بارھواں کھلاڑی
خوشگوار موسم میں
ان گنت تماشا ٔی
اپنے اپنے پیاروں کا حوصلہ بڑھاتے ہیں
اپنے اپنے پیاروں کوداد دینےآتے ہیں
اور میں الگ سب سے
بارھویں کھلاڑی کو ہوڈ کرتا رہتا ہوں
بارھواں کھلاڑی بھی کیا عجب کھلاڑی ہے
کھیل ہوتا رہتا ہے
داد پڑتی رہتی ہے
اور وہ
الگ سب سے
انتظار کرتا ہے
ایک ایسے لمحے کا
ایک ایسی ساعت کا
جس میں سانحہ ہو جا ٔے
جس میں حادثہ ہو جأے
پھر وہ کھیلنے نکلے
تالیوں کے جھرمت میں
اِک لمحہ خوش کُن
ایک نعرہ تحسین
اسکے بھی نام ہو جأے
لیکن
ایسا کم ہی ہوتا ہے
پھر بھی لوگ کہتے ہیں
کھیل سے کھلاڑی کا
عمر بھر کا رشتہ ہے
ٹوٹ بھی تو سکتا ہے
والی آخری وِسل کے ساتھ
ڈوب جانے والا دل ٹوٹ بھی تو سکتا ہے
تم بھی افتخار عارف
بارھویں کھلاڑی ہو
انتظار کرتے ہو
ایک ایسے لمحے کا
ایک ایسی ساعت کا
1 تبصرے:
بہت خوب جناب، ویسے نفیس نستعلیق ویب کے لئیے مناسب نہیں ہے۔ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ نفیس ویب نسخ نسبتا ذیادہ اچھا دکھائی پڑتا ہے۔ لکھتے رہئے گا۔
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے
نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔