اے لڑکی تو روتی ہے؟
کیوں اپنے باپ کو روتی ہے
.
وہ باپ جو سر کا سایہ تھا
جو تم سب کا سرمایہ تھا
قربان ہوا زرداروں پر
عصبیت کے دلالوں پر
.
اے لڑکی تو روتی ہے؟
کیوں اپنے باپ کو روتی ہے
.
جو باپ سراپا شفقت تھا
جو الفت کا ایک پیکر تھا
اب لوٹ کے گھر نہ آئے گا
بس تم سب کو تڑپائے گا
.
اے لڑکی تو روتی ہے؟
کیوں اپنے باپ کو روتی ہے
.
ہاں تیری یہ آہ و فغاں
چلی ہے سوئے آسماں
سارے شہر کے بام و در
انسانیت پہ نوحہ خواں
.
اے لڑکی تو روتی ہے؟
کیوں اپنے باپ کو روتی ہے
.
یہ سسکیاں، یہ ہچکیاں
کیسے سنیں صاحب صدر
سب ساتھ ہیں قاتل انہی کے
کیسے ہو انصاف ادھر؟
.
اے لڑکی تو روتی ہے؟
کیوں اپنے باپ کو روتی ہے
.
ذرداری، الطاف و اسفندیار ہیں
خون ناحق پہ سبھی تیار ہیں
ان سے ناطہ توڑ لو، لوگو سنو
ورنہ یونہی خوف و دہشت میں جیو
.
اے لڑکی تو روتی ہے؟
کیوں اپنے باپ کو روتی ہے
4 تبصرے:
جِن نے بستی اُجاڑ ڈالی کبھی تو اُن کا حساب ہو گا
بھائی صاحب!
یہ مظلوم لڑکی اور خدا جانے کتنے مظلوم لوگ۔ ان گنت لوگ۔ کب تک یوں روتے رہیں گے؟۔
نہ ہمارے اپنی اعمال ہی اچھے ہیں کہ ہم خود سے کچھ کر لیں۔ اور نہ ہی خدا کو ہم پہ ترس آتا ہے کہ کوئی بینا ان نابینا لوگوں میں بھیج دے ۔ جو انکی آنکھیں کھولے، اور قسم قسم کی عصبیت اور لعنتوں کا طوق جو کسی نے اپنے گلے میں ڈال رکھا ہے۔ وہ انھیں نظر آئے۔
خدا اس بچی اور اسطرح کے مارے گئے سبھی مظلوم لوگوں کی معغفرت کرے۔ اور زندہ بچ جانے والوں کو صبر عطا کرے۔ اور ان کے لئیے بہتر اسباب اور وسیلہ کردے۔
اللہ ہميں سيدھی راہ پر قائم کرے اور ظالموں سے جان چھڑائے
کراچی کے حالات اور خونرزی میں فوجی فریشتے اور ؤہ قوت ملوث ھے جو کراچی و پاکستان پہ فوجی جنتا کو مثلت کرنا چاہتے ھے۔۔۔
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے
نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔