Pages

2/22/2013

ہر گھر سے بھٹو نکلے گا!!

اڑے سنا کچھ تم نے کیا؟
“کیا کچھ نیا ہو گیا ہے؟”
نہیں کچھ نیا تو نہیں ہے مگر نئے نئے جیسا ہی سمجھو!!
“اچھا! کیا ہوا اب کے “
سنا ہے کہ ایوان صدر سے قائداعظم کی تصویر اُتارنے کی ناکام کوشش کی بعد سرکار نے اب پمز اسپتال کا نام بھٹو کے نام پر رکھنے کا ارادہ کیا ہے
“اوہ! اس معاملے کی بات کر رہے ہو”
تو تمہارے لئے یہ کوئی بات ہی نہیں؟
“بات تو ہے مگر ٹیشن کیو ں لیتا ہے”
کیوں نہ لو؟
har gar say bhutto nikly ga
“ابے نام تبدیل کرنے والوں نے یہ کام اپنے گھر سے شروع کیا ہے اور اس کا کوئی مقصد ہے جناب!”
کیا کہہ رہا ہے؟ گھر سے کیسے شروع کیا اُنہوں نے؟
“یار سب سے پہلے ایوان صدر والوں نے اپنی سب سے اہم شے پر بھٹو کا لیبل لگایا تھا”
کیا شے؟
“اوہ! اللہ کے بندے اولاد کی بات کر رہا ہوں! اُس کا نام بھی بدل کر بھٹو کیا تھا ناں”
اور مقصد؟
“یار تجھے ان کا نعرہ نہیں یاد کیا؟”
کون سا وہ روٹی کپڑا اور مکان والا؟
“نہیں یار وہ ہر گھر سے بھٹو نکلے گا والا”
اچھا!! ویسے یہ اولاد سے لے کر اداروں اور اداروں سے عمارتوں تک کے نام بھٹو کرنے والے اپنے روش بندل لےتو اچھا ہے کہیں ایسا نہ ہو ہر گھر سے واقعی بھٹو نکل باہر ہو!!

2 تبصرے:

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے کہ

بات بڑی پتے کی کی ہے کی زرداری نے اپنے بچوں کو بھٹو کا لیبل لگا دیا ۔ پنجاب خیبر پختونخوا یا بلوچستان کے کسی گاؤں میں ہوتا تو لوگ بے غیرت کہہ کر حقہ پانی بند کر دیتے ۔ ویسے پی پی پی یا اس کے نام لیواؤں نے سوائے لیبل چسپاں کرنے کے اور کیا ہی کیا ہے ؟ پرانی بات ہے نواز شریف وزیر اعظم تھا ۔ بُرہان کے پاس ایک پُل تعمیر ہوا ۔ بڑی بات نہ سمجھتے ہوئے ایک صوبائی وزیر نے بغیر ڈھول ڈھمکے کے اس کا افتتاح کر دیا ۔ اتفاق سے میں اس افتتاح کے وقت واہ سے پشاور جاتے ہوئے یہ کاروائی دیکھی تھی کیونکہ مجھ چند منٹ رُکنا پڑا تھا ۔ بعد میں بینظیر بھٹو کی حکومت آئی تو جیالوں نے بینظیر بھٹو کے ہاتھوں بڑی دھوم دھام سے اس کا افتتاح کروایا ۔ مری روڈ ۔ راولپنڈی جنرل ہسپتال اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر بھی بھٹو کے لیبل لگا دیئے گئے ۔ فہرست لمبی ہے ایسے ہی وقت ضائع ہو گا

گمنام نے لکھا ہے کہ

درست کہا، اب بھاگے چور کی لنگوٹی والا کھیل چل رہا ہے، جو کچھ بھٹو کے نام پر کیا جا سکتا ہے کر ڈالو، کیا پتہ انتخابات کے بعد زورداری کا کیا حال ہو؟

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔