Pages

7/02/2011

حلالہ

"ابے  کچھ جانا تم نے کیا ہو رہا ہے اب"
کیا ہوا بے؟
"ابے اب کے لندن والی سرکار نے  حکومت سے علیحدگی کے بعد واپسی کے تمام امکانات کو رد کر دیا ہے"
تو یہ تو پرانی بات ہو گئی کوئی نئی بات بتاو
"نئی بات یہ کہ  اب لندنی گدھی نشین اگلے الیکشن کے بعد ہی مسند اقتدار میں آنا ہے"
مشکل ہے یہ
"کیا مشکل ہے؟"
اتنا لمبا وقفہ۔
"تو پھر کیا ہو گا"
حلالہ
"مطلب؟"
جناب  چھ بار کی علیحدگی کے بعد تو اب تجدید نکاح پر واپسی نہیں ہو سکتی اب کے تو حلالہ ہی کرنا پڑے گا وہ بھی ابے خصم کے دشمن یعنی مسلم لیگ نون سے
"ابے ابے مسلم لیگ نون سے کیوں؟؟ اپنے مولانا ڈیزل سے کیوں نہیں اگر حلالہ کرنا ہی ہے تو؟"
تو بھی بچہ ہے مولوی  نکاح کروانے کے لئے ہی ٹھیک رہتا ہے اُس سے نکاح کرلو تو چھوڑتا نہیں اگر چھوڑ دے تو کہیں کا نہیں چھوڑتا اب دیکھ لو مولانا نے قاضی کو کہیں کا چھوڑا جبکہ وہ قاضی تھا
"کیا بات ہے بھائی تو اب حلالہ کا انتظام ہو رہا ہے کہ انتظار ممکن نہیں۔۔ہمم"


11 تبصرے:

dr Raja Iftikhar Khan نے لکھا ہے کہ

یہ حلالہ والی بات واقعی مزے کی ہے، یہ لندن والی گدھی نشین سرکار والا استعارہ بھی پسند آیا، مجھے تو وہ لنڈن والا مولوی یاد آرہا ہے، جس نے حلالہ کے دوسرے دن کہہ دیا طلاق دینا اللہ کو ناپسند ہے تو میں تو جیتے جی نہ دوں گا

گمنام نے لکھا ہے کہ

بای دا وے، یہ اصطلاح ""لندنی گدھی نشین" کلیدی تختے کے استعمال کی غلطی ہے کہ آپ "گدی" کی جگہ "گدھی" لکھ گے یا کہ مشتاق احمد یوسفی کی طرح آپ نے "واردات قلبی" کو "واردات کلبی" بنایا ہے-

بہرحال اگر جانی بوجھی ہے تو یہ فرمایے کہ یہ "لندنی گدھی" ہے کون کہ جس پر موصوف سوار ہیں-

صفدر

Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے کہ

صفدر صاحب جو دل کرے سمجھ لیں ہم نے کچھ نہین بتانا۔

درویش خُراسانی نے لکھا ہے کہ

شعیب صاحب زبردست لکھا ہے۔

مثالیں اور اصطلاحات بڑی زبردست دی ہیں

سونیا بدتمیز نے لکھا ہے کہ

مسلم لیگ نون جھبدے حکومت بدلڻ لئی جتن کردی نظر نہیں آؤندی۔ شکوے شکایتاں ناراضگی روس وکھالے سارا کجھ جاری رہوے گا۔ گرینڈ اپوزیشن دی کوشش وی جاری رہوے گی پر بدلی لئی بھرویں کوشش اودوں کرے گی جدوں ایس گل دا امکان مک جاوے پئی کوئی تیجی طاقت فیدا نہ چک لوے۔

سونیا بدتمیز نے لکھا ہے کہ

مسلم لیگ نون دے نال غیر رسمی رابطہ تے ہو وی گیا ہے۔ آؤ متحدہ دے وکھیویں دے نقصان تے سیاسی منظر ناویں نوں پرکھنے آں۔

Creativity Unleashed نے لکھا ہے کہ

ہا ہا ہا زبردست پوسٹ شعیب بھائی۔۔۔
نعمان

شہزاد خان نے لکھا ہے کہ

پائ جان آپ کی تحریر سے پنجابی تصسب کی بو آتی ھے ۔۔۔

خرم ابن شبیر نے لکھا ہے کہ

کیا خوب لکھا ہے مزہ آیا پڑھ کے
اور شہزاد صاحب میں پنجابی ہوں لیکن مجھے تو کہیں بھی ایسا نہیں لگا

گمنام نے لکھا ہے کہ

برا نہ مانیئے گامگر آپ بھی ان ہی میں سے ایک لگتے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے

جو حلالہ کے شوقین ہوتے ہیں وہ ہر بات میں حلالہ ڈھونڈ لیتے ہیں
:)

عرفان

گمنام نے لکھا ہے کہ

یوں بھی بقول شیخ رشید کے نون لیگ تو ویسے ہی پیپلز پارٹی کے ہاتھ کی چھڑی اور جیب کی گھڑی بنی ہوئی ہے، اور ہر گزرتا دن اس بات کو ثابت کرتا ہی جارہا ہے،
چناچہ ایم کیو ایم کچھ بھی کر لے جب تک اس ہاتھ کی چھڑی اور جیب کی گھڑی کا سہارا پیپلز پارٹی کو حاصل ہے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا

عرفان

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔