Pages

6/15/2010

خود سے قریب آوازیں

بنیادی طور پر وہ ہی چیز ہمیں اچھی لگتی ہے جو اپنے سے قریب معلوم ہو۔ شاید اس لئے ہی گانے میں بھی ہمیں یا مجھے وہ ہی آواز اچھی لگتی ہے جس میں سےاپنی مٹی کی خوشبو آئے۔ پاپ گانے بھی تب ہی زیادہ بھلے معلوم ہوتے ہیں جب اُن میں علاقائی رنگ موجود ہوں۔ پرانے گلوکاروں کی ایک لمبی فہرست ہے جن کی آواز میں مٹی کی خوشبو موجود ہے مگر چند نئی آوازیں اب بھی ایسی ہے جو روح کے قریب معلوم ہوتی ہیں، اور ایسی آوازیں اُن گھرانوں سے تعلق رکھے جن کا تعلق گانے بجانے سے نہ ہو تو معلوم ہوتا ہے کہ واقعی مٹی کی تاسیر بھی اپنا وجود رکھتی ہے جیسے اس سے قبل اکرم راہی کا نام پنجاب سے آیا، اج بھی پیجاب میں سب سے زیادہ میڈیا پبلسٹی کے بغیر اُس کی کیسٹ فروخت ہوتی ہیں وہ کیا کہتے ہیں انگریزی میں ہوٹ کیک کی طرح۔
ایک ایسا ہی نام معصومہ انور کا ہے، اب تک ان کی ایک ہی البم مارکیٹ میں آئی ہے، شوقیہ گلوگار ہیں، پیشہ کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں، اسلامآباد کی رہائشی، کالج لیول پر آل پاکستان گلوکاری کا مقابلہ جیتنے کے بعد سرکاری ٹی وی پر نظر آئیں۔ ہمارے گھر والوں کو ان کا گانا "کملی" لگتا ہے، ذیادہ تر صوفی کلام گاتی ہیں۔ اردو گانا سننے والے "کلام اقبال" سن کر جوہر کا اندازہ لگا لیں! اور ہمیں تو ان کی آواز میں "وے اسا تینوں کی آکھنا"پسند ہے۔

5 تبصرے:

جعفر نے لکھا ہے کہ

ان کا نام معصومہ کی بجائے
چھبا ڈوگر ہونا چاہیے تھا
آواز تو ویسی ہی ہے بالکل

Shakir نے لکھا ہے کہ

پہلی بار میں نے بھی یہی کہا تھا کہ اس کا نام محمد انور ہونا چاہیے تھا، آواز ہی خیر سے بڑی جاندار ہے۔

عثمان نے لکھا ہے کہ

کیا ان کی شادی ہو چکی ہے؟
میرا مطلب ان کے ہونے والے شوہر کو ان کے نغمے ضرور سنائے جائے تا کہ وہ اپنی نسل بڑھانے کے لئے کوئی متبادل بندوبست تیار کر رکھے۔

افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے کہ

عرصہ گذرا گانے نہيں سنے ۔ البتہ تبصروں سے معلوم ہوتا ہے کہ گلوکارہ کی آواز بھاری ہے ۔ موسيقی ميں يہ کوئی عيب نہيں ہے ۔ چند مشہور گلوکارہ ہو چکی ہے جن کی آواز بھاری تھی ۔ ماضی قريب ميں پاکستانی ريشماں ۔ برطانيہ اور يورپ ميں بھی ايسی گلوکارہ ہوئيں ہيں

محمد ریاض شاہد نے لکھا ہے کہ

مجھے تو بہت اچھے لگے ان کے نغمے ۔ آخر کار کوئی نئی آواز تو سامنے آئی جو ایسے نغمے گاتی ہے جو عمومی بھیڑ چال سے الگ ہیں

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔