Pages

3/28/2012

نوشتہ دیوار

جب ہم پی ایف کالج میں پڑھتے تھے تو زندگی بہت عمدہ تھی! فکر نہ فاقہ عیش کر کاکا!! کر تو ہم اب بھی عیش ہی رہے ہیں مگر تب کی بات اور تھی۔

ایک دن کالج آئے تو ایک خاتون کا نام اور فون نمبر کالج کی تمام دیواروں پر لکھا ہوا تھا! شدید حیرت ہوئی! اگلے پورا ماہ اہم موضوع بحث یہ اسٹوڈنٹ ہی رہی تمام کالج میں! وہ اسٹوڈنٹ تو اگلے دن سے کالج نہیں آئی!! جن کے ناموں کو تفتیش کے دائرے میں لایا گیا اُن میں ہمارا نام بھی تھا جب ہی مجرم پکڑنے کی ذمہ داری Vice Principle نے ہمیں دے دی!! ایسے کیسوں کے مجرم پکڑ میں آتے ہیں کیا؟

تب ہم نے جانا ایک کام کا چور ہر کام کا چور مانا جاتا ہے! ہمارا جرم بس اتنا تھا کہ ہم نے کالج کی ایک سابقہ روایت کو دوبارہ زندہ کیا تھا اور وہ تھی کلاس یا کالج سے bunk مارنا!! اس ہی بناء پر کوئی بھی دو نمبر کام ہوتا ہمارا نام مجرمان کی فہرست میں آتا تھا!! وہ تو شکر ہے نہ تو ہمارا کبھی bunk پکڑا گیا نہ کسی اور جرم کی پاداش میں ہم کالج سے نکالے گئے۔

آج فلکر پر ایک تصویر دیکھ پر کالج کا یہ قصہ یاد آ گیا!

8 تبصرے:

Pakistani Bride نے لکھا ہے کہ

بیچارہ دل جلا کوئی، جو افشاں کے ساتھ ڈیٹ پے جانا چاہتا ہے مگر افشاں ہے ک اسکی بجائے ہیڈ ماسٹر کے ساتھ چلی گئی ڈیٹ پہ۔ اور یہ بیچارہ دل ہی دل میں جلنے لگا ہوا ہے۔ چی چی چی چی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Munir Abbasi نے لکھا ہے کہ

سر ضمیر حسین کا کوئی اتا پتہ بھی ہے کہ نہیں؟ میری ایک زمانے میں ان کی بیٹی سے بات چیت ہوئی تھی، ان کا فون نمبر بھی ملا تھا، مگر جب فیس بک اکاؤنٹ ختم کیا تو نمبر نوٹ کرنا بھول گیا۔ اور یوں ایک قیمتی موقع کھو دیا۔

Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے کہ

محترم Munir Abbasi
نہیں یار میرے علم میں نہیں ہے اُس کی کوئی اپ ڈیٹ۔ چلیں کوئی دوست ملا تو آپ کو آگاہ کر دو گا فون نمبر لے کر۔

علی نے لکھا ہے کہ

ہا ہا ہا
بہت عمدہ
ہمیں بھی اپنے اسکول کے دن یاد آگئے جب ہم بھی موقع ملنے پر دیوار پر کچھ نہ کچھ لکھ دیا کرتے تھے پر مجال ہے جو کبھی کسی کو ہم پر شک گزرا ہو

گمنام نے لکھا ہے کہ

ab tu bat bhaie is b buoht aage ja chuki haa,kahan tak suono gar kaahan tak suonaon???????

Random Guy نے لکھا ہے کہ

ہی ہی اس تحریر نے بچپن کی یاد دلا دی، ہم نے بھی اپنے ایک سخت گیر ٹیچر سے بدلہ لینے کے لیے اپنی کلاس
کی وال پر ان کے خلاف کچھ نا زیبا کلمات لکھے تھے۔
ویسے بھائی ہم نے بے تکی باتیں تو ٍکاف سے ہی پڑھی ہیں یہ آپ نے بے تقی کیسے کر دی ؟

اردو بلاگس کی دنیا میں اس خاکسار نے بھی اپنا ایک بلاگ شروع کیا ہے جو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
www.nuqoosh.blogspot.com

Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے کہ

محترم Saif Qazi
سر آپ کے بلاگ کا ٹیمپلیٹ تو ماشاء اللہ میرے بلاگ سے ذیادہ دیدی ذیب ہے۔
اور بے طقی کی وجہ یہاں درج ہے

http://pensive-man.blogspot.com/2005/05/blog-post.html

Mohammad Raghib Al-Azhari نے لکھا ہے کہ

آپ کا بلاگ بہت اچھا ہے ، شکریہ

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔