Pages

11/26/2011

مانگ ووٹ کہ تجھے ووٹ ڈالو

اب تو قریب ہر کوئی جان چکا کہ بلاگ ایوارڈ ہو رہے ہیں۔ وہ بھی جو مقابلے میں اُتر چلے اور وہ بھی جو مقابلے سے انکاری ہیں ۔
بلاگ ایوارڈ میں کل 33 زمروں میں 350 بلاگ نامزد ہوئے ہیں۔ بہترین اردو بلاگ میں 16 اور اردو زبان کے بہترین استعمال میں 3 بلاگ۔ اس کے علاوہ 2 اردو بلاگ عمدہ مزاح کے زمرے میں اور ایک اردو بلاگ سیاسی بلاگ کے ذ مرے میں شامل ہے۔ یوں کل 22 اردو بلاگ مقابلے میں شامل 350 بلاگ میں موجود ہیں۔ جو کہ 6 انگریزی بلاگ کے مقابلے میں ایک اردو بلاگ کے بنتی ہے۔ اردو بلاگ کے ووٹ مانگنے کء لئے انگریزی زبان کا بینر دستیاب ہے۔
کچھ ایسے ذمرے تھے جن میں مزید اردو دنیا کا حصہ ہو سکتا تھا جیسے بہترین بلاگ ایگریگیٹر میں اردو سیارہ، ماروائی فیڈ ، اردو بلاگرز اور اردو کے سب رنگ شامل ہو سکتے تھے۔
 اسی طرح چند ایک ساتھی بلاگرز نے مقابلے میں حصہ نہیں لیا جو میرے نزدیک ایک درست رویہ نہیں۔ مقابلے میں شامل ہونے کا مقصد صرف مقابلے میں جیت ہی نہیں ہوتا بلکہ اس سے کہیں ذیادہ اہم یہ ہوتا ہے کہ احباب کو علم ہو ہم بھی میدان میں ہیں۔ جیسے کم از کم تین نئے اردو بلاگ کا علم مجھے اُن کے اس مقابلے میں شمولیت کے بعد معلوم ہوا۔ یہ ہی نہیں کئی عمدہ انگریزی بلاگ بھی ہمارے گوگل ریڈر کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔
ہم قریب سب ہی اردو بلاگرز کو میرٹ پر ووٹ دے چکے جو مقابلے میں ہیں۔ مگر اگر بھی بھی کوئی یہ خیال کرے کہ وہ رہ گیا ہو شاید تو ضرور آگاہ کر دے۔ ہم نے انگریزی بلاگ کو بھی ووٹ کیا ہے کیا آپ کی پسند کا بلاگ مقابلے میں ہے؟ اگر ہاں تو ضرور ووٹ مانگے۔
وہ احباب جو مقابلے میں نامزد ہیں ووٹ مانگنے میں شرم محسوس نہ کریں کیونکہ اہل دانش کا کہنا ہے ووٹ مانگنے اور بھیک مانگنے کے اصول و قواعد ایک سے ہے۔ یعنی کہ ہر کسی سے مانگو، ہر وقت مانگو، ہر طرح سے مانگو اور بار بار مانگو۔۔

8 تبصرے:

Abdul Qadoos نے لکھا ہے کہ

ووٹنگ میں حصہ لینے کا مقصد صرف اور صرف انگریجی بلاگرز کو یہ دسنا ہے کہ بھائی آپ پاکستان میں ہیں جہاں اردو زبان زیادہ آسانی سے سمجھی جاتی ہے۔

Abdul Qadoos نے لکھا ہے کہ

اور ہاں جی یاد آیا امید کرتا ہوں آپ نے پاک نیٹ کو ووٹ پایا ہوگا
http://pakistanblogawards.com/2011/11/12/urdu-blogger-muhammad-abdul-qadoos/

یاسر خوامخواہ جاپانی نے لکھا ہے کہ

جناب وکیل ساب
آپ نے تو مجھے ہی ووٹ دیا ہوگانا؟
ہوسکے تو وکالت کرکے میرے بلاگ کو ہی سب سے اچھا ثابت کریں۔
ہمیں ملوم ہے آپ بہت اچھے وکیل ہیں۔،؛ڈڈڈ

Unknown نے لکھا ہے کہ

مجھے بھی ووٹ کریں
http://pakistanblogawards.com/2011/11/11/urdu-blogger-farhan-danish/

ali نے لکھا ہے کہ

جناب صفدر صاحب
بالکل درست فرمایا کہ اصل بات یہ تھی کہ انگریزی مارکہ بلاگرز کو بتایا جائے پاپلر ووٹ بے شک آپ لے جائیں پر ہم بھی کم نہیں ہیں۔بات ایوارڈ ملنے یا نہ ملنے کی نہں اردو کی عزت کی ہے۔
اور ووٹ کرنے کرنے کا بہت بہت شکریہ اور آپکے تبصرہ ہی میرے لیے ایوارڈ کے برابر ہے۔
خدا خوش رکھے۔

شازل نے لکھا ہے کہ

میں نے بھی مقابلے میں حصہ نہیں لیا
کیونکہ مقابلے کے قابل ہی نہیں۔

درویش خُراسانی نے لکھا ہے کہ

وکیل صاحب بات تو اچھی کی ہے۔کہ مقاقبلے سے مراد جیتنا کم اور اردو بلاگز کا میدان میں نمائش زیادہ تاکہ زیادہ لوگ اسطرف راغب ہوسکیں۔

سعد نے لکھا ہے کہ

یہ اہل دانش کی وضاحت کی جائے

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔