جب ہم پی ایف کالج میں پڑھتے تھے تو زندگی بہت عمدہ تھی! فکر نہ فاقہ عیش کر کاکا!! کر تو ہم اب بھی عیش ہی رہے ہیں مگر تب کی بات اور تھی۔
ایک دن کالج آئے تو ایک خاتون کا نام اور فون نمبر کالج کی تمام دیواروں پر لکھا ہوا تھا! شدید حیرت ہوئی! اگلے پورا ماہ اہم موضوع بحث یہ اسٹوڈنٹ ہی رہی تمام کالج میں! وہ اسٹوڈنٹ تو اگلے دن سے کالج نہیں آئی!! جن کے ناموں کو تفتیش کے دائرے میں لایا گیا اُن میں ہمارا نام بھی تھا جب ہی مجرم پکڑنے کی ذمہ داری Vice Principle نے ہمیں دے دی!! ایسے کیسوں کے مجرم پکڑ میں آتے ہیں کیا؟
تب ہم نے جانا ایک کام کا چور ہر کام کا چور مانا جاتا ہے! ہمارا جرم بس اتنا تھا کہ ہم نے کالج کی ایک سابقہ روایت کو دوبارہ زندہ کیا تھا اور وہ تھی کلاس یا کالج سے bunk مارنا!! اس ہی بناء پر کوئی بھی دو نمبر کام ہوتا ہمارا نام مجرمان کی فہرست میں آتا تھا!! وہ تو شکر ہے نہ تو ہمارا کبھی bunk پکڑا گیا نہ کسی اور جرم کی پاداش میں ہم کالج سے نکالے گئے۔
آج فلکر پر ایک تصویر دیکھ پر کالج کا یہ قصہ یاد آ گیا!

بیچارہ دل جلا کوئی، جو افشاں کے ساتھ ڈیٹ پے جانا چاہتا ہے مگر افشاں ہے ک اسکی بجائے ہیڈ ماسٹر کے ساتھ چلی گئی ڈیٹ پہ۔ اور یہ بیچارہ دل ہی دل میں جلنے لگا ہوا ہے۔ چی چی چی چی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب دیںحذف کریںسر ضمیر حسین کا کوئی اتا پتہ بھی ہے کہ نہیں؟ میری ایک زمانے میں ان کی بیٹی سے بات چیت ہوئی تھی، ان کا فون نمبر بھی ملا تھا، مگر جب فیس بک اکاؤنٹ ختم کیا تو نمبر نوٹ کرنا بھول گیا۔ اور یوں ایک قیمتی موقع کھو دیا۔
جواب دیںحذف کریںمحترم Munir Abbasi
جواب دیںحذف کریںنہیں یار میرے علم میں نہیں ہے اُس کی کوئی اپ ڈیٹ۔ چلیں کوئی دوست ملا تو آپ کو آگاہ کر دو گا فون نمبر لے کر۔
ہا ہا ہا
جواب دیںحذف کریںبہت عمدہ
ہمیں بھی اپنے اسکول کے دن یاد آگئے جب ہم بھی موقع ملنے پر دیوار پر کچھ نہ کچھ لکھ دیا کرتے تھے پر مجال ہے جو کبھی کسی کو ہم پر شک گزرا ہو
ab tu bat bhaie is b buoht aage ja chuki haa,kahan tak suono gar kaahan tak suonaon???????
جواب دیںحذف کریںہی ہی اس تحریر نے بچپن کی یاد دلا دی، ہم نے بھی اپنے ایک سخت گیر ٹیچر سے بدلہ لینے کے لیے اپنی کلاس
جواب دیںحذف کریںکی وال پر ان کے خلاف کچھ نا زیبا کلمات لکھے تھے۔
ویسے بھائی ہم نے بے تکی باتیں تو ٍکاف سے ہی پڑھی ہیں یہ آپ نے بے تقی کیسے کر دی ؟
اردو بلاگس کی دنیا میں اس خاکسار نے بھی اپنا ایک بلاگ شروع کیا ہے جو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
www.nuqoosh.blogspot.com
محترم Saif Qazi
جواب دیںحذف کریںسر آپ کے بلاگ کا ٹیمپلیٹ تو ماشاء اللہ میرے بلاگ سے ذیادہ دیدی ذیب ہے۔
اور بے طقی کی وجہ یہاں درج ہے
http://pensive-man.blogspot.com/2005/05/blog-post.html
آپ کا بلاگ بہت اچھا ہے ، شکریہ
جواب دیںحذف کریں