Pages

2/22/2009

کراچی اردو بلاگرز ایک ملاقات

آج ملیر میں  ایک ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں عمار (ابن ضیاء) ، فہد (ابو شامل)، م م مغل، فہیم اور میں نے شرکت کی! اس ملاقات کی سب سے منفرد بات یہ تھی کہ میزبان سب سی آخر میں جائے ملاقات پر پہنچا! خاصی اچھی ملاقات رہی! م م مغل جلدی چلے گئے تھے! مگر جب تک رہے خالص اردو کے جھٹکے لگاتے رہے، انہوں نے یہ صرف یہ باور کروادیا کہ میں اردو سے ناواقف ہوں بلکہ ثابت بھی کر دیا! اس کے علاوہ اردو محفل، اُس کے پروجیکٹ ، ممبران ، اُن کے خیالات، اُس کی شخصیات ، اُن کی ممکنہ عمر، نئے پرانے بلاگ و بلاگرز، بلاگرز کی تحریریں اور اُس کی روشنی میں اُن کی شخضیات کا جائزہ مختلف جانب سے پیش کیا جاتا رہا! اور ویب کی دنیا میں اردو کے مستقبل پر بات ہوئی!
اِس ملاقات کی تصاویر یہ ہیں! جو ہمارے پاس ہیں! کچھ م م مغل کے کیمرے میں بھی محفوظ ہیں!۔

فہیم کی زبانی روداد

12 تبصرے:

گمنام نے لکھا ہے کہ

ماشاءاللہ بہت خوب۔ شعیب آپ پنجابی سٹائل میں زبردست لگ رہے ہیں۔ اور شامل کے ابو کو تو اللہ نظرِ بد سے بچائے۔میں نے تو آج ہی ٹھیک سے دیکھا۔ ماشااللہ بہت ڈیسنٹ اور اچھے لگ رہے ہیں۔

باقی بچے بھی اچھے لگ رہے ہیں۔

م م مغل کی اردو کا سن کر تو بہت ہنسی آ رہی ہے۔ :D

گمنام نے لکھا ہے کہ

لبیک کتنی سجا کر سامنے رکھی ہے :P

گمنام نے لکھا ہے کہ

nice!

گمنام نے لکھا ہے کہ

ماوراء صاحبہ! اتنی تعریفیں نہ کریں، کل شعیب بھائی جو لشکارے ہم نے دیکھے ہیں اس کے سامنے ہم گہنائے ہوئے تھے :) ۔
کل مغل صاحب کی گفتگو سے میں نے تو بہت کچھ حاصل کیا البتہ باقی ساتھیوں کی حالت دیدنی تھی :) ۔

گمنام نے لکھا ہے کہ

چھا گئے ہو جی وکیل صاحب، بہت اچھا لگا کہ بالاخر ملاقات ہو گئی، ورنہ حالات آج کل ڈمہ ڈول ہیں، بہت اچھا لگا، فہیم بھائی کو بھی کہہ رہا تھا کہ شکر کریں، میں نے ملاقات کی اطلاع رکھتے ہوئے بھی مخبری نہیں کی۔ ہی ہی ہی

گمنام نے لکھا ہے کہ

ایسی بیٹھکوں کا بڑا مزہ آتا ہے
ملاقات کی مزید تفصیلات سے بھی تو آگاہ کریں نا

گمنام نے لکھا ہے کہ

تصویروں کی تفصیل بھی تو لکھیں کہ کون کون ہے اور اس وقت کیا بات ہو رہی ہے؟

گمنام نے لکھا ہے کہ

آپکو تو میں جانتا ہوں، باقی لوگوں کا بھی لکھیں کہ پتہ چلے۔
ویسے بہت خوشی ہوئی اس ملاقات کا سن کر۔

گمنام نے لکھا ہے کہ

ماشاء‌اللہ حضرات۔۔ بیٹھکوں کی کیا بات ہے۔۔ کیا اگلے دو ماہ میں ایسا کوئی دوبارہ پروگرام ہے؟‌ ہمیں بھی ملاقات کا شرف حاصل ہوجائے گا

گمنام نے لکھا ہے کہ

چلیں اصل بات بھی سامنے آگئ کہ وہ پنکھا جھٹکو کی وجہ سے کھلا تھا۔

گمنام نے لکھا ہے کہ

rashid sahab sab say pahlay roman comment kay liay mazrat jahan mojood hoon wahan urdu nahi likh sakta. Aap say mulaqat kay liay to hum kal hi program tarteeb day saktay hain, bas aap ki ijazat darkaar hay. shoaib bhai kuchh nazar aizaz yaafta blogger say mulaqat ki janib bhi.

ناطقہ نے لکھا ہے کہ

شکریہ شکریہ جنابِ من ، میں نے یہ بلاگ آج دیکھ ہاے ۔
والسلام

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔