Pages

4/08/2006

وزیٹنگ کارڈ

آج جمعہ کے بعد کا وقت ہم نے اپنے آفس (یار سینئر کا آفس بھی تو اپنا ہی ہوا ناں) میں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر اپنے وزیٹنگ کارڈ کا ڈیزائن بنانے میں صرف کیا۔۔۔۔ اب چھپوا لو ہر کوئی یہ ہی مشورہ دیتا تھا!!! لہذا یہ اوپر موجود ڈیزائن بنایا اسے تخلیق نہیں کہہ سکتے کہ کوئی انوکھا پن نہیں ہے اس میں!! کسی حد تک ایسے بزنس کارڈ کے ڈیزاین لوگوں نے بنا رکھے ہیں، مگر پھر بھی یہ تو ہے کہ میں نے اسے اپنی سمجھ بوجھ جو تھوڑی بہت (بہت کے لفظ پر اعتراض ہو سکتا ہے) ہے کی مدد سے اس شکل میں ڈھالا ہے۔۔۔۔ آپ کی رائے میں مزید کہاں بہتری ہو سکتی ہے؟؟؟؟؟ اور کیسے؟ میری طرف سے تو یہ ہی فائنل ہے اب تک!!۔ اب تک اس لے سلسلے میں ملنے والے چند مشورے!!!! اول؛ ویب سائیٹ کی جگہ ویب بلاگ لکھا جائے بلکہ ویب بلاگ کا ایڈریس لکھا ہی نہ جائے!!! دوئم؛ نام کے نیچے تعلیمی قابلیت لکھی جائے مجھے اس سے اتفاق نہیں کی بلکہ یہ تو میں نے مکمل مسترد کر دیا اول اس وجہ سے ابھی میں ماسٹر نہیں کیا جھوٹ لکھنے کا فائدہ نہیں دوسرا وکیل ویسے ہی لازم بی اے پاس (یا اس سے برابر ) ہو تو ایل اایل بی کرتا ہے اور وکیل لازمی طور ہر ایل ایل بی پاس ہوتا ہے !!!!! سوئم؛ شائد یہ آپ کے لئے خالی ہے۔۔۔ آپ کی رائے!!!!!!؟

6 تبصرے:

گمنام نے لکھا ہے کہ

اچھی کاوش ھے اور کیوں نہ ہو کہ آپ نے پورا دن جو لگایا ھے۔ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ کارڈ چونکہ انگلش میں ہے اسلیے اسے بائیں طرف سے شروع کریں تو اچھا لگے گا۔ ویب سائٹ کا ایڈریس برا نھیں مگر یھ بزنس کا ھونا چوہیے نہ کھ پرسنل۔

گمنام نے لکھا ہے کہ

ٹھیک! ویسے پورا دن تو نہیں بس سر کے آنے تک قریب ٣٠ سے ٣٥ منٹ ۔۔۔۔

گمنام نے لکھا ہے کہ

السلام و علیکم

اوہ یہ بلاگ کا ویزیٹنگ کارڈ پر موجود ہونے کا مطلب ہے لوگ اس بلاگ پہ آئیں گے پھر کچھ مشکوک نہیں ہوجائے گی آپکی وکیلیت ۔۔۔ وکالت نہیں ۔۔۔ اسلئے بلاگ کا ایڈریس تو میرا خیال ہے رہنے ہی دیں۔۔۔ نہیں :(

والسلام

گمنام نے لکھا ہے کہ

کارڈ چونکہ بزنس نوعیت کا ہے اس لیے ویب سائٹ کے پتے سے ایسا محسوس ہوگا کہ ندیم ایسو سی ایٹس کی ویب سائٹ ہوگی تاہم کلک کرنے پر معاشرتی "عیب سائٹ" نکلے گی :) میرا بھی یہی خیال ہے کہ اس کو غائب کردو۔ باقی سب بہت خوب ہے تم بڑے تباہی وکیل بننے جا رہے ہو۔

گمنام نے لکھا ہے کہ

یار یہ اوپر کا میسیج میں نے کیا تھا ڈرامہ کرگیا تمہارا سرور نام کھگیا نجانے کیا چڑ ہے مجھ سے

شارق

گمنام نے لکھا ہے کہ

ٹھیک ہے!!!! میں ایسا ہی کرو گا شکریہ!!!!

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔