بات ہی نہیں ہوئی۔۔۔ کئی اہم امور میں “کئی“ سے مراد وہ معاملہ جو بش کے لئے کئی کے برابر ہے۔۔۔۔ وہ ہی جن کی “گرد“ سے بھی جناب کو “دہشت“ محسوس ہوتی ہے لہذا اس “دہشت“ بھری“گرد“ کو بٹھانے سے متعلق گفتگو کی گئی۔
ون ٹو ون ملاقات بھی ہوئی، بغیر وردی والا صدر تو آگے پیچھے سے شکایات سن کر آیا تھا، کوئی لسٹ کی بات کر رہا تھا اور کسی نے “اتنک وادی“ کا ذکر کیا !!!! ، کان بھرے گئے تھے، غصہ سے بھرے ہوئے آئے، ون ٹو ون ملاقات میں پریس کیا اور باہر آ کر پریس کانفرنس، ہائے رے یہ صحافی!!! مش کے امور کے متعلق سوال کر بیٹھے! پھر جواب ایسے آئے کہ ان کی طرف سے جواب ہی سمجھے، مسئلہ کشمیر !!! ارے خود حل کرو !! اپنی مصیبت ہمارے گلے میں مت ڈالو!!! کرو مذاکرات !!! ہون آرام اے، ہم تو مذاکرات مرنے جاتے ہیں اور دوسرے مذاق کرتے ہیں اب اس کا کیا کریں؟ دفاعی تعاون کا ذکر کیا تو آگاہ کیا گیا کہ دفع ہی تعاون کر رہے ہیں آپ کو دفع کر رکھا اور دوسروں کو گلے لگا رکھا!!! ہو گیا ناں دفع ہی تعاون! اور تجارتی تعلقات!!! ان پر تو تالا ہی سمجھے!!!!
البتہ حکم صادر ہو گیا کہ جمہوریت بحال کی جائے!!! وردی والا صدر اپنا منہ لے کر رہ گیا! لو میرا یہ بھرم بھی نہیں رہنے دیا!! جمی ہوئی ریت بھی ہٹ گئی !!! بش کے آنے جانے پر تو بلے بلے نہ ہوئی البتہ انضمام صاحب گیند بلا سیکھانے جا پہنچے۔ ہم تو سنتے آئے تھے کہ بیس بال کرکٹ کا بگڑا ہو ا کھیل ہے۔۔۔۔۔ اب معلوم ہوا کرکٹ بیس بال سے ملتا جلتا کھیل ہے، بھائی یہ ہی تو اپنے کرکٹ کے کپتان نے بش کو بتایا ہے اب یہ الگ بحث کہ کیسے بتایا ہو گا؟۔اب خود سمجھ لیں ہم کیسے کوئی بات انہیں سمجھاتے ہیں!!!

2 تبصرے:

گمنام نے لکھا ہے کہ

آئے بھی وہ گئے بھی وہ ختم فسانہ ہو گیا ۔ ارے ۔ بزرگ کہا کرتے تھے جو شخص کہے کہ مجھے سب معلوم ہے وہ دراصل کچھ نہیں جانتا اور نہ وہ کچھ سیکھ سکتا ہے ۔ ہماری خاص کر ہمارے اربابِ اختیار کی یہی حالت ہے ۔ اللہ ہی ہمیں نیک راہ پر لگا دے تو لگا دے ہم تو سنبھلنے سے رہے ۔ میں ایسی ہی باتیں کرتا ہوں تو جوان لوگ مجھے سائنس پڑھانا شروع کر دیتے ہیں ۔ میری سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ سَینس کے بغیر سائنس کیسے چل سکتی ہے ؟
ارے بھائی آپ کا بلاگ اب براہِ راست کھُل رہا ہے یا نہیں اور آپ کا آئی ایس پی کونسا ہے ؟

گمنام نے لکھا ہے کہ

مانتے ہیں بش نے پاکستان کو کچھ نہیں دیا لیکن اس کے مقابلے میں انڈیا کو خوب نوازا۔ بش کی آمد کی انڈیا میں لاکھوں افراد بش کے خلاف مظاہرے میں شریک تھے لیکن کیا پاکستان میں ایم ایم اے اور دوسری امریکہ مخالف جماعتوں کو کیا سانپ سونگ گیا تھا؟ یقین مانیں! پاکستان میں ہڑتالیںاور مظاہرے تو روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں لیکن بش کی آمد کی ایم ایم اے سمیت سب جماعتیں خاموش بیٹھی رہیں۔ اگر اسلام آباد سیل تھا تو کم از کم دوسرے شہروں میں تو احتجاج کر سکتے تھے۔ اور اسی امریکہ مخالف پالیسی کو جواز بنا کر ایم ایم اے نے میں شریعت کا نعرہ لگا کر الیکشن جیتا ہے۔ اللہ ہدایت دے

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔