Pages

2/05/2013

سنسرسپ اور خاموشی!!

تخلیق کا کتنا تعلق سنسر شپ سے ہے؟ کیا سنسرشپ کسی عمدہ نظم، غزل، شعر، افسانے، کہانی، مضمون، گیت، تصویر، یا فنون لطیفہ کیسی اور شکل کی تخلیق کو وجود میں آنے سے روک سکتی ہے؟ میرا نہیں خیال ایسا ممکن ہو!
پابندی اظہار! اظہار کو تخلیق ہونے سے نہیں روک سکتی۔اظہار شکل بدل کر دوسرے راستے سے سامنے آ جاتا ہے! زبان پر پہرے سوچ کو پابند نہیں کرسکتے۔
ہاں اگر کوئی خود سے اپنے گرد ایک دائرہ بنا لے تو ممکن ہے کہ اُس کی تخلیق کی طاقت پرواز کی قوت سے محروم ہو جائے اور وہ کوئیں کا مینڈک ہو کر رہ جائے! مگر حکومت و معاشرے جب اظہار پر پابندی لگاتے ہیں تو تخلیق اہل سمجھ کو وہ دھچکا دیتی ہے جو سیدھی بات بھی نہیں دے سکتی.

5 تبصرے:

pardese نے لکھا ہے کہ

خوبصورت اور سچے الفاظ
بہت خوب کہا ہے آپ نے

Shakir نے لکھا ہے کہ

تخلیق کسی سچے لکھاری کا ہی کام ہے۔ جب سامنے میرے جیسا ماجھا گاما ہو جس میں تخلیق کا پرزہ ہی نہیں ہے تو یہی کچھ ہونا ہے۔

pardese نے لکھا ہے کہ

@Muhammad Shakir Aziz

بھرا جی ۔۔۔ جب آپ کو آخری دفعہ دیکھا تھا تو آپ کے پرزے پورے تھے ۔۔۔ ؛)

خاور کھوکھر نے لکھا ہے کہ

@Muhammad Shakir Aziz
ہاں میں جانتا یوں کہ مجھ جیسے اگر بلاگر بنے بیٹھے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ
معاشرے کے اصلی والے سیانے لوگ یا تو چھپے بیٹھے ہیں
یا سارے مر کھپ چکے ہیں
جو میں لکھ رہا ہون یہ ناں ادب ہے ناں تکنیک
اور ناں ہی علم ہے
بس ایک سوچ کو بس جو دل میں ایا وہ لکھے جا ہرا ہوں
کہ کائینات کے بنانے والے کا فیصلہ ہے کہ کچھ لوگ لکھیں گے
اگر اہل علم نہیں لکھیں گے تو خاور جیسے لکھیں گے

عمیر ملک نے لکھا ہے کہ

سنسر شپ تخلیق کو روک نہیں سکتی لیکن پابند ضرور کر سکتی ہے۔ یہ سچ ہے کہ تخلیق ضرور راستہ بدل کر کسی اور شکل میں ظاہر ہو جائے گی۔ سنسرشپ کے بغیر تخلیق کو ہوا ضرور ملتی ہے، کیونکہ سوچتے تو سب ہی ہیں، اگر ماحول سازگار ملے تو عام سا سوچنے والے بھی اعلیٰ تخلیق کاروں سے آگے نکل جاتے ہیں۔

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔