Pages

2/08/2009

twitter for tweeting

twitter ایک اچھی سروس ہے!  اُس کی پیدائش کا قصہ تو خود  اُس ٹیم کا ساتھی بیان کر چکا ہے! پاکستان سے صرف وہ احباب اپنے موبائیل سے tweet کر سکتے تھے جنہوں نے GPRS آن کروایا ہوتا تھا مگر اب ismspk کی مہربانی سے آپ ایک سادہ ایس یم ایس سے اپنا پیغام tweet کر سکتے ہیں! مگر اس کے لئے آپ کو ismspk کی رکنیت لینا ہو گی!

اور میرا نہیں خیال یہ کوئی مہنگا سودا ہے! ویسے تو آپ  ismspk کے ذریعے پاکستان میں اپنے کسی بھی دوست کو نہ صرف ایس ایم ایس کرسکتے ہیں بلکہ اُس کا جواب بھی آپ وہاں موصول کر سکتے ہیں مگر twitter سے اس کا یہ ملن کمال ہے! ہاں خرچہ وہ ہی جو ایک ایس ایم ایس کا آپ کو ادا کرنا ہوگا جو آپ کی سروس آپ سے چارج کرے گی! اگر آپ نے کوئی ایس ایم ایس کا پیکج لیا ہوا ہے تو کمال ہو گیا ہے آپ کے لئے!

طریقہ کار بہت سادہ ہے ismspk کے ممبر بنے اپنا فون نمبر(موبائیل)  دے یاد سے Receive SMS  والے خانے کو لازمی منتخب کریں! ممبر بنے کے دوران جس نمبر سے دعوتی کوڈ آٓیا  اُسے اپنے پاس محفوظ کر لیں! اب ismspk کی  setting میں جا کر اپنے twitter کے اکاؤنٹ کو Integration کر لیں!!! بس اب آپ نے جو پیغام بھی twitter پر دینا ہو اُُ؃س سے قبل tweet لکھ کر  ismspk والوں کے نمبر پرایس ایم ایس کر دیں بات ختم!!!

اور  اگر آپ twitter  پر ہیں تو مجھ پر نظر رکھے شاید کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔Tongue out

اور اگر دعوت نامہ چاہٗے ہو ممبر بننے کے لئے تو بتا دینا بندہ حاضر ہےismspk  کی ممبر سازی میں حصہ ڈال دے گا!!!

2 تبصرے:

گمنام نے لکھا ہے کہ

میرے خیال سے میں چھٹا یا ساتواں بندہ تھا :D

خیر باقی یہ کہ میرا دل کر رہا ہے کہ آپ کے پوسٹ کا چھاپا مار لوں

گمنام نے لکھا ہے کہ

سب سے پوچھ پوچھ تھک گیا پر کسی نے بتایا نہیں کہ یہ ٹوٹر ہے کیا چیز۔ مجھے تو کچھ سمجھ نہیں لگی اس کی۔ بس خبروں کی طرح کی ایک لسٹ لگی رہتی ہے

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔