Pages

2/15/2013

فاصلہ رکھیں ورنہ!!!!

باقی شہروں کا تو ہمیں علم نہیں مگر شہر کراچی میں تنظیم اسلامی نے ویلنٹائن ڈے کے خلاف انگریزی زبان میں BillBoard پر اشتہارات لگائے ہیں اس سے قبل یہ شہر میں خواتین کے لباس سے متعلق بھی ایسی اشتہاری مہم چلا چکے مگر اُس وقت چونکہ یہ اصل نام سے سامنے نہیں آئے تھے اس لئے ایک مخصوص طبقہ نے اسے نوٹس کیا اور دونوں طرح کے رد عمل سامنے آئے تھے مگر اس کی کاوش سے یوں بے خبر رہا کہ یہ کون ہے جس سے اصل مقاصد پس پشت چلے گئے۔
BillBoard پر درج قرآنی آیات و احادیث ایسی ہیں جو صاحب شعور کو یہ سمجھا دیتی ہیں کہ دینی تعلیمات سے کی رو سے یہ دن ہمارے معاشرتی اقدار سے ٹکراؤ کا سبب بنتا ہے ۔ جیسے سورۃ النور میں بیان ہے “اور جو لوگ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ ایمان والوں میں بے حیائی پھیلے اُن کے لئے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے” اور یہ فرمان رسول اللہ “جب تم حیا نہ کرو تو جو جہ چاہئے کرو”۔
بات یہ ہے جیسے ہدایت منتخب لوگوں کو نصیب ہوتی ہے ایسی ہی کچھ ایسے بھی ہوں گے جہیں گمراہی کے لئے آزاد چھوڑ دیا گیا ہو گا۔
جن لوگوں کے دلوں پر قفل لگ جائیں انہیں ہدایت نصیب نہیں ہوتی اور ایسے لوگ نہ صرف یہ کہ احکامات ماننے سے انکاری ہوتے ہیں بلکہ اُن کا مذاق بناتے ہیں اُن کا یہ مذاق اُڑانا اُن کے باطل کو پہچاننےمیں مدد دیتا ہے ایسے لوگوں پر غصہ نہیں کرنا چاہئے یہ قابل رحم لوگ ہوتے ہیں کہ اللہ انہیں ہدایت دے۔
سبین محمود اینڈ کمپنی نے ان آیات و احادیث والے BillBoards کے ساتھ کھڑے ہو کر ٹرک آرٹ بنانے والا حیدر علی کے بنائے بینر کے ساتھ کُل آٹھ سے دس تصاویر اُتار کر اپنی فیس بک وال پر یہ تصاویر چپسا کی جہاں سے بلال لکھانی نے انہیں ایکسپریس ٹریبون کے فیس بک اکاؤنٹ پر لگایا۔

قرآنی آیات و احادیث کی غلط تشریح کر کے لوگوں کو گمراہ کرنے والے اور ان آیات کا مذاق اُڑانے والے دونوں ایک ہی صف میں ہیں دونوں کے اسپانسر و آقا بھی ایک ہی ہیں!ایک دین دار بن کر اور دوسرے دین سے بیزار ہو کر خود کو گمراہی کے راستے پر ڈالتے ہیں۔ روشنی کے نام پر اندھیرے پھیلانے والے اور آگاہی کے نام پر بھکانے والےیہ لوگ اس قابل نہیں کہ ان پر اپنا وقت برباد کیا جائے ہاں یہ ضرور ہے کہ ان سے فاصلہ رکھا جائے ورنہ دل بیمار ہو جائے گا! اور یہ بیماری پیار نہیں کرواتی گمراہی لاتی ہے!!
فاصلہ رکھیں ورنہ !!!! دل گمراہ ہو جائے گا
ہمیں تو یہ ہی لگتا ہے آپ کو نہیں لگتا کیا؟

10 تبصرے:

ابو عبد اللہ نے لکھا ہے کہ

بہت خوب جناب اور آخری جملے تو بہت ہی کمال کے ہیں
فاصلہ رکھیں ورنہ !!!! دل گمراہ ہو جائے گا

Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے کہ

ابو عبد اللہ اچھا !!! تو شکریہ جی

MAniFani نے لکھا ہے کہ

خؤب بات کہی پیارے بھیا،
لیکن آخر میں آپ کی بات "کنفیوزنگ" ہے۔ شاید میری کوتاہ فہمی اور ناقص العقلی کا نتیجہ ہو۔۔۔

چوں کہ اوپر آپ نے تنظیم اسلامی کے بل بورڈز کا زکر کیا ہے۔ ان پر لکھی گئی آیات و احادیث کا اور آخر میں کہا گیا ہے کہ دونوں طرف والوں سے فاصلہ رکھا جائے تو ایسا لگ رہا کہ آپ کا اشارہ احادیث و قرآن والے بل بورڈز کی جانب ہے۔ توضیح فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔

Unknown نے لکھا ہے کہ


بہت خوب ساتھی بھائی ۔دل خوش کر دیا آپ نے۔۔ اللہ پاک آپ کو اس کام کا اجر عطا کریں۔۔ اور اللہ پاک آپ کو اور زور قلم عطا کریں ۔.

pardese نے لکھا ہے کہ

بہت اہم تحریر ۔۔۔۔ سوچنے اور عمل کرنے والوں کے لئے صحیح راہ دکھانے والی تحریر

Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے کہ

MAniFani جناب اس سے مراد وہ گروں یا گروپ ہے جو کم عمر بچوں کو اپنے لوگوں، اداروں اور ملک کے لئے چلتے پھرتے بم بنا دیتا ہے۔ جہاد کے نام پر دہشت گردی کو اُکسانے والے۔

Gctrasul Jamiat شکریہ مگر ساتھی بھائی سے آپ کی کیامراد ہے میں جماعتی نہیں ہوں جناب

pardese شکریہ جناب

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے کہ

مجھے ایک بُری سی بات یاد آئی ہے ۔ جب ہم انجنیئرنگ کالج میں پڑھتے تھے تو کسی نے نیو ایئر ایونگ منانے کی بات کی تو ایک ہمجماعت بولا ”دیسی کُتی ۔ ولائتی چِیکاں“۔

کاشف نصیر نے لکھا ہے کہ

بہت خوب جناب،
چلیں اس بہانے تنظیم والوں کی مشہوری بھی ہوگئی۔

درویش خُراسانی نے لکھا ہے کہ

شیخ سعدی کہتے ہیں کہ صحبت صالح تُرا صالح کند
وَ صحبت طالح تُرا طالح کند

Osaid نے لکھا ہے کہ

بہت اچھی پوسٹ ہے، دل کی بات کہہ دی آپ نے

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔