سُنا ہے بُرائی میں کشش ہوتی ہے مگر کیا کیا جائے زندگی میں ہم ایک دو معاملات میں "حسرت گناہ" کا شکار رہے. گناہ یا بُرائی سے بچنے کو کوشش نہیں کی مگر اس کی طرف قدم بڑھا نہیں پایا اگر کبھی اس جانب گیا تو ناکامی کا سامنا ہوا.
یوں لگا جیسے کوئی طاقت اس طرف جانے سے روکنے پر مامور ہو ہم پر. اس وقت احساس ہوا کہ ناکامی کا غم ایک سا ہوتا ہے خواہ اچھائی پر ہو یا گناہ پر.
گمراہی یا بہکنے سے بچنے کو فقط یہ لازم نہیں کہ بندہ نہ صرف خود نیکی کرے یا نیکی کی تلقین کرے بلکہ گمراہ لوگوں کی صحبت سے دور رہنا بھی اہم ہے. دعا صرف گناہ سے بچنے تک محدود نہ ہو بلکہ شیطان صفت لوگوں سے پناہ بھی دعا کا حصہ ہو.
اب زندگی کے اس موڑ پر احساس ہوتا ہے خوش قسمت وہ بھی ہوں گے جو نیک اعمال کو زندگی کا حصہ بنائے رکھے اور تمام عمر گناہ سے باز رہیں. مگر وہ لوگ جو بُرائی کی دنیا سے نکل کر نیکی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں وہ اصل میں نہایت ہی قسمت والے ہوتے ہیں. وہ نہ صرف روحانی منازل تیزی سے طے کرتے ہیں بلکہ مالک کی پسندیدگی کی لسٹ میں ٹاپ پوزیشن پر ہوتے ہیں. جیسے پیچھے رہ جانے کا احساس جدوجہد کو تیز کر دیتا ہے اور مقابلہ کرنے کی خواہش کے زیر اثر امیدوار سب سے آگے نکل جاتا ہے.
میرے جیسے "حسرت گناہ" رکھنے والے نیکی میں سب سے پیچھے رہتے ہیں مگر گناہ سے توبہ کرنے والے نیکوں کی لسٹ میں خود سے آگے نظر آتے ہیں.
پچھتاوا گناہ ایک بڑا عمل ہے.
.
4 تبصرے:
باتیں درست لکھی ہیں ۔ میرا ذہن کہتا ہے کہ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے اپنے بندے کو دوزخ کی طرف جانے سے روکنے کا خاطرخواہ بندوبست کر رکھا ہے ۔ کوئی نہ نظر آنے والی طاقت کوئی نہ سُنائی دینے والی آواز اُسے بُرائی کی طرف جانے سے روکتی ہے جس کے دل میں اللہ وحدہُ لاشریک کا یقین ہو چاہے وہ کتنا ہی خطاکار کیوں نہ ہو ۔ جو غافل بھی ہو جائے تو جب بھی اُس کے دل میں اللہ کا خوف بیدار ہو اللہ اُس کی حوصلہ افزائی کا بندوبست کر دیتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات اوباش آدمی ایسا مسلمان ہوتا ہے کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔ اسی لئے بزرگوں نے کہا ہے کہ اللہ کی پناہ مانگتے رہنا چاہیئے
یقیننا اللہ کو گہنگار کے آنسو بہت زیادہ پسند ہیں
I do fully agree with iftikhar ab . . . .
واقعی نیکی کر کے اترانا بہت بڑا گناہ ہے اور گناہ سرزد ہوجانے کے بعد پچھتانا گناہ کو مٹا دیتاہے۔
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے
نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔