Pages

9/29/2013

گوگل ڈرائیو اور میرا منٹ

اس سے بہتر اس موضوع پر آپ کو تحریر یقین آئی ٹی نامہ یا کمپیوٹنگ پر مل سکتی ہے مگر ہم پر چونکہ کوئی پابندی نہیں لہذا ہم اس پر اپنی رائے دینے جا رہے ہیں!
2008 سے ہم ونڈو سے لینکس کے صارف ہو چکے ہیں اوبنٹو میں جب Unityکی آمد ہوئی تو ہمارے پرسنل کمپیوٹر پر اوبنٹو نے چلنے سے انکار کر دیا لہذا ہم لینکس منٹ پر منتقل ہو گئے! اپنی پیشہ وارانہ ضرورت کے لئے اپنا ڈیٹا ایک جگہ کے بجائے کئی جگہ درکار ہوتا ہے لہذا اپنے تمام سسٹم پر ڈراپ باکس کا استعمال کرتا ہوں کوئی شک نہیں یہ ایک بہتر ٹول ہے مگر گوگل ایک بڑا نام ہے اور ان کی طرف سے گوگل ڈرائیو کی آمد کے بعد سے اس کی طرف مائل رہا مگر نہ تو گوگل خود کسی ایسے ٹول کو میدان میں لایا جو لینکس پر چل سکے نہ ہی ابتدا میں ہمیں تلاش پر نصیب ہوا!!
مگر چند دن پہلے ہمیں Insync نامی ٹول کے بارے میں علم ہوا یہ گوگل ڈرائیو کا Third Party ٹول ہے۔ یہ ایک کمرشل ٹول ہے جو دس ڈالر یعنی قریب ہزار روپے میں پڑتا ہے مگر میرے لئے ایک اچھا ڈراپ باکس کا متبادل ہے، 15 دن کے ٹرائل پریڈ میں اس نے میرے 25 ہزار ڈرافٹ گوگل پر منتقل کر دیئے دوسرا ایک عمدہ کام یہ کہ اب میں آن لائن کہیں بھی بیٹھ کر اپنا دیٹا اپ ڈیٹ کر سکتا ہوں جو کہ میرے سسٹم پر بھی اپڈیٹ ہو جائے گا!! کہ گوگل ڈرائیو میں گوگل آفس کی سہولت بھی یہ جو کہ ڈراپ باکس میں نہیں!
اگر آپ لینکس کے صارف ہیں تو آزما کر دیکھے! ونڈو پر ہم نے اسے نہیں آزمایا!!

5 تبصرے:

Ammar Zia نے لکھا ہے کہ

میں بھی اسے لینکس منٹ پر استعمال کرتا رہا ہوں۔ پہلے یہ مفت تھا۔ ایک اچھا ٹول ہے۔

محمد ریاض شاہد نے لکھا ہے کہ

اچھی ٹپ ہے جناب

Saad نے لکھا ہے کہ

ہال ہی میں یانڈیکس کا ای میل اکاؤنٹ بنانے پر یانڈیکس ڈسک کا تحفہ ساتھ مفت میں ملا۔ اس کی یہ بات پسند آئی کہ معیارات کے مطابق کام کرنے کے باعث اس کے لیے کسی مخصوص کلائنٹ کی ضرورت نہیں پڑتی۔
http://help.yandex.com/disk/webdav/webdav-linux.xml

naeemswat نے لکھا ہے کہ

میں بھی یوبنٹو سیکھنا چاہتا ہوں مگر ابھی سٹارٹ نہیں لیا۔ ابھی تک وینڈوز سے جڑا ہوا ہوں مگر یوبنٹو کی تعریف بہت سنی ہے اور اب یہ سافٹ وئیر بھی آگیا۔

naeemswat نے لکھا ہے کہ

میں بھی یوبنٹو سیکھنا چاہتا ہوں مگر ابھی سٹارٹ نہیں لیا۔ ابھی تک وینڈوز سے جڑا ہوا ہوں مگر یوبنٹو کی تعریف بہت سنی ہے اور اب یہ سافٹ وئیر بھی آگیا۔

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے

نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔